
کاش انہیں کو ئی بتا دے !
پیر 4 اگست 2014

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
دنیا کی معلوم اور نامعلوم تاریخ میں حکمرانوں کا یہ المیہ رہا ہے کہ وہ خود کو ناگزیر سمجھنے کے خبط میں مبتلا ہو جا تے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا یہ اقتدار قیامت کی صبح تک قائم رہے گا ۔اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے یہ لو گ ہر سطح تک چلے جاتے ہیں اور اپنی اولا د ،اپنے والدین اور اپنے رشتہ داروں تک کو قتل کروا دیتے ہیں ،اشوک اعظم سے اورنگزیب تک تاریخ ایسے حکمرانوں سے بھری پڑی ہے لیکن وقت کی بے رحم موجیں کسی کو معاف نہیں کرتیں اور سب کچھ بہا کر ساتھ لے جاتی ہیں ۔آپ حا لیہ فلسطین ایشو کو دیکھیں بولیویا جیسا ملک اسرئیل کو دہشت گرد ڈکلیئر کر رہا ہے لیکن ساٹھ اسلامی ممالک کے حکمران چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں انہیں خوف ہے اگر انہوں نے فلسطین کی حمایت میں زبان کھولی تو ان کے مغربی آقا ناراض ہو جائیں گے اور ان کا قتدار خطرے میں پڑ جائے گا ۔آپ سعودی عرب کو دیکھ لیں ،سعودی شاہی خاندان نے پہلے مصر میں اخوان المسلمین اور اب حماس کے خلاف معاندانہ رویہ اپنایا ہوا ہے ،اسے یہ خوف ہے اگر اس نے ان جماعتوں کی حمایت کر دی تو ان کی بادشاہت خطرے میں پڑ جائے گی ۔بحرین ،کویت ،قطر،مسقط،مصر اور متحدہ عرب امارات کے شیوخ کو بھی اپنا اقتدار عزیز ہے اس لیئے یہ حکمران فلسطین کے حق میں زبان نہیں کھولیں گے ۔نواز شریف کواقتدار میں رہنے کے لیئے امریکہ اور سعودی خاندان دونوں کو خوش رکھنا ہے اس لیئے ان کی زبان گنگ ہے ۔دراصل ہمارے ان حکمرانوں نے تاریخ سے سبق سیکھا ہوا ہے ،انہیں معلوم ہے انہوں نے اگر اسرائیل کے خلاف زبان کھولی تو ان کا حال بھی شاہ فیصل اور بھٹو جیسا ہو گا جنہوں نے 1973کی عرب اسرائیل جنگ میں کھل کر اسرائیل کی مخالفت کی تھی، ایک اپنے بھتیجے کے ہاتھوں شہید ہوا اور دوسرے کو پھانسی کے پھندے پر چڑھا دیا گیا ۔کاش ہمارے ان حکمرانوں کو کو ئی بتائے کہ ان کا یہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہے گا ،انہیں کو ئی بتائے اقتدار ناکام محبت کی طرح ہوتا ہے جو شرو ع میں بڑی خوبصورت دکھائی دیتی ہے لیکن اس کا انجام بہت خوفناک ہو تا ہے ،کا ش انہیں کو ئی بتائے جب سکندر جیسا لیڈر دنیا سے چلا گیا تو ان کا یہ اقتداربھی ہمیشہ نہیں رہے گا ،کا ش انہیں کو ئی بتا ئے اقتدار ایک چمک ہے جو پلک جھپکنے کے بعد ختم ہو جائے گی ،انہیں کو ئی بتائے اقتدار ایک خواب اور سراب ہے جو صرف دور سے چمکتی ہو ئی دکھائی دیتی ہے،انہیں کو ئی بتائے اقتدار پکی ہو ئی فصل کی طرح ہے جسے دنوں میں کاٹ لیا جا ئے گا ۔کا ش کوئی سعودی شاہی خاندان ،نواز شریف او رساٹھ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو پہلوی خاندان کی کہانی سنا دے اور انہیں بتا دے کہ ان کا یہ اقتدارجس کو بچانے کے لیئے انہوں نے تاریخ کے بد ترین مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے صرف چند روزہ ہے،یہ اقتدار ختم ہو جائے گا لیکن ان کے حصے میں آنے والی ذلت ورسوائی قیامت تک باقی رہے گی ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.