
محبت فاتح ِ عالم
بدھ 26 جون 2019

محمد اکرم اعوان
تاریخ ِ انسانیت میں انسانیت کی فلاح اور انسانی معاشرہ کی اصلاح میں سب سے اہم اور بڑی مثال ہمارے پیارے نبی آخرالزمان حضرت محمدمصطفے ٰ ﷺ کی مثال ہے۔خطہء عرب مختلف گروہوں میں منقسم تھا۔یہ لوگ جہالت اور سرکشی میں ایسے غرق تھے کہ کوئی ان پر حکومت کرنے کو راضی نہ تھا۔ جو برائی میں جتنا بڑھ کر ہوتا وہ معاشرے میں اُتنا ہی زیادہ بارعب اور با اثرسمجھاجاتا۔
(جاری ہے)
آپ نے کبھی ایسی بات نہیں کی جس پر پہلے خودعمل نہ فرماتے۔ جوفرماتے ہمیشہ اس پر عمل کرتے۔ اصلاح معاشرہ کی کوششیں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتیں جب تک اصلاح کرنے والا خود اس پر عمل نہ کرتا ہو۔آج ہمارے معاشرے کا کیا حال ہے۔ ہم بول کچھ رہے، عمل کچھ کررہے ہیں ۔بیوقوفی اور حماقت کی انتہا تو دیکھیں کہ اُمیدوتوقع کچھ اور ہی لگائے بیٹھے ہیں۔ مذہبی راہنما ، سیاسی قائدین، مفکرین، کالم نگاریا ہمارے معاشرے کاعام شہری ہم سب جلسے ، جلوس، مساجد،ٹی وی شوز، حتیٰ کہ اپنے گھروں اور نجی محفلوں میں نصیحت تو رحم اور کرم کی کرتے ہیں لیکن خود کسی پر رحم نہیں کرتے۔آج ہم لوگ لامحدودخواہشات کواپنے دامن میں سمیٹے نامعلوم منزل کی طرف سرپٹ دوڑ رہے ہیں اورہر سطح پر نفرتیں پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں۔ہم لوگ اخلاقی دیوالیہ پن کااس قدرشکارہوچکے ہیں،کسی کی ذلت و رسوائی کے لئے ہم ہر حدسے گزرنے کے لئے ہروقت تیار ہیں۔
سیاستدان ہیں تو وہ اپنا قد اونچا کرنے کے لئے دوسروں کی برائیاں گنوانے اور الزمات لگانے میں مصروف ہیں ، مختلف مکتبہ فکرکے دینی راہنما صرف اپنے اپنے فرقہ کی فکر میں ہیں۔آج پورے پاکستان میں انتشار اور بدامنی ہے۔ ہر کوئی انتقامی کارروائی میں لگا ہوا ہے۔حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول نے ارشاد فرمایا-(جس کامفہوم یہ ہے) حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ تعالی سے پوچھا:"اے میرے رب آپ کے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ پیارا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا"وہ بندہ جو انتقامی کارروائی کی قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردے"(مشکوٰة المصابیح)۔
اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر قرآن پاک میں ہمیں حکم دیا ہے کہ اس کی رضا اور خوشنودی صرف اور صرف نبی کریم ﷺکی اتباع اور پیروی سے حاصل ہو سکتی ہے۔ بلکہ یہ بھی وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر تم اللہ کے رسول کی پیروی کرو گے تو اللہ تم سے محبت کرے گا۔ اُسی خطہ کے لوگ جہاں کوئی حکومت کرنے یا جنہیں کوئی اپنی رعایامیں شامل کرنے کو راضی نہ تھا۔ اللہ کے پیارے رسول ﷺ کی تربیت، صحابہ کرام کارسول ﷺ کی اتباع اور پیروی کا نتیجہ ہی تھاکہ اللہ پاک نے صحابہ کرام کا رعب ،دبدبہ پوری دُنیاپر پھیلا دیااور زمانہ گواہ ہے کہ پیارے آقا علیہ صلوة والسلام کے تربیت یافتہ صحابہ جس سمت رخ کرتے بڑی بڑی سپرپاؤرزڈھیر ہوجاتیں ہرجنگ اورہر میدان میں فتح و کامیابی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین کے قدم چومتی ۔
آ ج ہر کوئی امن و خوشحالی کی بات کرتاہے اور ہم میں سے ہر کوئی اپنی زندگیوں میں کامیابی ،سکون ، چین کا خواہش مند ہے۔ لیکن سب کچھ جانتے ہوئے بھی ہم میں سے ہرکوئی لا حاصل منزل اور مشکل راستہ پرمحو ِ سفر ہے۔ جبکہ امن ، سکون،راحت ، چین کے حصول کاسب سے آسان اور دنیاوآخرت میں کامیابی کا ضامن ایک ہی راستہ ہے ! اور وہ ہے قرآن واتباع ِ سنت ِ رسول ﷺ۔اسوہ حسنہ سے ہٹ کراپنے طریقہ سے امن و سکون ،کامیابی اور معاشرے میں سدھار کے لئے کی گئی کوشش سے ناکامی، نفرت ،بدامنی ، انتشارتو پھیل سکتا ہے لیکن امن وسکون اور کامیابی کبھی بھی نہیں مل سکتی۔"حلم" اللہ تبارک وتعالیٰ کی ان گنت صفات میں سے ایک صفت ہے اور آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کا ہر لمحہ "حلم اور محبت" ہے ۔ آپ کی اتباع سے ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں سمیت پاکستان اور پورے عالم میں امن سکون قائم ہوسکتا ہے کہ ہمارے پیارے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی اتباع اور محبت ہی فاتح عالم ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد اکرم اعوان کے کالمز
-
آوارہ کتے شہریوں کے لئے وبال جان !
منگل 28 جنوری 2020
-
کہیں پرندے بھوکے نہ رہ جائیں!
جمعرات 23 جنوری 2020
-
وحشی معاشرہ!
بدھ 15 جنوری 2020
-
بادشاہ رعیت سے ہی تاجدارہوتا ہے!
بدھ 8 جنوری 2020
-
اے عقل تم ہمیشہ دیرسے کیوں آتی ہو !
بدھ 1 جنوری 2020
-
ہمارا مسئلہ کیا ہے !
جمعرات 26 دسمبر 2019
-
حکمران اورعوام
جمعرات 12 دسمبر 2019
-
ہمارے تعلیمی مسائل اورسرکاری و نجی تعلیمی ادارے
جمعرات 5 دسمبر 2019
محمد اکرم اعوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.