
ایک ہمسفر کی موت !
پیر 13 اکتوبر 2014

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
میرا اس سے تعلق بے تکلفی پر مبنی تھے ،میں جب بھی حوصلہ ہارتا وہ آگے بڑھ کر میرا ہاتھ تھا م لیتاتھا ،میں اس سے ناراض ہوتا تو کبھی اس نے منانے کی کوشش نہیں کی ،کہتاتھا ”مجھے پتا ہے تو میرے بغیر نہیں رہ سکے گا“ اورشاید حقیقت بھی یہی تھی ،میں دوست بنانے کا قائل نہیں ہوں اور نہ میں نے آج تک کبھی کوئی دوست بنایا ہے لیکن اسے میں فخر سے کہا کرتا تھا ”یار تو میرا دوست ہے “عید کے تیسرے دن فون پے بات ہوئی تو کہنے لگا عرفا ن یار لاہور آوٴ ضروری ملنا ہے ،شایدوہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے کسی پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتا تھا ،میں نے اگلے ہفتے آنے کی حامی بھر لی لیکن 9اکتوبر کی دوپہر خبر ملی وہ مجھے چھوڑ کے چلا گیا،نوید ارشد میرا انتہائی قریبی دوست ،میرا ہم مشن اور ہم خیال ،لگتا ہے جیسے میرا بازو ٹوٹ گیا ہو ،ابھی پچھلے سال شادی ہو ئی تھی ،آہ !اس کا تین ماہ کا بیٹا اور اس کی صابر گھر والی ۔اسے ہر کام میں جلدی ہوا کرتی تھی،شاید اسے پتا تھا کہ اس پا وقت بہت کم ہے ،یہی وجہ ہے وہ 23سال کی عمر میں اتنا کام کر گیا جتنا ہم 60سال کی عمر میں بھی نہیں کر سکتے ۔وہ اپنے حصے کا کام کر کے چلا گیا لیکن ہمارے لئے سبق چھوڑ گیا ۔اللہ اس کے گھر والوں کو صبر دے اور کی قبر پر کروٹ کروٹ رحمت نازل فرمائے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.