
عربی زبان کا عالمی دن
پیر 20 دسمبر 2021

محمد نفیس دانش
اسے معبود حقیقی اللہ کی بات سمجھ نہیں آتی
سرکار دوجہاں ﷺ کا فرمان سمجھ نہیں آتا
واللہ آج کے مسلمان کو قرآن سمجھ نہیں آتا
(جاری ہے)
عربی زبان اپنی وسعت ،جامعیت اور آفاقیت کی وجہ سے دنیا کی چھ بڑی زبانوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کی قدامت و پختگی،طرز و انداز کی شیرینی، استعارات کی رنگینی ،گرامر (صرف ونحو) کی ہمہ گیری اور ان سب سے بڑھ کر خدا کے آخری کلام کی ترجمانی و نمائندگی اسے دنیا کی تمام زبانوں سے ممتاز کردیتی ہے۔حضور اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا:’’عربی زبان تین وجہ سے مرکزمحبت بننے کی مستحق ہے ،سب سے پہلے تویہ کہ میں عربی ہوں ، دوسرے خدا کے کلام پاک کی زبان عربی ہے ،تیسرے یہ کہ تمام جنتیوں کی زبان عربی ہوگی ‘‘۔(معجم کبیر طبرانی)
حضرت عمر بن زید کہتے ہیں کہ’’ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضر ت ابو موسیٰ اشعری ؓ کو لکھا کہ تم سنت اورعربیت میں تفقہ حاصل کرو ۔‘‘
ہمیں تاریخ یہ بتاتی ہے کہ قُرون ماضی میں اسلام کے پھیلنے اور مسلمان حکمرانوں کی فتوحات نے عربی زبان کو بلند مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ عربی زبان دنیا کی کئی زبانوں پر براہ راست یا بالواسطہ طور پر اثر انداز ہوئی۔ ان زبانوں میں ترک، فارسی، کرد، اردو، ملیشیائی، انڈونیشی اور البانوی کے علاوہ افریقا میں ہاؤسا اور سواحلی جب کہ یورپ میں انگریزی، پرتگالی اور ہسپانوی شامل ہیں۔حالیہ دور کے فرانسیسی مستشرقین اور محققین کا کہنا ہے کہ یورپی زبانوں کی ڈکشنریوں میں سائنس، طب، فلکیات اور دیگر علوم وفنون سے متعلق عربی کے 2500 سے زیادہ الفاظ موجود ہیں۔ اس وقت یورپ میں عربی زبان بولنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ ہے۔ موجودہ ڈیجیٹل دور میں بالخصوص سوشل ویب سائٹس پر عربی زبان کا استعمال تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والی زبانوں میں عربی زبان نے سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کی ہے۔
عربی کو کئى علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سرکاری زبان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان میں عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، افریقی یونین اور اقوام متحدہ شامل ہیں۔
18 دسمبر 1973 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ 19 فروری 2010 کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے انسانی تہذیب اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں عربی زبان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے 18 دسمبر کو اس زبان کا عالمی دن قرار دیا۔ اس پر عمل درامد کرتے ہوئے 18 دسمبر 2012 کو پہلی مرتبہ عربی زبان کا عالمی دن منایا گیا۔
موجودہ دور میں عربی زبان سیکھنے اور سکھانے کے فریضہ کو ادارہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم بخوبی سر انجام دے رہا ہے. یہ ادارے جہاں کہیں بھی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے. ویسے یہ ایک دنیا کا اصول بنتا جا رہا ہے کہ اکثر و بیشتر ہم دنیا کی آسانی کو اہمیت دیتے ہیں اور اگر اس کے حصول کے لئے کسی زبان کا سیکھنا ضروری ہو جائے تو ہم جی توڑ کوشش کر کے اس زبان کو سیکھتے ہیں؛تاکہ ہم اس زبان دانی کے ذریعے اپنے معاش کا انتظام کرسکیں اور اپنی دنیا کو آسان سے آسان تر بناسکیں؛لیکن کیا ہم نے اس بات پر کبھی سنجیدگی سے غور کیا کہ عربی زبان کے ذریعے ہم انبیاءِ کرام علیہم السلام کے پہنچائے ہوئے وہ حقائق و اصول سیکھ سکتے ہیں؛ جس سے ہماری زندگی بھی صحیح راہ پر گامزن رہے اور آخرت میں بھی کامیابی ہمارے قدم چومے۔
کیا ہمیں زندگی گزارنے کےلیے صحیح طریقے کی ضرورت نہیں؟ کیا آخرت کی فکر مندی ہمارے لئے اہم نہیں ؟ اور کیا موجودہ طرز عمل غفلت و کسل مندی کی دلیل نہیں؟غورکیا جائے تو عربی زبان سے دور ہوکر ہم نہ صرف اپنی آخرت؛بلکہ دنیا میں بھی ناکامی کا انتظام کر رہے ہیں؛اس لیےاس ہنگامی ضرورت اور اس کی اہمیت کا ادراک کیجئے! اپنے رب کی طرف لوٹ آئیے!اس کے پیغام کو سمجھنے کے لئے اس کے کلام کی زبان سیکھنے کی کوشش کیجئے!اس کو اہمیت دیجئے اور اس کے لئے مختصر ہی سہی کچھ وقت ضرور نکالیئے!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد نفیس دانش کے کالمز
-
صحبت صالح ترا صالح کند
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ادھورے ہیں خواب ادھوری ہے پیاس
جمعرات 20 جنوری 2022
-
کسانوں کے ساتھ کھاد مافیا کا ظلم
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سوئی گیس کا بحران اور قومی شعور
بدھ 5 جنوری 2022
-
ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی
جمعرات 30 دسمبر 2021
-
چھٹی قومی اہل قلم کانفرنس
منگل 28 دسمبر 2021
-
بلدیاتی انتخابات اور جمعیت علمائے اسلام کی برتری
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
عربی زبان کا عالمی دن
پیر 20 دسمبر 2021
محمد نفیس دانش کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.