
مسلم لیگ صرف قائد کی ۔باقی سب مفادات کی
بدھ 23 مئی 2018

میر افسر امان
(جاری ہے)
اگر چھوٹی چھوٹی مسلم لیگوں کو چھوڑ کر بات کی جائے تواس سے قبل کنونشین مسلم لیگ بنی،جونیجو مسلم لیگ بنی،ق مسلم لیگ بنی،نون مسلم لیگ بنی۔ ان مسلم لیگوں نے پاکستان پر حکومتیں کیں۔ پھر اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئیں۔ ان سب مصنوہی مسلم لیگوں نے قائد کی مسلم لیگ سے ا نحراف کرتے ہوئے مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اساس سے انحراف کیا۔ پاکستان کی منزل کھوٹی کیا۔ اپنے مفادات کے لیے سیاست کی۔ مسلمان وہ ہیں جنہوں اپنے اسلامی تدبر سے ایک ہزار سال تک چار براعظموں کی سیکڑوں قوموں کو اسلام کے ایک جھنڈے تلے متحد رکھا۔ مگر پاکستان کے مقتدر حلقے صرف ایک بنگالی قوم کے کے مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملا کر نہ رکھ سکے۔جس سے پاکستان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔
آل انڈیا مسلم لیگ ہی مسلمانانِ برصغیر کی نمائندہ سیاسی جماعت تھی۔ اس سے قبل ہند کے سارے سیاسی لیڈر جس میں مسلمان، ہندو اور سکھ شامل تھے، متحدہو کر انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں لگے ہوئے تھے۔مصور پاکستان علامہ اقبال بھی متحدہ ہندوستان کے ترانے گاتے تھے۔ ان کی مشہور نظم:۔
ہم بلبلیں ہیں اُس کی ،یہ گلستان ہمارا
پاکستان بننے سے پہلے برصغیر کے حکمرانوں کے اصلی وطن یورپ میں عیسایوں میں قوم پرستی عروج پر تھی۔ قوم پرستی کی بنیاد پر جنگ اول اور دوم لڑی گئیں۔کروڑوں انسانوں نے قومیت کی بنیاد پر اپنی جانیں دی تھیں۔ برصغیر کے برہمن بھی قائد کے دوقومی نظریہ کے مقابلے میں برصغیر کی ساری قوموں کو ایک ہندوستانی قوم تصور کرتے تھے۔علامہ اقبال نے اس کی نفی کی اور اسلام کے قومیت کے آفاقی نظام کو عام کیااور برصغیر کے مسلمانوں کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ:۔
خاص ہے ترکیب میں قوم رسولِ عاشمی
صاحبو!مصنوہی مسلم لیگوں نے پہلے پاکستان کی ترقی میں کوئی خاص کردار ادا کیا۔ بلکہ پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ مصنوہی مسلم لیگوں نے قائد کی وژن کے مطابق پاکستان میں اسلامی نظام حکومت رائج کرنے کی کوشش بھی نہیں کی۔اپنے ذاتی مفادات کو ہی سامنے رکھا۔اب تو نون مسلم لیگ بھی اپنی فطری عمر پوری کر چکی ہی ہے۔ نواز شریف خود اس اس کا خاندان کرپشن کے مقدمات میں پھنس چکے ہیں۔نواز شریف پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے نا اہل قرار دیے جا چکے ہیں۔چند ہفتوں میں ان کے مقدمات کا فیصلہ سامنے آنے والا ہے۔متوقع طور پر سزا بھی ہونے والی ہے۔ اب نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ کبھی غدار وطن شیخ مجیب کو محب وطن قرار دے رہے ہیں۔فوج اور عدلیہ پر وار کر نے کے بعد مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مجرم ثابت کرنے لگے ہیں۔ تین دفعہ پاکستان کے راز کی حفاظت کا حلف لینے والے نا اہل وزیر اعظم نواز شریف پاکستان پر حملہ کر چکے ہیں۔ڈان اخبار کو انٹر ویو دے کر مملکت پاکستان پر الزام لگا رہے ہیں۔گریٹ گیم کے تینوں کردار، بھارت ،امریکا اور اسرائیل کسی طور پر بھی اسلامی اور ایٹمی پاکستان کو برادشت کرنے کی لیے تیار نہیں۔ نواز شریف پریشانی کے عالم میں یا دانستہ طور پر بھارت، امریکا اور اسرائیل کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔ اب اس موقعہ پر پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں،مقتدر حلقوں اور اصلی مسلم لیگیوں سے پاکستانی قوم کی درخواست ہے کہ چوہدری نثار کی سربراہی میں کوئی نئی مصنوہی مسلم لیگ بنانے کے بجائے قائد کی آل انڈیا مسلم لیگ طرز ،کی پاکستان میں پھر سے تحریک اُٹھائیں۔جس کا نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا”لا الہ الا اللہ“ حکمران اللہ سے معافی مانگیں۔ برصغیر کے مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے اللہ کی مدد شامل حال ہو گی۔ پاکستان مضبوط ہو گا۔مسلم لیگ صرف قائد کی ۔باقی سب مفادات کی۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.