
جشنِ آزادی اور استعفےٰ
جمعہ 14 اگست 2015

عمران احمد راجپوت
(جاری ہے)
قارئین غور کریں ہرسال چودہ اگست کو ہم جشنِ آزادی نہایت جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں کہیں اپنے گھروں میں سبز ہلالی پرچم لگاتے ہیں تو کہیں گھر سے باہر اپنے اپنے علاقوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں لگاکروطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں کہیں ملی جذبے کے تحت اسکول کالجوں میں جشنِ آزادی کے موضوعات پر پروگراموں کا انعقاد کیاجاتاہے تو کہیں اپنے قومی ہیروزکوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،کہیں ملی نغموں کی مدوھردھنوں پرلہکتے ہوئے ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ۔اور جیسے ہی چودہ اگست ختم ہوکر پندرہ اگست شروع ہوتی ہے ہم اپنے تمام جذبوں کو نشہ آور گولیاں کھلاکر پورے ایک سال کے لئے سُلادیتے ہیں بالکل اُسی طرح جیسے رمضان المبارک کے مہینے میں نہایت متقی پرہیزگار بن کر اپنے اوپر جنت واجب کروالیتے ہیں اور ماہِ رمضان ختم ہوتے ہی چاندرات کو رقص وسرور کی محفلیں لگاکر اُسی رات اپنے جذبہ ِایمانی کو سال بھر کے لئے ایساسلاتے ہیں کہ نمازِعیدین پر بھی آنکھ نہیں کھلتی۔
قارئین اَرسٹھ سالوں سے ہم یہی کام کرتے آرہے ہیں اوراگر مزید اَرسٹھ سال ہم اِسی طرح ایک دن کے لئے چودہ اگست اور جشنِ آزادی مناتے رہے اور پورے سال خواب آور گولیاں کھاکر سوتے رہے اور خود کو نہ جگا پائے تو خاکمِ بدہن ایک وقت ایسا سر پر آن پڑیگا کہ ایک دن کی بھی چودہ اگست منانے سے رہے جائیں گے اللہ نہ کرے ایسا دن آئے اللہ رب العزت اس وطن کو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے طفیل ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔آمین۔
لیکن قارئین آپ خود سوچیں ہم کب تک اِس ملک کو بزرگوں کے طفیل قائم و دائم رکھ سکیں گے ہمیں اپنی احساسِ ذمہ داری کو محسوس کرنا چاہئیے اِس ملک کی حفاظت سلامتی اور تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرناآپ کا میرا سب کا فرض ہے ۔ محترم قارئین اُٹھیں اور نیند سے جاگیں اورسیاست سے لیکر ریاست تک ہر اُس شعبے میں اپنا کر دار ادا کریں جس سے اِس ملک کی تعمیرو ترقی اور سلامتی وابستہ ہے ۔آئیں اوراِس جشنِ آزادی پر یہ عہد کریں کہ اب کی بار ہم اپنے حب الوطنی کے اِس جذبے کو سونے نہیں دیں گے ملک کی بقا سلامتی اور تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ملک کو اَرسٹھ سالوں سے لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ملک سے شرپسند عناصر کا قلع قمع کریں گے دہشت گردی سے لیکر ٹارگیٹ کلنگ جیسے جرائم کا خاتمہ کرنے میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا کردار ادا کریں گے۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ملک میں حکمرانی کا حق صرف اُس کو دینگے جو پاکستان کی غریب مظلوم عوام کا درد رکھتے ہوئے ریاست کے تمام لوگوں کو اُن کے جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے گا جو ملک کو ترقی کی طرف گامزن رکھتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنائے گا۔آخرمیں ہماری طرف سے تمام قارئین کو جشنِ آزادی مبارک۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمران احمد راجپوت کے کالمز
-
عہدِ راحیل شریف اور کراچی کے عوام۔۔۔!
جمعہ 9 دسمبر 2016
-
شادی کس سے کریں...!
بدھ 21 ستمبر 2016
-
آؤ ایدھی بنیں۔۔۔!
پیر 11 جولائی 2016
-
جوابِ شکوہ۔۔۔!
جمعرات 16 جون 2016
-
اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز قرآن وسنت کی روشنی میں۔۔۔!
اتوار 5 جون 2016
-
یومِ تکبیر ۔۔۔مجتبیٰ رفیق اور گھانس کھاتی عوام
اتوار 29 مئی 2016
-
موجودہ دور میں ماں کا کردار اور ہمارے معاشرتی رویے
منگل 17 مئی 2016
-
آفتاب احمد کی ہلاکت ۔۔۔ذمہ دار کون
ہفتہ 7 مئی 2016
عمران احمد راجپوت کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.