
آؤ ایدھی بنیں۔۔۔!
پیر 11 جولائی 2016

عمران احمد راجپوت
قارئین آج قو م کا مسیحا ہم سے رخصت ہواآج پاکستان کا ہر غریب یتیم ہوا آج انسانیت بے سہارہ ہوگئی ہزاروں خاندانوں کاپالنہار فلاح و انسانیت کا علمدار غریبوں کا دوست اِس جہانِ فانی سے منہ موڑ گیاباباخدمت عبدالستار ایدھی ہمیں چھوڑگیا ۔
(جاری ہے)
آج معلوم ہوا کہ تیرا بوسیدہ سا کالی ملیشیا کا سوٹ کتنے ہی شاہوں کی پوشاک سے زیادہ قیمتی تھا تیرا لہجہ اور اندازِ بیاں بڑے بڑے مقررین کے خطابت سے پراثر تھا تیرے ہاتھ جو لاوارث لاشوں کو نہلاتے تھے جو اُن سے اُنکا مذہب ،فرقہ ، مسلک، عقیدہ نہیں پوچھتے تھے جو کوڑے دان سے بچوں کو اٹھاکر انھیں عزت بخشتے تھے وہ ان ہاتھوں سے کہیں بہتر تھے جنھیں ہم اندھی عقیدت میں چوم لیتے ہیں ۔
وہ شخص دعاؤں جیسا تھا
اک باپ کی طرح زندہ تھا
عادت میں ماؤں جیسا تھا
وہ درد کا درماں بنتا تھا
مرہم تھا شفاؤں جیسا تھا
خدمت سے عزت پائی تھی
نایاب وفاؤں جیسا تھا
وہ وارث تھا کمزوروں کا
وہ شخص تو چھاؤں جیسا تھا
وہ روشنی کرتا رہتا تھا
وہ خود بھی ضیاؤں جیسا تھا
وہ ہیرو جیسا رتبے میں
بے لوث اداؤں جیسا تھا۔
(صبیحہ صبا)
دنیا بھر کے دلوں کی ڈھڑکن بالخصوص پاکستانی عوام کے آنکھوں کی ٹھنڈک درویش صفت انسان بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی تدفین آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایماء پر مکمل سول اور فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی جس کے لئے پاکستان کی بیس کروڑ عوام آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بے حد مشکور ہیں اور انھیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے جذبہ انسانی کی حوصلہ افزائی فرمائی اور محسنِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کوپاکستان کا نصب العین جانا۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدر وزیراعظم سمیت چاروں صوبائی حکومتوں نے ایدھی صاحب کی وفات کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے انکے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ فرمایا۔ یہی وہ سوال ہے جو آج ہر غریب یتیم مسکین مفلس و بے سہارہ کے ذہنوں کوماؤف کئے ہوئے ہے کہ اب ہمارا کیا ہوگا اب ہمارا سہارہ کون بنے گا کیا ایدھی فاؤنڈیشن پہلے کی طرح اپنا کام احسن طریقے سے جاری رکھ پائے گی کیا اُس کے آنرملک کے غریب یتیم مسکین بے سہارہ لوگوں کے لئے اُس درویش صفت فقیر منش انسان کی طرح سڑکوں پر بھیک مانگیں سکیں گے۔ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب آنے والا وقت ہی دے سکتا ہے۔ لیکن میں یہاں حکومت ِ وقت سے گزارش کرونگا کہ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے اور ہر مشکل گھڑی میں اُس کا ساتھ دیں ۔جبکہ پاکستان کی عوام سے گزارش کرنا چاہونگا کہ آج بیشک انسانیت کا درد رکھنے والا ایدھی ہم میں موجود نہیں لیکن اُس کی دی ہوئی سوچ ہم سب کے ذہنوں کو آج بھی جھنجوڑ رہی ہے وہ کہہ رہی کہ آؤ سب ملکر ایدھی بنیں آؤ انکا مشن آگے بڑھائیں آؤ اشرف المخلوقات کے مرتبے کو پہنچیں آؤ ولی اللہ کے منصب کو جانیں آؤ انسانیت کو اپنا مذہب بنائیں آؤ ایدھی کو اپنا امام بنائیں آؤ خدمتِ انسانی کو اپنا شعار بنائیں آؤ ایدھی بنیں آؤ ایدھی بنیں آؤ ایدھی بنیں۔
ایک تم ہی تو انسان تھے اِن نام کے انسانوں میں
(ارشد ارشی)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عمران احمد راجپوت کے کالمز
-
عہدِ راحیل شریف اور کراچی کے عوام۔۔۔!
جمعہ 9 دسمبر 2016
-
شادی کس سے کریں...!
بدھ 21 ستمبر 2016
-
آؤ ایدھی بنیں۔۔۔!
پیر 11 جولائی 2016
-
جوابِ شکوہ۔۔۔!
جمعرات 16 جون 2016
-
اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز قرآن وسنت کی روشنی میں۔۔۔!
اتوار 5 جون 2016
-
یومِ تکبیر ۔۔۔مجتبیٰ رفیق اور گھانس کھاتی عوام
اتوار 29 مئی 2016
-
موجودہ دور میں ماں کا کردار اور ہمارے معاشرتی رویے
منگل 17 مئی 2016
-
آفتاب احمد کی ہلاکت ۔۔۔ذمہ دار کون
ہفتہ 7 مئی 2016
عمران احمد راجپوت کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.