پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
(جاری ہے)
عمران خان کو قرضوں کے قسطیں ادا کرنے کے لیے خزانے میں پیسے نہیں تھے۔
عمران خان نے چین سعودی عرب اور متحدہ امارت سے پیسے مانگ کر پہلی حکومتوں کے قرضوں کی قسطیں بھریں تھیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا۔ اس پر ہم اپنے کالموں میں عمران خان کی تعریف کیا کرتے تھے۔ مگر عمران خان نے قرضوں پرقرضے لے کر وہی کچھ کیا جو پچھلی حکومتیں کرتی رہی ہیں ۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور قرض لینا کا یہ سلسلہ ابھی بھی تھما نہیں تو عوام عمران خان کی طفل تسلیاں پر اعتبار کیسے کریں؟۔ عوام عمران خان حکومت سے نالاں ہو گئے۔ اس کی ہلکی سے جلک تو ذمی انتخابات میں دیکھ گئی تھی۔ مگر عمران خان اور اس کی پارٹی نے یہ سمجھ رکھا کہ عوام کو بے قوف بنانتے رہنا ممکن ہے۔ نہیں صاحب ایس ممکن نہیں؟۔ اب خیبر پختون خواہ میں آپ کی بلدیاتی انتخابات نے کلی کھول دی کہ آپ نے ساڑھے تین سال خوبصورے وعدوں پر عوام کو تسلیں دیتے رہے۔ ساتھ ساتھ مہنگاہی بڑھتی رہی اور کہتے رہے گھبرانا نہیں اچھے دن آنے والے ہیں۔ ایسا نہیں ہوتا عوام جانتے کہ معیشت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ اورپی ٹی آئی حکومت کے پاس سوائے آئی ایم ایف سے قرضے پر قرضے لینے کے کوئی اور پروگرام نہیں۔ سودی معیشت سے معاش کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ آئی ایم ایف ایک سود خوار ادارہ ہے۔ اس کا کام اپنے سرمایا بڑھانا ہوتا ہے۔ سود کی قسطیں وصول کرنے کے لیے حکومتوں کو نئے نئے ٹکیس لگانے پر مجبور کرنا ہوتا ہے، کہ اس کا سرمایا واپس ملے۔ چاہے مقروض ملک کے عوام فاقوں پر مجبور ہوجائیں۔ یہی حال اب پاکستان کی ہو چکی ہے۔جماعت اسلامی نے ملک سے سود ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیاہوا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ملک سے سودی نظام معیشت ختم کر اسلامی طریقوں سے تجارت اور بنکاری کی بنیاد رکھنی چاہیے۔ اس سے آئی ایم ایف سے نجات مل جائے گی۔بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ پیش ہوئی۔ گورنر کے پی کے اوراسپیکر اسد قیصر بھی شکست کے ذمہ دار ٹھرائے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ آیندہ سفارش اور رشوت برداشت نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ عمران خان کے ساتھیوں نے رشوت لے کر نااہل لوگوں کوٹکٹ دیے۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ ہماری بیس لین ہے۔ اندرونی نالائقیوں کے سبب ہارگئے۔ اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہوا پہلے مرحلے کے نتائج سے سبق سیکھنا ہو گا۔ وزیر اعلی محمود خان کو ملاقات میں گائیڈ لائنز دے دیں۔چار صوبائی وزرا، اور گیارہ اراکین اسمبلی کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت دے دیں۔اسد عمر صاحب نے صحیح تجزیہ کیا کہ یہ شکست مہنگاہی کی وجہ ہے۔ خیبر پختونخواہ میں مہنگاہی سے تنگ عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو ووٹ نہیں دیے اور شکست سے دو چار کیا۔ اب عمران خان وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے مرحلے میں خوداہل لوگوں کو ٹکٹ دوں گا۔کچھ بھی کر لو جب تک عوام کے سروں سے مہنگائی ختم نہیں کرو گے ۔لوگ آپ کو ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔پنجابی کی یہ کہاوت پی ٹی آئی پر فٹ ہوتی ہے کہ ’(پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹایں“۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.