چار مناظر اور ہمار ا فکری اور معاشرتی بحران
اتوار 26 جولائی 2015

حارث اظہر
منظر 1:ایک سرکاری دفتر میں کچھ سرکار ی اور غیر سرکاری تنظیموں کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ۔چائے کا پرتکلف دور چل رہا ہے اور یہ آپس میں قہقہے بکھیرتے ہوئے اس بات پر گفتگو کررہے ہیں کہ اب سیلاب آنے والا ہے اور اس سیلاب کے قہر کی بدولت آپس میں امداد کی بندر بانٹ کیسے کرنی ہے؟ اور ان کے چہروں پر طمانیت کے آثار نمایاں ہیں۔
منظر2:ایک مشہور جامعہ یونیورسٹی کے لان میں جنڈر سٹڈیز کے استاد اور ایم فل کے طلباء بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے استاد ان سے مخاطب ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو کچھ بھی میں کلاس کے اندر آپ کو پڑھا رہا ہوں وہ اس پر عمل بالکل نہ کریں کیونکہ اس سے عقل ،شعور اور سوال کے دروازے تمہارے ذہنوں پر دستک دیں گے۔ طلباء بھی ان کے قول پر ایمان لے آتے ہیں اور اسی ایم فل کا ایک طالب علم کہتا ہے کہ جامعات میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہونی چاہیے۔
منظر 4:پاکستان کے بہت بڑے چینل پر جنید جمشید صاحب دوسری بار اپنی رعونت کے ساتھ عورتوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں اور ان کے پیرو مرشد جناب طارق جمیل صاحب کی طرف سے رد عمل کا ایک بھی لفظ نہیں آتا ۔وسیم بادامی سے بھی جرأت نہ ہوئی کہ ایک پروگرام ہی اس ایشو پر کردیتے ۔ جنید جمشید کی یہ ڈھٹائی اس معاشرے کا عکس ہے کہ جہاں ان کو تو تبلیغی استثناء حاصل ہے لیکن کسی آسیہ بی بی یا اقلیتی مذہبی فرقے کو یہ نعمت حاصل نہیں۔
بظاہر یہ چاروں مناظر الگ الگ وقت میں وقوع پذیر ہوئے لیکن ان تمام میں ہمارا علمی ، فکری اور معاشرتی بانجھ پن نمایاں ہے ۔ ہمارے اکثر نیم پڑھے لکھے اور بہت پڑھے لکھے چاہے ان کا تعلق دینی تعلیم سے ہویا دنیاوی تعلیم سے کم و بیش ایسی ہی فکر اور سوچ کے خالق اور مالک ہیں ۔ یہ اس بات کی غمازی ہے کہ ہماری سمت کسی بھی منزل کی جانب نہیں بلکہ ایک بھٹکی ہوئی راہ پر متعین ہے اور کسی بھی دینی اور دنیاوی ارباب اختیار کو اس کے بھیانک نتائج کی فکر نہیں وہ مستقبل کے امکانات کو بالکل بھول بیٹھے ہیں ۔ ہمیں ہر لمحے یہ احساس کرنا چاہیے کہ ہم چھوٹی چھوٹی سرحدو ں سے اپنے آپ کو پاک اور بلند کریں اور ایک Pluralisticسوسائٹی کی طرف قدم بڑھانا شروع کریں تاکہ آنے والی نسلیں ایک بہتر انسانی ،جمہوری اور ترقی یافتہ معاشرے میں کسی خوف اور خطرے کے بغیر اپنی پرسکون زندگی بسر کرسکیں۔

(جاری ہے)
منظر 3:میرے ایک عزیز دوست کے دفتر میں ایک ڈاکٹر صاحب بیٹھے ہیں اور پچھلے دنوں آرمی کے ٹرین حادثے پر وہ فرماتے ہیں کہ شہید ہونے والے ایک کرنل صاحب ان کے جاننے والے ہیں ۔
منظر 4:پاکستان کے بہت بڑے چینل پر جنید جمشید صاحب دوسری بار اپنی رعونت کے ساتھ عورتوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں اور ان کے پیرو مرشد جناب طارق جمیل صاحب کی طرف سے رد عمل کا ایک بھی لفظ نہیں آتا ۔وسیم بادامی سے بھی جرأت نہ ہوئی کہ ایک پروگرام ہی اس ایشو پر کردیتے ۔ جنید جمشید کی یہ ڈھٹائی اس معاشرے کا عکس ہے کہ جہاں ان کو تو تبلیغی استثناء حاصل ہے لیکن کسی آسیہ بی بی یا اقلیتی مذہبی فرقے کو یہ نعمت حاصل نہیں۔
بظاہر یہ چاروں مناظر الگ الگ وقت میں وقوع پذیر ہوئے لیکن ان تمام میں ہمارا علمی ، فکری اور معاشرتی بانجھ پن نمایاں ہے ۔ ہمارے اکثر نیم پڑھے لکھے اور بہت پڑھے لکھے چاہے ان کا تعلق دینی تعلیم سے ہویا دنیاوی تعلیم سے کم و بیش ایسی ہی فکر اور سوچ کے خالق اور مالک ہیں ۔ یہ اس بات کی غمازی ہے کہ ہماری سمت کسی بھی منزل کی جانب نہیں بلکہ ایک بھٹکی ہوئی راہ پر متعین ہے اور کسی بھی دینی اور دنیاوی ارباب اختیار کو اس کے بھیانک نتائج کی فکر نہیں وہ مستقبل کے امکانات کو بالکل بھول بیٹھے ہیں ۔ ہمیں ہر لمحے یہ احساس کرنا چاہیے کہ ہم چھوٹی چھوٹی سرحدو ں سے اپنے آپ کو پاک اور بلند کریں اور ایک Pluralisticسوسائٹی کی طرف قدم بڑھانا شروع کریں تاکہ آنے والی نسلیں ایک بہتر انسانی ،جمہوری اور ترقی یافتہ معاشرے میں کسی خوف اور خطرے کے بغیر اپنی پرسکون زندگی بسر کرسکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.