
رمضان اور ہمارے شوشے
اتوار 26 اپریل 2020

حسن نصیر سندھو
(جاری ہے)
کنوارے سحری کے وقت بھی آہ بھرتے نظر آتے ہیں؛ نا جانے وہ سحری کب آئے گی، جب یہ آواز آئے گی، اٹھئیے نا پھر آذان ہو جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ کچھ تو باقاعدہ بڑ بڑا رہے ہوتے ہیں جاگنا تو سحری کے لئے ہوتا ہے، یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کے چلا جاتا ہے۔ پہلے رمضان کو ہی یار دوست کہتے نظر آتے ہیں؛ رات کو چاند تو نظر آگیا تھا, آج دن کو تارے بھی نظر آرہے ہیں. تو ان دوستوں کو میں بتا دوں جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے، اگر سحری کے بعد محض 13 گھنٹے سو لیا جائے تو بھوک اور پیاس نہیں لگتی۔ اور اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو وہ سمد بونڈ سونگھیں انشاءاللہ پورا روزہ آرام سے گزر جائے گا۔ کیونکہ آپ افطاری سے دس منٹ پہلے ہی ہوش میں آئیں گے۔ اسی تحقیق کے مطابق اگر پھر بھی بھوک لگے تو سحری میں صرف ایک پاؤ دہی، ایک گلاس دودھ کا، تین سے چار پراٹھے، دو گلاس لسی، 2 زنگر برگر، چار کباب، چار فرائی انڈے، چھ ابلے انڈے، چار سے چھ گلاس پانی کے، دو سے تین مرغی کی ٹانگیں، چار نوڈلز کے پیکٹس اور بس چھ بن کھائیں۔ انشاءاللہ بھوک نہیں لگے گی۔ اگر یہ تحقیق پسند نہیں تو میرا مشورہ مان کر آپ سحری سے پہلے تین مرچیں کھا لیں، تو روزہ کم اور مرچیں زیادہ لگیں گئی۔ اور جن دوستوں کو پیاس کا مسئلہ ہے، وہ کلی کرتے وقت چپکے سے پانی پی لیں، انہیں پورے دن پیاس نہیں لگے گی۔ جن دوستوں کو سحری کرنے کے بعد کھٹی ڈکاریں آتی ہیں یا سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے یا ہاضمہ خراب ہوتا ہے تو اللہ کے واسطے کم کھایا کریں آخر سحری تو سحری ہوتی ہے آپ کا ولیمہ نہیں۔
کچھ لوگ پوچھتے نظر آتے ہیں، روزے کی حالت میں کن باتوں سے روزہ ٹوٹ سکتا ہے.؟ تو خواتین سے گزارش ہے، مردوں کا دماغ کھانے سے بھی روزہ ٹوٹ سکتا ہے۔ اور لڑکیوں کو کے لئے مشورہ ہے روزے کی حالت میں سیلفی لینے سے گریز کریں، کیوں کہ اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا، پر سیلفیاں دیکھ کر دل میں یہ خیال ضرور آتا ہے، اس سے اچھے تو رمضان کے پکوڑے تھے۔ اور لڑکو کسی بھی حسینہ کی جوتی کھانے سے روزہ بالکل نہیں ٹوٹتا، اس لیے لگے رہو۔ ویسے بھی روزے کی حالت میں تمام روزہ دار ایک ہی چیز کھا سکتے ہیں، میں بھی کھا رہا ہوں، آپ بھی کھائیں "ہوا". گرمی کے موسم کی وجہ سے اگر شدید پیاس محسوس ہونے لگے، تو ایسا کریں مغرب کی اذان کا انتظار کریں یا اوپر دیے گئے کلی والے مشورے پر عمل کریں۔ ایک دفعہ ہم نے رانا صاحب کو کو ایک روزہ دار کو دوپہر میں زبردستی پانی پلاتے ہوئے دیکھا تو ہم نے کہا خدا کا خوف کریں، رانا صاحب آپ اس کا روزہ توڑ رہے ہیں۔ اس نے کہا کیا تمہیں میں بیوقوف لگتا ہوں۔؟ مجھے پتہ ہے، کہ روزہ دار کو پانی پلانے کی کتنی فضیلت ہے۔ ہم نے ایک دفعہ رانا جی کو روزے کے دوران نسوار رکھتے دیکھا، تو غصے سے پوچھا؛ رانا تیرا روزہ نہیں ہے کیا؟ رانا نے بڑی یقین سے جواب دیا؛ میرا روزہ اتنا کمزور نہیں جو نسوار سے ٹوٹ جائے۔ شادی شدہ مرد بیوی کی عیدی اور شاپنگ سے بچنے کے لیے عتکاف میں بیٹھ جائیں، ثواب کا ثواب اور بچت کی بچت۔
ہمارا خیال نہیں، یقین ہے۔ جو شخص اپنے دوستوں کی افطاری کرواتا ہے، کامیابی ہمیشہ اس کے قدم چومتی ہے۔ اور موت صرف اللہ کی طرف سے آتی ہے کسی کو افطاری پر بلانے سے نہیں، زندگی کو آگر رمضان جیسا بنا لیں تو موت بنا لیں تو موت عید جیسی ہو جائے گی۔ آخر میں افطاری کے چند رہنما اصول حاضر ہیں۔
دسترخوان پر اس جگہ بیٹھیں، جہاں پر آپ کا ہاتھ ہر چیز تک جاسکے، شربت کا جگ اپنے سامنے مگر تھوڑا دور رکھیں، ورنہ تاریخ گواہ ہے جو بھی افطاری کے وقت جگ اور گلاس کے پاس بیٹھا ہے، ہمیشہ بھوکا ہی اٹھا ہے، دوسروں پر نظر رکھیں خصوصا چیزوں پر، دیکھیں کون سی چیز جلدی ختم ہورہی ہے، وہ پہلے کھائیں، ہر 5 منٹ بعد تھوڑا سا شربت پی لیں، تاکہ ٹھونسی ہوئی چیزیں نیچے ہو جائیں، اور مزید نعمتوں کی جگہ بنتی رہے۔ صبر بالکل نہ کریں بلکہ مجاہدین کی طرح ٹوٹ پڑیں، کھجور کی گٹھلیاں اپنے ساتھ والے کی گٹھلیوں میں پھینکتے رہیں، تاکہ آپ کا دامن صاف رہے۔
نوٹ: دسترخوان سے اٹھنے سے پہلے مکمل اطمینان کر لیں کہ کوئی چیز بچ تو نہیں گئی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حسن نصیر سندھو کے کالمز
-
گلابی چلبلا
بدھ 1 ستمبر 2021
-
سریلی دیگ، شاعرانہ رائتہ
منگل 29 جون 2021
-
سسرائیل اور اسرائیل
پیر 28 جون 2021
-
میرے پیارے سسر جان
منگل 26 جنوری 2021
-
ہاں میں ایک استاد ہوں
منگل 6 اکتوبر 2020
-
رمضان اور ہمارے شوشے
اتوار 26 اپریل 2020
-
مرنے کے آسان طریقے
پیر 30 مارچ 2020
-
گھریلو بندش اور پاکستانی عوام
جمعہ 27 مارچ 2020
حسن نصیر سندھو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.