
پاکستان کی سیاسی،مذہبی اور ادبی قیادت
جمعرات 11 فروری 2021

عمران امین
ہر لمحہ بیت رہا ہے کاغذ کے ٹکڑے کمانے کے لیے
کیا کروگے!اتنا پیسہ کما کر؟؟؟
نہ کفن میں جیب ہے نہ قبر میں الماری
(جاری ہے)
روز ازل سے یہ سلسلہ چل رہا ہے اور اب تک اس ظالم اختیار،دولت اورطاقت کا نہ نشہ کم ہو رہا ہے اور نہ جیت میں فرق آرہا ہے۔
اسی لیے کسی بھی کمزور اور لاچارفرد کے لییسوائے طاقتور کے سائے کے کوئی پناہ گاہ نظر نہیں آتی۔یہ طاقت کاسایہ ہی ہیجس کے نیچے کوئی بھی بے بس انسان اپنی انا کو بیچ کر اور خودی کا سودا کر کے ناآسودہ زندگی کے چند لمحات بے فکری سے گزار کر لطف اندوز ہوتا ہے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں ہر جگہ طاقت کا ہی سکہ چلتا ہے جو جتنا وسائل سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ سخت جان اور مضبوط اعصاب کا مالک ہوگاوہ اُتنا ہی بڑا سکندر کہلائے گا۔یاد رہے! زندگی کے ہرمیدان اور شعبہ کے اُستاد ہوتے ہیں جن کی رہنمائی اور شاگردی میں ہی اُس شعبہ یا کھیل کے داؤ پیچ کو سیکھا جاتا ہے۔ان ہی میدانوں میں سیاست کا میدان بھی شامل ہے۔سیاست کا میدان بھی کیا خوب میدان ہے جہاں مرضی والاسب جائز ہے اور بغیر مرضی سب ناجائز ۔دنیا کے اکثر ترقی پذیر ممالک کے سیاسی پہلوانوں کے کردار میں بے ضمیری،مکاری،مطلب پرستی،موقع شناسی،فریب،دغا بازی اور ان سے ملتی جلتی چند اور خصوصیات کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے اور مزیدار بات یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں اس کھیل کے کھلاڑی بھرپورجوش اور جذبے کے ساتھ اپنی زندگی کے آخری دم تک کھیل سے دستبردار نہیں ہوتے۔بد قسمتی سے پاکستان کو بھی آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اسی قبیل کے سیاست دانوں سے واسطہ پڑا ہے۔اُن نا خُداؤں کے شروع دن سے ہی بس چند نعرے رہے ہیں۔”انّا پرستی اور خود ستائشی کے آگے سب قربان“،ہمارا مقصود”غلام عوام اور اقتدار پاکستان“۔”اقتدارمیں حصّہ دو یا پھر مالیاتی تحفظ دو“۔”ہماری جند،ہماری جان،ایک نہیں بلکہ دو پاکستان“۔اور اپنے گریبانوں میں جھانکا نہیں جاتا
چور اپنے گھروں میں تو نقب نہیں لگاتے
اپنی ہی کمائی کو تو لوٹا نہیں جاتا۔۔۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمران امین کے کالمز
-
اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں
پیر 26 جولائی 2021
-
بدلا بدلاہے عمران خان
جمعرات 8 جولائی 2021
-
فرید پراچہ کی ”عمر رواں“
بدھ 30 جون 2021
-
مسلمان کی نجات عشق نبی ﷺمیں ہے
بدھ 12 مئی 2021
-
ریاست مدینہ یاریاست یثرب کا سفر
منگل 11 مئی 2021
-
کس۔۔۔۔۔نے تمہیں اے سی لگایا؟
پیر 10 مئی 2021
-
مشکل میں ہیں مزدور کے حالات
جمعہ 7 مئی 2021
-
ذہنی و جسمانی صحت کا حصول کیسے ممکن بنائیں؟
جمعرات 15 اپریل 2021
عمران امین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.