
ٹریفک جام۔۔ ۔۔!
جمعرات 23 اپریل 2015

عمران احمد راجپوت
(جاری ہے)
تِل مانِک بڑھتا سسکتا کھسکتا ٹریفک کا یہ اجتماع ایک دردِسر بننے لگا تھا ٹریفک کے شور کے ساتھ اچانک انسانی شور بھی سنائی دینے لگا ، شور کی آواز آنے پر ہم نے آٹو رکشہ سے اپنی گردن کو باہر نکالا تو پتا لگا چورنگی پر گاڑیاں ایک دوسرے سے متصادم ہیں اور سیاست دانوں کی طرح پہلے میں پہلے میں پر بضد ہیں جبکہ بے چارہ ٹریفک سارجنت پاکستانی عوام کی طرح ملے گا ملے گا سب کو موقع ملے گا کی رَٹ لگائے عجیب کشمکش میں مبتلا نظر آرہا تھا ۔جلدبازی اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے نااہلوں نے سڑک کو بری طرح جام کر رکھا تھا۔ قارئین ٹریفک جام کی مین اوربڑی وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہی ہے ،ہمیں یہ بات آج تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگ گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین کا احترام کیوں نہیں کرتے ، آخر کیوں اپنا نقصان آپ کرتے ہیں ہم پوچھتے ہیں آخر کیا چلا جائے گا اگر رولز کو فالو کرتے ہوئے ڈرائیو کریں، ٹریفک قوانین کا احترام کرنے سے آپ خود کوبہت بڑے نقصان سے بچاسکتے ہیں ۔ صرف چند منٹ بچانے کے لئے غلط ڈرائیو کرتے ہوئے گھنٹوں کا انتظار خود بھی کرتے ہیں اور دوسروں کے قیمتی وقت کے ضیاء کا باعث بنتے ہیں،یہ بھول جاتے ہیں کہ پانچ دس منٹ کی جلدبازی صدیوں کی تاخیر میں بدل سکتی ہے۔ خاص کر آج کے منچلے نوجوان جو انتہائی کم عقلی کا مطاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر اپنی موت کو دعوت دیتے ہیں ایسے نوجوانوں کے والدین کو سوچنا چاہیئے کہ وہ اپنی الادوں کو اس جہالت گردی سے روکیں اور انھیں صحیح معاشرتی اقدار سمجھائیں۔قارئین اگر آج ہم اِن چیدہ چیدہ اصولوں کو اپنانا شروع کردیں معاشرے کی بگڑتی اقداروں کو سنوانا شروع کردیں آج سے یہ عہد کرلیں کہ اب ہم نے ایک پڑھے لکھے مہذب لوگوں کی طرح اپنی گاڑی کو ڈرائیو کرنا ہے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی ہے سنگنلز کو فالو کرنا ہے اپنے گھروں سے بے شک پانچ دس منٹ پہلے نکل جائیں لیکن سڑکوں پر شاہراہوں پر ہم نے کسی سنگنلز کو نہیں توڑنا کسی گاڑی کو اورٹیک نہیں کرنا۔ اگر ہم واقعی ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یقینا ہم اپنی نسلوں کو ایک مہذب معاشرہ دے کر جائیں گے اپنے ملک سے غربت مفلسی اور حقیقی روح کی تسکین کے زرائع فراہم کرجائیں گے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمران احمد راجپوت کے کالمز
-
عہدِ راحیل شریف اور کراچی کے عوام۔۔۔!
جمعہ 9 دسمبر 2016
-
شادی کس سے کریں...!
بدھ 21 ستمبر 2016
-
آؤ ایدھی بنیں۔۔۔!
پیر 11 جولائی 2016
-
جوابِ شکوہ۔۔۔!
جمعرات 16 جون 2016
-
اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز قرآن وسنت کی روشنی میں۔۔۔!
اتوار 5 جون 2016
-
یومِ تکبیر ۔۔۔مجتبیٰ رفیق اور گھانس کھاتی عوام
اتوار 29 مئی 2016
-
موجودہ دور میں ماں کا کردار اور ہمارے معاشرتی رویے
منگل 17 مئی 2016
-
آفتاب احمد کی ہلاکت ۔۔۔ذمہ دار کون
ہفتہ 7 مئی 2016
عمران احمد راجپوت کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.