
بلدیاتی انتخابات اور جمعیت علمائے اسلام کی برتری
ہفتہ 25 دسمبر 2021

محمد نفیس دانش
1:علمی سرمائے کے تحفظ کے لئے مدارس.
2:دعوت و تبلیغ کے لیے تبلیغی جماعت.
3:اور سیاست کے لیے جمعیت علمائے ہند.
مولانا فضل الرحمن صاحب جس جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ہیں وہ اسی روایت کے امین ہیں.
تحریک انصاف کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ ان میں ماننے والا مادہ نہیں چنانچہ تحریک انصاف کے ایک صوبائی وزیر کہہ رپے تھے کہ ہماری پارٹی میں امیر کی اطاعت کا کلچر نہیں ہے , کارکنان کو جو بات اچھی نہ لگے وہ کسی کی بھی نہیں مانتے , بالخصوص نچلی سطح پر تو تحریک انصاف کے کارکنان ایک دوسرے کی عیب جوئی میں ہی لگے رہتے ہیں , جس کی وجہ سے حکومت میں ہونے کے باوجود تحریک انصاف ایک منظم جماعت نہیں بن پائی ہے , تحریک انصاف میں جس کے ساتھ 10 بندے ہیں وہ الگ سے لیڈر ہے , یہی وجہ بنی کہ ہر خودساختہ لیڈر پارٹی ڈسپلین کو توڑ کر خود امیدوار بن گیا , اپنی ہی پارٹی کے مقابل الیکشن لڑا , تصویر عمران خان کی لگائی , سو نتیجہ بھی سب نے دیکھ لیا , یاد رکھیں پارٹی ڈسپلین یعنی نظم و ضبط پر کبھی کمپرومائز نہ کریں , پارٹی کے مقابل الیکشن لڑنا یا پارٹی کے مقابلے میں آکر جلسے کرنا یہ جماعت کی بنیادیں ہلانے والی باتیں ہیں , ایسے لوگ جتنی مرضی مخلصی کے دعوے کریں حقیقت میں وہ جماعت کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں , خیبر پختونخوا کا بلدیاتی الیکشن تحریک انصاف کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے اس کے بعد ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے خلاف ہوائیں چلیں گی اور لوگ اب اس کشتی سے اترنا شروع ہوں گے , خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات جماعت اسلامی کے لئے بھی دھچکا ثابت ہوئے ہیں , جماعت اسلامی نے گذشتہ 3 سالوں میں جو عجیب و غریب سیاست کی اور دو ٹوک فیصلوں سے دور رہی اس کا نقصان جماعت اسلامی نے اٹھایا اور صرف دو سیٹوں پر ہی کامیاب ہو سکی , اس سے پہلے جماعت اسلامی کے احباب تحریک انصاف کی اتنی تعریف کرتے تھے کہ جماعت اسلامی کا اکثریتی ووٹر تحریک انصاف میں منتقل ہو گیا.
اس صورتحال میں مسلم لیگ ن نے بھی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے بیان دیا ہے کہ ’جس طرح کے پی کے میں جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی اسی طرح پنجاب میں مسلم لیگ ن انہیں ہرانے کی تیاری کر چکی ہے۔ تبدیلی جس طرح آئی تھی اسی طرح روانہ ہوجائے گی۔‘
واضح رہے کہ سابقہ دور حکومت میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور لاہور سمیت بیشتر شہروں میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔اور ابھی بھی صورتحال کچھ یہی نظر آ رہی ہے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد نفیس دانش کے کالمز
-
صحبت صالح ترا صالح کند
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ادھورے ہیں خواب ادھوری ہے پیاس
جمعرات 20 جنوری 2022
-
کسانوں کے ساتھ کھاد مافیا کا ظلم
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سوئی گیس کا بحران اور قومی شعور
بدھ 5 جنوری 2022
-
ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی
جمعرات 30 دسمبر 2021
-
چھٹی قومی اہل قلم کانفرنس
منگل 28 دسمبر 2021
-
بلدیاتی انتخابات اور جمعیت علمائے اسلام کی برتری
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
عربی زبان کا عالمی دن
پیر 20 دسمبر 2021
محمد نفیس دانش کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.