
آج کا مسئلہ …بھوک ،بیماری،بل اور بجلی
ہفتہ 20 ستمبر 2014
محمد ممتاز بیگ
(جاری ہے)
جس ملک کے عوام اپنا پیٹ پالنے کیلئے اپنے گردے اور بچے بیچنے پر مجبور ہوں، فاقہ کشی سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہوں، غربت، افلاس اوربیروزگاری کا شکار ہوں،بارش اور سیلاب سے مررہے ہوں وہاں ہمارے سیاستدان،منتخب نمائندے، میڈیا ہاؤسز،حکمران اور عوام آپس میں دست و گریبان ہوں ، کبھی دلیل کبھی غلیل،کبھی صدارتی کبھی پارلیمانی طرز حکومت،کبھی دھاندلی کبھی جعلی ڈگری ،کبھی صدام کبھی قذافی، ِکبھی بھٹو کبھی ضیاء ، کبھی دھونس کبھی دھمکی ،کبھی ایکا کبھی مک مکا، ،کبھی چندے کبھی کرائے ،کبھی ایمپائرکبھی بالر،کبھی ضدی شہزادہ کبھی کنیڈین شہری کے چکر، نا سمت کا پتہ نا منزل کا نشان اور عوام کو غیر ضروری چٹ پٹے اور روشن خیال پروگراموں اور ٹاک شوز میں الجھا کر پانی، بجلی، گیس،صحت،بچوں کی تعلیم،امن و امان، بیروزگاری،فراہمی و نکاسی آب، دہشتگردی،انتہاپسندی، فرقہ واریت،منشیات کی سمگلنگ،انسداد پولیو، آئی ڈی پیز اوربیرون ملک پاکستانیوں کی حالت زار، بارشوں اورسیلابوں سے بچاؤ اورکرائسس مینجمنٹ (Crises Managent)اور کنفلکٹ مینجمنٹ (Conflict Management) ، سٹاک مارکیٹ ، ایکسپورٹ بزنس، روپے کی گرتی ہوئی ساکھ اور سب سے بڑھ کر دھرنوں سے با عزت واپسی کا سوچنے کی بجائے چار حلقوں چالیس حلقوں، طالبان سے مذاکرات طالبان سے جنگ،پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر چڑھائی، پی ٹی وی پر قبضہ،شاہراہ دستور سے آگے جانے کی تقاریر،نعرے دھمکیاں اور اعلانات ،ڈی چوک پر ڈیرے، خیمے شامیانے اورمہینوں تک قیام کا پلان ۔اپنی قبریں خود ہی کھودے جانا۔ غیر ملکی دوست سربراہان کے دوروں اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے لاتعلقی اور بے غرضی وبے حسی۔ملک سے سرمایہ اورربہترین پڑھے لکھے لوگوں کا باہر چلے جانا۔ 200ارب روپے لگا کر میٹرو بس کا چلانا اور لاہور شہر کو بارش میں ڈوبنے سے بچانے کا نہ سوچنا۔اوراگرنرم ہاتھوں اور صاف کا لر والوں کے ساتھ ساتھ ہم تمام نے ابھی بھی اپنی مجرمانہ غفلت جاری رکھی اپنا قبلہ درست نہ کیا، تباہی و بربادی کا راستہ نہ چھوڑا،عوام اور ملک وقوم کی بھلائی اور صحیح رہنمائی نہ کی تو آئندہ آنے والے دنوں میں ”ہماری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں“۔لیکن اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد ممتاز بیگ کے کالمز
-
آج بھی اس کی خوشبو مل مالک لے جاتا ہے۔۔۔۔
اتوار 3 مئی 2015
-
آج کا مسئلہ …بھوک ،بیماری،بل اور بجلی
ہفتہ 20 ستمبر 2014
-
دو اقتصادی حکمران : ورلڈ بنک اور اب بر کس بنک، اسلامی ترقیاتی بنک کیوں نہیں؟
اتوار 10 اگست 2014
-
معاشی ترقی کی جدید ضروریات : پانی، بجلی اور گیس
جمعرات 10 جولائی 2014
-
معاشی ترقی : لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی اور پولیو
جمعہ 4 جولائی 2014
محمد ممتاز بیگ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.