
استعفیٰ سیاست
ہفتہ 22 اگست 2015

خواجہ محمد کلیم
(جاری ہے)
غیر جانبداری سے حالات کا تجزیہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہے کہ ایم کیو ایم کا آپریشن کے خلاف واویلا ، استعفوں سمیت بلاجواز ہے ۔ نصرت مرزا کے انکشافات کے بعد بابر غوری صاحب حالانکہ بیرون ملک ہیں لیکن اونچا سانس تک لینے کے روادار نہیں ۔ موٹے ،چھوٹے ،ٹوکے اور کے ٹو نائن زیرو پر کیا کر رہے تھے اس بات کا جواب آج تک کوئی نہیں دے سکا ۔ کیا ایم کیوایم کے رہنمااس بات سے بے خبر تھے کہ یہ مجرم وہاں چھپے بیٹھے ہیں ؟جتنی بھی تاولیں پیش کی جائیں وہ بلاجواز اور ناقابل قبول ہوں گی۔ بدحواسی میں ایم کیو ایم نے استعفوں کا جو فیصلہ کیا تھا وہ اس کے گلے پڑ چکا ہے اگر استعفے قبول کر لئے گئے تو سینیٹ سے تو دوہزار اٹھارہ تک ایم کیو ایم کا صفایا ہو جائے گا۔ رہی بات سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی کی تو اگر مسلم لیگ ن دوسری سیاسی قوتوں خاص طورپر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو اعتماد میں لے لے تو معاملات سنبھالنے اتنے بھی مشکل نہ ہوں گے ۔ بات دراصل یہ ہے کہ ایم کیوایم ہر بات اس لہجے میں کرتی ہے کہ جیسے ان کے الفاظ معاذاللہ کوئی صحیفہ آسمانی ہوں اور اوپر سے ماشا اللہ ان کی پروپیگنڈہ کی طاقت سب ہی جانتے ہیں ۔ اسی لئے سوچ سمجھ کر الطاف حسین کے خطبوں اور انٹر ویوز کو روکا گیا ہے ۔ اندر کی خبر یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے بہت سے رہنما اب الطاف حسین کے ہر بیان کا دفاع کرنے کے لئے خود کو تیار نہیں پاتے کیونکہ بہت سی چیزیں اب عوام کے سامنے آچکی ہیں اور ان کی تردیدممکن نہیں ۔ ایم کیوایم نے اگر اب بھی سوچ سمجھ کر فیصلے نہ کئے تو جو نقصان وہ اٹھا چکی وہ تو اٹھا چکی لیکن اگر ہٹ دھرمی دکھائی تو پھر داستاں ہی باقی رہے گی ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خواجہ محمد کلیم کے کالمز
-
صحت کے دشمن تعلیمی ادارے
جمعرات 10 جنوری 2019
-
سو دن، کرتار پورہ اور سشمادیدی کا ندیدہ پن
منگل 4 دسمبر 2018
-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ دو دن
منگل 20 نومبر 2018
-
بابائے قوم محمد علی جناح کے نام ایک مکتوب
جمعرات 16 اگست 2018
-
لبیک ، لبیک ، لبیک یار سول اللہ ﷺ
پیر 30 جولائی 2018
-
دہشتگردی، سیاست اور قوم کا مستقبل
پیر 16 جولائی 2018
-
سیاسی کارکنوں کا احتجاج،اِشاریہ مثبت یا منفی ؟
ہفتہ 16 جون 2018
-
ماں جائی
بدھ 6 جون 2018
خواجہ محمد کلیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.