مریم اور مولانا
بدھ 6 جنوری 2021

عمران بشیر
آجکل کے سیاسی منظر نامے میں لانگ مارچ کا بہت تذکرہ ہے۔ لانگ مارچ ہوگا کہ نہیں یہ تو پیر پنجر سرکار ہی بہتر جانتے ہونگے۔ لیکن شیخ رشید صاحب نے فرمایا ہے کہا جس دن یہ لانگ مارچ کی ڈیٹ بتائیں گے اسی دن ہم بھی اپنا قانونی اور آئینی حق جتائیں گے۔ ہمارے ایک قریبی دوست کا خیال ہے جو بندہ اپنا شرعی حق(شادی) کہیں استعمال نہیں کر سکا وہ قانونی اور آئینی حق کیسے استعما ل کر سکتا ہے۔ بقول کسے یہ تمام حقوق اور انکا ناجائز استعمال صرف اور صرف خلائی مخلوق کیلئے جائز ہے۔اس تمام صورت حال میں ایسی بڑھکیں مارنا ۔ چہ معنی دارد؟۔
دوسری بات جو شیخ صاحب نے فرمائی وہ یہ کہ اپنے ادوار میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نیب کو ختم کیوں نہیں کیا ۔تب ختم نہیں کیا تو اب ختم نہیں ہو رہی ۔
مریم اور مولانا دونوں ایک ہیں
مریم سے مولانا قدرے نیک ہیں
یہاں نیک سے مراد نرم ہے۔اور ویسے بھی سیاست امکانات کا نام ہے۔ راستے نکالنے کا نام ہے جس کا مولانا صاحب کو خاصہ تجربہ ہے۔ ویسے مولانا صاحب صنف مخالف کی حکمرانی کے خلاف تھے مگر اب شاید صنف مخالف انہیں صنف موافق لگ رہی ہے۔ تو بات ہو رہی تھی نیب کو ختم کرنے کی۔ شیخ صاحب سے گزارش ہے کہ جو غلطی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے ہوئی۔وہ آپ تو نہ دہرائیں۔ کل یہی نیب آپ کے خلاف استعمال ہوگی۔ تو اس مصیبت کی جڑ کو یہیں کیوں نہیں ختم کر دیتے۔
مریم صفدر عرف مریم نواز بھی نیب سے بہت تنگ ہیں۔ ابھی حال ہی میں نیب نے خواجہ آصف کو پکڑا ہے۔جس پر مریم بی بی نے فورا پریس کانفرنس کر کے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بقول مریم بی بی خواجہ آصف صاحب کو اغوا کیا گیا ہے۔یہ بھی خوب کہی۔ ان کو اغوا کر کے کسی نے کیا کرنا ہے۔ اور اسکا فائدہ بھی کیا؟ مریم بی بی نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب نے انہیں خود بتایا ہے کہ کسی نے انہیں بلایا اور کہا کے نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دو آپ کے تمام کیس کچھ دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔ اور جواب میں خواجہ صاحب نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ میرے بال سفید ہو چکے ہیں اور میں وفادار باپ کا بیٹا ہوں ۔ آپ نے میرے خلاف جو کرنا ہے کریں میں نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑونگا وغیرہ وغیرہ۔
خواجہ صاحب کے بال تو سفید ہو ہی چکے ہیں خون سفید ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ یہاں بھائی بھائی کا اور چچابھتیجی کا خون سفید ہوچکا ہے۔ خواجہ صاحب کس کھیت کی مولی ہیں۔ ویسے مولی بھی سفید ہی ہوتی ہے۔
نیب کے علاوہ مریم بی بی کے لیے (PDM) بھی درد سر بنی ہوئی ہے۔ ایک زرداری سب پہ بھاری ایک Universal truth ہے۔ساری محنت اور وقت برباد کر دیا۔ تیز رفتاری میں آس پاس کی چیزوں کا خیال نہیں رہتا اور گرنے کا احتمال ہوتا ہے۔ اور گری ہوئی چیز کو اٹھاناشاید مولانا صاحب کے بس میں بھی نہ ہو۔
دوسری بات جو شیخ صاحب نے فرمائی وہ یہ کہ اپنے ادوار میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نیب کو ختم کیوں نہیں کیا ۔تب ختم نہیں کیا تو اب ختم نہیں ہو رہی ۔
(جاری ہے)
جاو۔ یہ جاو بہت مبہم لفظ ہے۔ یعنی جاو یہ کام نہیں ہو سکتا یا جاو جو کرنا ہے کر لو۔
یا جاو انکے پاس ہمارے اختیار میں کچھ نہیں۔ اب یہ تو( PDM) کی عقل سلیم پر منحصر ہے کہ وہ کیا سمجھیں۔امید ہے کہ مولانا صاحب کی فراست کوئی نہ کوئی درمیانی راہ نکال لے گی۔مریم اور مولانا دونوں ایک ہیں
مریم سے مولانا قدرے نیک ہیں
یہاں نیک سے مراد نرم ہے۔اور ویسے بھی سیاست امکانات کا نام ہے۔ راستے نکالنے کا نام ہے جس کا مولانا صاحب کو خاصہ تجربہ ہے۔ ویسے مولانا صاحب صنف مخالف کی حکمرانی کے خلاف تھے مگر اب شاید صنف مخالف انہیں صنف موافق لگ رہی ہے۔ تو بات ہو رہی تھی نیب کو ختم کرنے کی۔ شیخ صاحب سے گزارش ہے کہ جو غلطی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے ہوئی۔وہ آپ تو نہ دہرائیں۔ کل یہی نیب آپ کے خلاف استعمال ہوگی۔ تو اس مصیبت کی جڑ کو یہیں کیوں نہیں ختم کر دیتے۔
مریم صفدر عرف مریم نواز بھی نیب سے بہت تنگ ہیں۔ ابھی حال ہی میں نیب نے خواجہ آصف کو پکڑا ہے۔جس پر مریم بی بی نے فورا پریس کانفرنس کر کے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بقول مریم بی بی خواجہ آصف صاحب کو اغوا کیا گیا ہے۔یہ بھی خوب کہی۔ ان کو اغوا کر کے کسی نے کیا کرنا ہے۔ اور اسکا فائدہ بھی کیا؟ مریم بی بی نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب نے انہیں خود بتایا ہے کہ کسی نے انہیں بلایا اور کہا کے نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دو آپ کے تمام کیس کچھ دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔ اور جواب میں خواجہ صاحب نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ میرے بال سفید ہو چکے ہیں اور میں وفادار باپ کا بیٹا ہوں ۔ آپ نے میرے خلاف جو کرنا ہے کریں میں نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑونگا وغیرہ وغیرہ۔
خواجہ صاحب کے بال تو سفید ہو ہی چکے ہیں خون سفید ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ یہاں بھائی بھائی کا اور چچابھتیجی کا خون سفید ہوچکا ہے۔ خواجہ صاحب کس کھیت کی مولی ہیں۔ ویسے مولی بھی سفید ہی ہوتی ہے۔
نیب کے علاوہ مریم بی بی کے لیے (PDM) بھی درد سر بنی ہوئی ہے۔ ایک زرداری سب پہ بھاری ایک Universal truth ہے۔ساری محنت اور وقت برباد کر دیا۔ تیز رفتاری میں آس پاس کی چیزوں کا خیال نہیں رہتا اور گرنے کا احتمال ہوتا ہے۔ اور گری ہوئی چیز کو اٹھاناشاید مولانا صاحب کے بس میں بھی نہ ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.