
سوچنے کی بات ہے
جمعہ 29 اگست 2014

منور علی شاہد
فرقوں کے ان اماموں نے ایما نوں کو خراب کردیا ہوا ہے۔کیا سیاست،کیا مذہب اماموں کی تعداداس حد تک بڑھ گئی کہ اب ان کی شکل میں فتنہ و فسادات ہونے لگے ہیں کیا یہ لمحہ فکریہ نہیں ہے کہ اسی ماہ ہم نے دھوم دھام سے اپنا جشن آزادی منایا ہے جو نصف صدی سے بھی زیادہ کا سفر طے کر چکا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ بدنامی،ذلت اور رسوائی اور جگ ہنسائی کا سفر بھی جاری ہے جو ختم ہونے میں ہی نہیں آ رہا۔
(جاری ہے)
آج پوری قوم اور میڈیا وہی کچھ کاٹ رہا ہے جو ماضی میں انہی لیڈروں اور ان کے بڑوں نے بویا تھا،ریاستی ادارے بھی مکافات عمل کا شکار ہیں انہوں نے وہ کام اور ظلم کئے جس کا ریاست سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ دنیا کے کسی بھی ایسے ملک میں ایک ا یسی مثال نہیں کہ ا س کے سر کاری دستاویزات میں کسی کو پہلے گالی دی جائے یا برا بھلا کہا جائے ماسوائے پاکستان کے۔کیا پاکستان میں ایک بھی ایسا عالم باعمل نہیں جو قرآ ن کو سمجھتا ہو؟جس میں دوسروں کا نہ صرف احترام کرنے بلکہ برا بھلا کہنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔اگر صرف انصاف کو ہی دیکھا جائے اور جائزہ لیا جائے تو ہمیں اندازہ ہو سکتا ہے کہ کس قدر ظلم پاکستان میں ہو رہا ہے،مذہب کے نام پر بھی اور غربت و افلاس کے نام پر بھی،ذات پات کے حوالے سے بھی۔انصاف اگر گھر کے اندر والدین بھی نہ کر سکیں تو وہ گھر برباد ہو جاتا ہے اور اگر کسی سوسائٹی اور ملک کے اندر سے ختم ہو جائے تو پھرکسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔آج بڑے بڑے غیر اسلامی ممالک اپنے عدل اور انصاف ہی کی بدولت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ریاست کی تعمیر و ترقی میں اس کا بنیادی کردار ہے۔آج پاکستان جس حالت کو پہنچا ہے اس کی ایک بنیادی اور اہم وجہ ناانصافی ہے سالہاسال سے جاری ریاستی نا انصافیوں کے بعد اب قدرت اپنا انصاف دکھانے کو ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
منور علی شاہد کے کالمز
-
نظریہ ضرورت کا طوق پھر گلے پڑ گیا
جمعہ 7 اگست 2015
-
ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانا
اتوار 1 فروری 2015
-
شہید طالب علم کی ماں کا نوحہ
پیر 22 دسمبر 2014
-
پاکستان میں سیلابوں کی تباہ کاریاں اور ہماری قومی بے حسی
جمعرات 2 اکتوبر 2014
-
نیا پاکستان ۔۔کیسا ہوگا
منگل 2 ستمبر 2014
-
سوچنے کی بات ہے
جمعہ 29 اگست 2014
-
انصاف کا ایک اور خون
اتوار 11 مئی 2014
-
غیر جانبدار جمہوری حکومت،آج کی ضرورت
ہفتہ 29 مارچ 2014
منور علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.