
صحبت صالح ترا صالح کند
جمعہ 21 جنوری 2022

محمد نفیس دانش
(جاری ہے)
اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہیں ، اور بد کی صحبت کے الگ الگ اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ صحبت کے اچھے اور برے اثر سے کسی کو انکار نہیں، یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ نیک لوگوں اور اچھوں کی صحبت سے انسان اچھا بنتا ہے اور اس کے اندر اچھائیاں جنم لیتی ہیں نیکیاں پروان چڑھتی اور پنپتی ہیں اور بروں کی صحبت سے انسان برا بنتا ہے اور برائیاں وجود میں آتی ہیں ۔ فارسی کا مشہور و معروف مثل ہے گھر کی خواتین اور مائیں بہنین بھی اکثر اس مثال کو پیش کرتی تھیں کہ صحبت صالح ترا صالح کند
صحبت طالح ترا طالح کند
یعنی صالح اور نیک لوگوں کی صحبت تجھے نیک بنائے گی اور برے افراد کی صحبت و ہم نشینی ان کے ساتھ میل جول سے تمہارے اندر برے اور ناپاک خیالات جنم لیں گے، تمہاری روش ،ڈگر اور چال چلن خراب ہوجائے گا ۔ شب و روز کا مشاہدہ ہے کہ اچھے لوگوں کی صحبت سے لوگ اچھے اور نیک بنتے ہیں اور بروں کی صحبت سے لوگ برے بنتے ہیں اور غلط راہ اختیار کر لیتے ہیں ۔
ابو داود کی ایک حدیث ہے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :
کہ نیک دوست کی مثال ایسی ہے جیسے مشک بیچنے والے کی دکان کہ اور کچھ فائدہ نہ بھی ہو تو خوشبو ضرور آئے گی اور برا دوست ایسا ہے جیسے بھٹی سے آگ نہ لگے تب بھی دھوئیں سے کپڑے تو ضرور کالے ہوجائے گے ۔
اس سے انکار کی گنجائش نہیں کہ اہل اللہ، بزرگان دین، علماء کرام اور صلحاء کی مجالس میں بیٹھنے اور ان کی باتوں اور اقوال و ملفوظات کو سننے سے دل میں نرمی اور گداز پیدا ہے ،دل میں عمل کا شوق اور جذبہ پیدا ہوتا ہے ،اور اصلاح نیت کی توفیق ملتی ہے ۔ پتھر کی طرح سخت دل بھی موم بن جاتا ہے اور اس قابل ہوجاتا ہے کہ اس میں صلاح و تقوی اور عمل صالح کی بیج ڈالی جاسکے ۔سیرت پر نظر رکھنے والوں کو علم ہوگا کہ صحابئہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کو جو بھی مقام و مرتبہ حاصل ہوا وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صحبت کا فیض تھا،وہی بلال حبشی رضی اللہ عنہ جو پہلے غلام تھے حبشہ سے آئے تھے شکل و صورت بھی اچھی نہیں تھی ،لیکن جب انہوں نے کلمہ پڑھ لیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک صحبت اختیار کی تو وہ دنیا کے امام بن گئے،حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی بھی ان کو سیدنا کہہ کر مخاطب فرماتے ،ان کے علاوہ بھی جتنے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب کتب حدیث میں موجود ہیں، سب کا تعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پاک صحبت اور عشق و محبت سے ہے، یہی کیا کم ہے کہ کسی تفریق کے بغیر اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فیضان صحبت اور مجالس نبوی کی بنیاد پر تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے لئے اپنی خوشنودی کا اعلان فرما دیاحضرت علی رضی اللہ عنہ* فرماتے ہیں کہ گنہگار کی صحبت میں مت رہو ،کیوں کہ وہ اپنی بد عملی اور بے حیائ کو اچھا خیال کرتا ہے ،اس کی خواہش اور چاہت ہوتی ہے کہ دوسرا ساتھی بھی اسی کی طرح برا کام کرے ۔پہلو پر خاص طور روشنی اور ہدایت ملتی ہے کہ فرد کی تعمیر یا اس کے بگاڑ میں ماحول اور معاشرہ کا اہم اور بنیادی رول اور کردار ہوتا ہے ،اگر سماجی اور معاشرتی ڈھانچہ زندگی کی اعلی قدروں اور خصوصیتوں کا حامل ہوتا ہے تو اچھے لوگ اور اچھے افراد وجود میں آتے ہیں ،جن سے قوم و ملت اور سماج و سوسائٹی کو فائدہ پہنچتا ہے اور انسانیت کی تعمیر و ترقی کی راہ پر فطری رفتار سے چلتی رہتی ہے لیکن اس کے برعکس برے ماحول اور برے سماج میں رہ کر انسان اپنی اعلی صلاحیتوں اور کارناموں سے محروم ہوجاتا ہے، گویا کہ انسانیت کی ترقی و فروغ اس کے بگڑنے اور بننے میں ماحول اور سوسائٹی و سماج زبردست رول اور کردار ادا کرتا ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد نفیس دانش کے کالمز
-
صحبت صالح ترا صالح کند
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ادھورے ہیں خواب ادھوری ہے پیاس
جمعرات 20 جنوری 2022
-
کسانوں کے ساتھ کھاد مافیا کا ظلم
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سوئی گیس کا بحران اور قومی شعور
بدھ 5 جنوری 2022
-
ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی
جمعرات 30 دسمبر 2021
-
چھٹی قومی اہل قلم کانفرنس
منگل 28 دسمبر 2021
-
بلدیاتی انتخابات اور جمعیت علمائے اسلام کی برتری
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
عربی زبان کا عالمی دن
پیر 20 دسمبر 2021
محمد نفیس دانش کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.