
سریلی دیگ، شاعرانہ رائتہ
منگل 29 جون 2021

حسن نصیر سندھو
لوگ پیتے ہیں تو بہکتے ہیں۔ ساغر صدیقی پیتا تھا تو غزل لکھتا تھا۔ پر شفیق بھائی جو اردو میں ایم فل کر رہے ہیں۔ رائتہ پیتے ہیں تو غزل کہتے ہیں۔ ایک چمچ رائتہ پیتے ہیں تو مطلع کہتے ہیں۔ رائتہ کی پیالی پیتے ہیں تو غزل کا بند کہتے ہیں۔ پورا بول رائتہ کا پیتے ہیں تو غزل کہتے ہیں۔ ایک محفل میں ہم نے پورے دس باؤل مطلب پوری دس غزلیں سنیں۔ اور اپنی گنہگار آنکھوں سے باقی احباب کی طلب رائتہ کے لئے دیکھی۔
(جاری ہے)
شفیق بھائی کی آواز میں تو ساز کیا دور دور تک زہریلا سا سر بھی نہیں۔ پر اگر کہیں دیگ چڑھی ہو اور اس دیگ کے (برتاؤ) کی ذمہ داری شفیق بھائی کے ذمہ لگی ہو تو ان کے انگ انگ میں مسرت کی دھنیں پھوٹنے لگتی ہیں۔ اپنے دوستوں کو ایسی ایسی مصالحہ جات باتیی لگاتے ہیں کہ مرچ بھی نہیں لگنے دیتے اور ہنسنے بھی نہیں دیتے۔ کچھ موقعوں پر بلکہ دیکھا، رونے بھی نہیں دیتے۔ آپ سمجھ رہے ہوں گے، یہ ان کی ذات کا خاصہ ہے۔ پر ہم چشم دید گواہ ہیں یہ سریلی دیگ کے اثرات ہیں۔
کیونکہ دیگ آنچ پر نہیں ہوتی، ان کا انگ انگ حس مزاح کی لطافت کے انگاروں پر دہک رہا ہوتا ہے۔ متاثر کن بات جو دیکھی، اگر دیگ مٹن کی ہے تو ان کی گفتگو شہد سے زیادہ میٹھاس سے بھری دیکھی۔ اگر دیگ میں بڑا گوشت دیکھا تو انہیں بھی شیخ چلی جیسی باتیں بگھارتے دیکھا۔ اگر دیگ میں چکن دیکھا تو ان کا لہجہ بھی تلخ دیکھا۔ اگر دیگ میں چاول دیکھے تو ان کی باتوں میں بھی پھوکا پن دیکھا۔ پر تمام دیگوں میں ایک یکسانیت دیکھی، اور وہ ہے ان کا رائتے کے لیے پیار۔
یہ پیار دیکھ کر تو مجھے انڈین مووی "جسم" اور اسی فلم کے کے سیکوئل میں جان ابراہم اور بپاشا باسو، سنی لیون اور رندیپ ہودا کا پیار بھی اتنا پاکیزہ نہیں لگا۔ جتنا شفیق بھائی کا پیار رائتہ کے لیے۔ کتنی بے باکی سے، دنیا کی پرواہ کیے بغیر اپنی جسمانی بھوک وہ رائتہ سے مٹاتے ہیں۔ اور ڈنکے کی چوٹ پر ہر دیگی موقع پر اپنی محبت کا اظہار برملا کرنا نہیں بھولتے۔ ان کے سچے عشق کو مدنظر رکھتے ہوئے یار لوگوں کو مشورہ ہے، گوشت کی دیگ کے ساتھ اگر ایک رائتہ کی دیگ بھی کر لی جائے تو مہمان بھی خوش اور سچی محبت کے ملاپ کے تسکین بھرے لمحات ہمیں بالی ووڈ کی فلموں میں تلاش کرنے کی ضرورت بھی نہ پڑے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حسن نصیر سندھو کے کالمز
-
گلابی چلبلا
بدھ 1 ستمبر 2021
-
سریلی دیگ، شاعرانہ رائتہ
منگل 29 جون 2021
-
سسرائیل اور اسرائیل
پیر 28 جون 2021
-
میرے پیارے سسر جان
منگل 26 جنوری 2021
-
ہاں میں ایک استاد ہوں
منگل 6 اکتوبر 2020
-
رمضان اور ہمارے شوشے
اتوار 26 اپریل 2020
-
مرنے کے آسان طریقے
پیر 30 مارچ 2020
-
گھریلو بندش اور پاکستانی عوام
جمعہ 27 مارچ 2020
حسن نصیر سندھو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.