
یوم آزادی کے تقاضے
اتوار 16 اگست 2015

میاں اشفاق انجم
(جاری ہے)
ہماری انتظامیہ قوم کی خدمت میں ناکام رہی ہے۔ انتظامی اور عدالتی اداروں کے زخم خوردہ لوگ ابھی تک غلامانہ ذہنیت سے نجات حاصل نہیں کر سکے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی جس کی اس ملک کو سب سے زیادہ ضرورت ہے، ابھی تک مفقود ہے۔نوجوان نسل بے روزگاری کے چنگل میں گرفتار ہے ۔ اسے نجات دلانے کا راستہ ہے ، ہمیں اس کی چنداں فکر دکھائی نہیں دیتی۔
معاشرے کے بعض طبقات میں انتہا پسندی کی علامتیں پائی جاتی ہیں جس میں ہم ایک امت وسط اور اعتدال کے رویوں کو حاصل نہیں کر سکے، اس پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے۔ اس کے خاتمے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کیوں نہیں ہے۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی لہررکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ اس کے اسباب و وجوہ پرغورکرکے اس کے خاتمے کے لئے قومی سطح پر کاوش کیوں نہیں کی جا سکتی ۔ ہمارا تعلیمی نظام اعلیٰ معیارات سے دور ہے۔جہالت اور خواندگی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔دوسرے تمام مسائل اس کے بطن سے پیدا ہوتے ہیں۔قومی سطح پر جلد ایسی تعلیمی پالیسی بنانا چاہتے ہیں جس میں کم از کم وقت کی خواندگی کی سطح کو حاصل کیا جا سکے۔ 68سال بعد ہم نے کیا کھویا ،کیا پایا اس پر بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔
دو قومی نظریے کی اساس کو دوبارہ زندہ کرنا ہوگا۔ اچھائی برائی کے فرق کو واضح کرتے ہوئے عملی طورپر اچھائی کو شعار بنانا ہوگا۔ 14اگست کو تجدید عہد کے طورپر منا کر زندگی کو بدلنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ حق اور سچ کے بول بالا کے لئے حکمرانوں کے ساتھ عدلیہ ،پولیس اور عوام کو اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ورنہ جس تیزی سے ہم اپنی منزل کھو رہے ہیں اس سے بڑا نقصان ہو سکتاہے۔68سال میں ہم قوم نہیں بن سکے، فرقہ وارانہ ،پرتشدد رویے، برادری ازم کا ناسور ہمیں کھا جائے گا۔ دشمنان دین تو پہلے ہی پھن پھیلائے ہمیں تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ذاتی مفادات فرقہ واریت سے نکل کر سبز حلالی پرچم کے سائے تلے زندہ قوم کی حیثیت سے عہد کرنا ہوگا ۔ ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
میاں اشفاق انجم کے کالمز
-
موجودہ حکومت کا آخری بجٹ
اتوار 1 اپریل 2018
-
مصطفی ٹائون لاہور بوگس فائلز سکینڈل
جمعہ 16 مارچ 2018
-
پی آئی اے کی فروخت روکنے کا شکریہ
ہفتہ 10 مارچ 2018
-
گنے کے کاشتکاروں کی تذلیل
ہفتہ 17 فروری 2018
-
طلبہ یونینز پر پابندی کے 34 سال
جمعہ 9 فروری 2018
-
ڈولفن فورس بھی ناکوں پر
ہفتہ 3 فروری 2018
-
صفدر علی چوہدری کی یادیں
جمعہ 26 جنوری 2018
-
پیپلز پارٹی کی پنجاب میں دبنگ انٹری
ہفتہ 20 جنوری 2018
میاں اشفاق انجم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.