رنج سے خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے غم!
منگل 5 جنوری 2021

حیاء طارق
غالب جس دور پر آشوب میں جیے، اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو نابود ہوتے دیکھا، ایک سلسلہ وار تمدن کی لڑی کا تسلسل ٹوٹتے دیکھا، نئی تہذیب نئے اخلاقیات، نئے اقدار کو زور پکڑتے دیکھا، سر کٹتے دیکھے، عزتیں لٹتی دیکھیں دلی اجڑتے دیکھی اور اتنا کچھ دیکھنے کے بعد یہ لازوال مصرعہ کہا
مجھے کچھ ایسا لگتا ہے کہ برصغیر میں رہنے والی مسلمانوں کی جمعیت دلی اجڑنے کے بعد سے کچھ ایسی رنج کی خوگر ہوئی کہ آج تک بڑی سے بڑی مصیبت اور تکلیف ان کے احساس کی برف کو نہ پگھلا سکی. وقت ان کے درماندہ جسموں کو پائمال کرتا رہا اور یہ گویا اس پائمالی سے بھی لذت کشید کرنے کا ہنر جان گئے.
آج بھی ملک عزیز میں رہنے والے انبوہ در انبوہ انسان ویسے ہی بے حس اور سپاٹ ہیں جیسا دلی اجڑنے اور مسلم تہزیب کی لڑی ٹوٹنے پر تھے. صدیاں بیت گئیں ان کی بے حسی میں فرق نہ آیا.
اور بات تو یہ ہے کہ پاکستان کی حالیہ نسلوں نے تو ایسے ایسے دکھ بھی ہنس کر جھیل لئے کہ احاطہ گمان میں نہ سمائیں. مگر ان کے ساکت چہروں کے تاثرات جنبش پذیر نہ ہونے تھے، نہ ہوئے.. انہوں نے اپنے کچے گھروں کی چھتوں پر اپنے ہی عزیزوں کے گرم خون کی پچی کاری ہوتے دیکھی اور بنانے والے کے فن کی داد دیتے رہے، بازاروں میں اپنے پیاروں کی کھوپڑیوں کے پیالے بکتے دیکھے تو منہ مانگوں داموں خرید لائے، اپنے گھروں میں سجائے اور گویا دیواروں کو زینت بخشی. ان کے مجمع بازوں نے ان کی بے حسی کو ان کی خوبی ثابت کیا اور سرمایہ داروں کے گماشتوں نے منبروں پر ناچ ناچ کر تقدیر کا چورن بیچا جو کہ خوب بکا.
انہوں نے اپنی معصوم بیٹی کی نچی ہوئی نعش کوڑا گھر سے اٹھائی اور اپنے اندر کہیں بہت دور ابلتے ہوئے طوفان کو یہ کہہ کر تھپکی دے دی کہ جب ہم کچھ کر نہیں سکتے تو جی جلانے کا فائدہ؟ انہوں نے ہونٹوں پر مچلتے سوالوں کو سینوں میں دفن کر دیا کہ سوال کرنا تو ان کی روایات میں ہی نہیں. اپنی انا اور عزت کو درخت سے باندھ کر غیروں کے پتھروں کے حوالے کرتے ہوئے ان کت سیاہ رخساروں پر بہنے والے گدلے آنسووں کے قطرے زبان حال سے آج بھی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ
رنج سے خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
گویا احساس کے مریض اگر غم سے جان پہچان بنا لیں، اس کے ذائقے سے آشنا ہو جائیں، اس کی بو میں آشنائی کی مہک پیدا کر لیں تو ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ غم غم نہ رہے اور اگر وہ رہے بھی تو ایک بے مایہ وجود کی حثیت سے کے جو انسان کے معمولات زندگی پر اثر انداز ہونے کی حثیت اور دل و دماغ جھنجھوڑ دینے کی طاقت کھو دے.مجھے کچھ ایسا لگتا ہے کہ برصغیر میں رہنے والی مسلمانوں کی جمعیت دلی اجڑنے کے بعد سے کچھ ایسی رنج کی خوگر ہوئی کہ آج تک بڑی سے بڑی مصیبت اور تکلیف ان کے احساس کی برف کو نہ پگھلا سکی. وقت ان کے درماندہ جسموں کو پائمال کرتا رہا اور یہ گویا اس پائمالی سے بھی لذت کشید کرنے کا ہنر جان گئے.
آج بھی ملک عزیز میں رہنے والے انبوہ در انبوہ انسان ویسے ہی بے حس اور سپاٹ ہیں جیسا دلی اجڑنے اور مسلم تہزیب کی لڑی ٹوٹنے پر تھے. صدیاں بیت گئیں ان کی بے حسی میں فرق نہ آیا.
اور بات تو یہ ہے کہ پاکستان کی حالیہ نسلوں نے تو ایسے ایسے دکھ بھی ہنس کر جھیل لئے کہ احاطہ گمان میں نہ سمائیں. مگر ان کے ساکت چہروں کے تاثرات جنبش پذیر نہ ہونے تھے، نہ ہوئے.. انہوں نے اپنے کچے گھروں کی چھتوں پر اپنے ہی عزیزوں کے گرم خون کی پچی کاری ہوتے دیکھی اور بنانے والے کے فن کی داد دیتے رہے، بازاروں میں اپنے پیاروں کی کھوپڑیوں کے پیالے بکتے دیکھے تو منہ مانگوں داموں خرید لائے، اپنے گھروں میں سجائے اور گویا دیواروں کو زینت بخشی. ان کے مجمع بازوں نے ان کی بے حسی کو ان کی خوبی ثابت کیا اور سرمایہ داروں کے گماشتوں نے منبروں پر ناچ ناچ کر تقدیر کا چورن بیچا جو کہ خوب بکا.
انہوں نے اپنی معصوم بیٹی کی نچی ہوئی نعش کوڑا گھر سے اٹھائی اور اپنے اندر کہیں بہت دور ابلتے ہوئے طوفان کو یہ کہہ کر تھپکی دے دی کہ جب ہم کچھ کر نہیں سکتے تو جی جلانے کا فائدہ؟ انہوں نے ہونٹوں پر مچلتے سوالوں کو سینوں میں دفن کر دیا کہ سوال کرنا تو ان کی روایات میں ہی نہیں. اپنی انا اور عزت کو درخت سے باندھ کر غیروں کے پتھروں کے حوالے کرتے ہوئے ان کت سیاہ رخساروں پر بہنے والے گدلے آنسووں کے قطرے زبان حال سے آج بھی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ
رنج سے خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
جانے کب تک اس مصرعے کا فسوں ہمارے احساسوں کو منجمد رکھے گاادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.