رمضان مبارک

بدھ 14 اپریل 2021

Muhammad Taha Ibrahim

محمد طحہ ابراہیم

رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے- ہم سب دل  سےخوش ہیں کے مغفرکا وقت اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے - رمضان تو مسلمانوں کے لئے ہے اور مسلمان کی تعریف  کچھ اور ہے۔ایک دفعہ بازار  میں ایک پھل فروش والے کے پاس دو چھوٹی بچیاں آگئی پھل کی قیمت کا پوچھا تو پھل فروش بولا ، انہیں دیکھتے ہی اس نے اپنا ریٹ بڑھا دیا   اور وہ مال دیا یا جو اس کی قیمت پر نہیں تھا مطلب کے ناقص۔

اسی طرح  ہماری روز مرہ کی زندگی  میں بے شمار ایسی جگہ آتی  ہیں جہاں ہم جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں_ ہمیں اس بات کی بھی پروا نہیں ہوتی کہ  جھوٹ اور دھوکہ انسانی اخلاقیات  کے خلاف ہیں ہیں بلکہ ہمارا دین بھی اس کی نفی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم اس کی وضاحت میں یہ کہتے ہیں  کہ اس کے بغیر تو کوئی گزارا  نہیں- سب جھوٹ بولتے  ہیں اور اس میں کیا بڑی بات ہے چلو اچھا مان لیا سب جھوٹ بولتے ہیں اور اس میں کوئی بڑی بات  نہیں لیکن یہ بات میں کیسے مان لوں  کہ مسلمان کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا  - یہاں پر تو ہر شخص خود  کو مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتا  ہے نہ صرف دعویٰ کرتا ہے ہے بلکہ خود کو سب سے ممتاز بھی سمجھتا ہے ہے کہ میں ہی ٹھیک ہو ں- میرا یہ فرقہ سب سے اچھا  ہے ایک اور جگہ مسلمان کی تعریف پڑھنے کو ملی  تو معلوم ہوگا یا مسلمان کبھی دھوکا نہیں دے سکتا- سن کر عجیب لگا  کی آج کی مسلمان کی پہچان تو دھوکھے سے ہے- آج کا  مسلمان دھوکا نہیں دیتا   تو پکا مسلمان نہیں-تعلیمی اداروں سے لے  کر، چھوٹے سے بڑے کاروبار تک، لین دین کے معاملات ہوں ہو یا شادی بیاہ  کے جھوٹ  کا سہارا لیتے  ہیں ہم تو پکے مسلمان ٹھہرے-شاہد  جو مسلمان کی تعریف ہوئی تھی وہ غلط تھی اصل مسلمان تو یہ ہیں- ہاں یاد آیا یا , مسلمان وہ ہے جس کے  ہاتھ اور زبان سے سے دوسرا مسلمان محفوظ ہو- -شاید لکھنے والوں نے کچھ غلطی کی ہو گی اگر مسلمان کی تعریف یہ ہے ہے تو ہم میں سے مسلمان کون ہے کہ آپ مسلمان ہیں ؟ کیا یہ شریعت کے نعرے لگانے والے مسلمان ہیں ؟ کیا یہ ممبر پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے والے مسلمان ہیں ؟  کیا یہ دین کی دعوت کو اپنے لیے استعمال کرنے والے مسلمان ہیں ؟کیا یہ جھوٹے واقعات کا سہارا لیتے ہوئے لوگوں کو دھوکا دے کر کر اپنے مفاد حاصل کرنے والے مسلمان ہیں ؟-میں مسلمان کہاں سے ڈھونڈو؟ مجھے تو کوئی مسلمان نہیں ملتا  کیا آپ کو  مسلمان ملتا ہے-؟کیا ہم پر کوئی اسلامی قانون لاگو ہوگا ؟ کیا ہم جہاد اور شریعت  کے حقدار ہیں؟ -ہم دین  کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے والے ہیں کیا حق کہ ہم خود کو مسلمان کہلوائیں-چلو خیر رمضان آ رہا ہے -سب کی بخشش ہوجائے گی- شب برات  میں سو مہینے کے عبادت کا ثواب ہے -پھر ہم سب مسلمان ہو جائیں گے-اور مل کر خوب دھوکہ اور جھوٹ  بولیں گے- رمضان مبارک

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :