
بلاول بھٹو زرداری سبق نہیں سیکھیں گے !
پیر 27 اکتوبر 2014

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
اب ہم بلاول کی طرف آتے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئر مین ہیں ،وہ 21ستمبر1988میں پید ا ہوئے،ابتدائی تعلیم کراچی گرائمر اسکول اور فوربلز انٹرنیشنل اسکول اسلام آباد سے حاصل کی ،بینظیر بھٹو کی خود ساختہ جلاوطنی اور دبئی میں قیام کے دوران بلاول بھی دبئی چلے گئے اور راشد پبلک اسکول دبئی میں زیر تعلیم رہے ،یہ اسکول دبئی کے شہزادوں اور امراء کے لیئے خاص تھا،بینظیر بھٹو کی وفات کے بعد وہ 30دسمبر2007میں پارٹی کے چیئر مین منتخب ہوئے اور اب 18اکتوبر کے جلسے میں انہوں نے باقاعدہ سیاست میں آنے کا اعلان کر دیاہے۔اب بلاول ہمارے مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے اور ہمیں جمہوریت اور بھٹو ازم کا سبق پڑھائیں گے۔وہ جمہوریت جس میں دو سابق وزراء اعظم ،وفاقی وزراء اور سینئر ترین سیاستدانوں کی موجودگی میں ایک ناتجربہ کا ر اور نا سمجھ نوجوان کو پارٹی کا سربراہ اور مستقبل کا وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے ۔میرے خیال میں اب گیلانی ،پرویز اشرف اور امین فہیم کو اپنی خوش فہمی دور کر لینی چایئے کہ وہ کبھی وزیر اعظم بن سکیں گے ،آپ کا کام بس اتنا ہی تھا اور اب آپ لوگ آزاد ہیں ،اب آپ پارٹی تبدیل بھی کرلیں تو پی پی کو کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔پی پی کو ایک شہزادہ مل گیا ہے اور ایسے شہزادے پر سینکڑوں جمہوریتیں قربان کی جاسکتی ہیں ، پی پی نے بڑے پیار پوس سے پالا ہے اس شہزادے کو اور اب ہر چھوٹا بڑا اس کے گرد طواف کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔
بلاول بھٹو صاحب آپ بھی کمال کرتے ہیں ،آپ آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور یہ سیاسی ڈرامے بازی آپ کو زیب دیتی ہے اور نہ ہی یہ آپ کے بس کا کھیل ہے ،آپ عمران خا ن کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں اور عمران خان سے سبق سیکھیں۔آپ کے پاوٴں ابھی تک سیاست کی دلدل سے پاک ہیں ،آپ نے ابھی تک مفادات کی گنگا میں ہاتھ نہیں دھوئے ،آپ کا وجود ابھی تک گندی سیاست سے پاک ہے ،آپ ابھی تک سیاست کی غلاظت سے دور ہیں اور آپ کا لباس ابھی تک سیاست کی بدبودار چھینٹو سے پاک ہے ،آپ دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور آپ کے پاس وقت ،پیسہ ،عزت ،دولت ،شہرت ،وسائل اور اختیارات سب کچھ موجود ہے ،آپ سیاست کے گندے اور غلیظ جو ہڑ سے باہر نکلیں اور تعلیم پر سرمایہ کاری کریں ،آپ پورے ملک میں اسکولو ں اور کالجوں کے جال بچھا دیں ،آپ پاکستان میں دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی قائم کردیں ،یقین کریں یہ آپ کا اس قوم پر بہت بڑا احسان ہو گا ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.