
نئے فضلائے کرام کی خدمت میں!!!
بدھ 21 مئی 2014

فضل حق شہباز خیل
عصرِحاضر کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ نوجون فضلائے کرام اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے لیے آج کے حالات کو سمجھیں۔ زمانے کے چیلنجز کے ادراک کیساتھ یہ جاننابھی ضروری ہے کہ اس وقت تہذیبی،فکری،عملی ،علمی اورتبلیغی میدان کے تقاضے کیا ہیں ؟موجودہ حالات کا ادراک اورفہم آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور پھر اس کے نتیجے میں علمی اور فکری سطح پر خود کو مسلح کرنا آج کے دور کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔
(جاری ہے)
آپ حضرات اللہ کے فضل وکرم سے درسِ نظامی پڑھ چکے اب آپ کو یہ سیکھنا ہے کہ ان علوم کا ابلاغ کیسے ہو ؟ ان کے استعمال کے لیے کون سی زبان استعمال کی جائے اور دنیا سے اپنا موقف منوانے کے لیے کن دلائل کی بنیا د پر بات کی جائے؟
۔اس لیے آج یہ لازم ہے کہ ایک عالم کی نظرزمانے کے موجودہ حالات پر بھی ہو اور اس کا رشتہ صفہ کی درسگاہ سے بھی جڑا ہو اہو۔اسے قرآن وسنت اور دینی علوم پر بھی دستر س حاصل ہو اور اس کا ہاتھ قوم کی نبض اور زمانے کی رفتار پر بھی ہو۔جس عالم کا رشتہ اپنے اصل اور ماضی سے کمزور ہو وہ بھی نامکمل ہے اور جو موجودہ حالات سے واقف نہ ہو وہ بھی ادھورا ہے۔ اسی لیے بعض حضرات نے ایسے مفتی حضرات کو فتویٰ دینے سے منع کیا ہے جو اپنے زمانے کے حالات کو نہ جانتا ہو اور یہ مقولہ توبہت مشہور ہے” جو اپنے زمانے کے حالات کو نہ جانتا ہو وہ جاہل ہے “اس لیے موجودہ دور کے تقاضوں کو سمجھنا ،موجود ہ دور کے چینلنجز سے آگاہی حاصل کر کے ان سے نمٹنے کی تیاری اور اہتمام کرنا آج کے دور کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔
اس لئے نوجوان علماء کو پختہ علمی اسعداد کے ساتھ ساتھ زمانے کے تقاضوں سے بھی آگاہی رکھنا ازحد ضرری ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فضل حق شہباز خیل کے کالمز
-
سلام مادرِعلمی! شکریہ اساتذہ کرام!
جمعرات 21 فروری 2019
-
یادگار محفل
جمعہ 8 فروری 2019
-
”وزیر اعظم کے 29 کروڑ کے دورے“
جمعرات 5 فروری 2015
-
ایک نظم ایک سبق
جمعہ 30 جنوری 2015
-
نئے فضلائے کرام کی خدمت میں!!!
بدھ 21 مئی 2014
-
آئیں قرآن کو سینے سے لگائیں!!!
پیر 24 مارچ 2014
-
دوسرا آپشن
ہفتہ 14 دسمبر 2013
فضل حق شہباز خیل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.