
پاکستان میں سیلابوں کی تباہ کاریاں اور ہماری قومی بے حسی
جمعرات 2 اکتوبر 2014

منور علی شاہد
(جاری ہے)
پاکستان میں آزادی کے بعد اب تک بیس سیلاب آچکے ہیں 2014کا سیلاب اکیسواں سیلاب ہے۔سب سے پہلا سیلاب1950میں آیا تھا۔اور 1959تک پانچ سیلاب آئے تھے لیکن 1973کے اسلامی آئین اور اس میں تبدیلیوں کے بعد تو سیلابوں نے غیرمعمولی شکل اختیار کی اور 2013تک 15سیلاب اس سرزمین پر آچکے ہیں گویا سیلابوں کا سیلاب ہے جو پاکستان میں آیا ہوا ہے۔فیڈرل فلڈکمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 63سالوں میں آنے والے سیلابوں میں 11239لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ہیں599459سکوائرکلومیٹر کاعلاقہ سیلاب کی زد میں آیا
39بلین روپے کا قومی نقسان ہوا اور 180234گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے بعد ازاں ان کو پھر آباد کرنے کی کوششوں میں درجنوں سیاستدانوں،بیوروکریٹس،اور دیگر سرکاری افسران کو کروڑوں کا مالی فائدہ ہوا جس سے ان کے گھروں میں نہ ختم ہونے والی خوشحالی آئی۔جعلسازی ،کرپشن،بدیانتی،ذخیرہ اندوزی اور بے ایمانی کے اوصاف سے مالامال ہمارے ان سیاستدانوں،سرکاری افسروں اور بیوروکریٹس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہمیشہ کے لئے غربت کو وہاں کا مقدر بنا دیا ہے۔کوئی بلاول ہاؤس کا مالک ہے تو کوئی جاتی عمرہ رائیونڈ کا بادشاہ سلامت۔ہر ایک کے دور میں ان کے اپنے اپنے علاقوں کے مقدر چمکے جبکہ دور دراز کے علاقے آج بھی اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔لاہور کو پیرس بنانے والوں کو آسمان نے ان کی حقیقت پوری قوم کے سامنے کھول دی قومی خزانے کایکطرفہ اور بیدردی سے من مانے استعمال پر کوئی ادارہ نوٹس نہیں لیتا ۔ہماری سرکاری کرپشن اور عنوانیوں کے کارنامے اور قصے بیرونی اخبارات کی زینت بن چکے ہیں اور ان کی بد اعمالوں اور سیاہ کرتوتوں کے باعث سیلاب کے متاثرین کی بیرونی امداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔اب حالیہ سیلاب کے بعد اور دوران ان مظلوم ہزاروں لوگوں کو جانوروں کی طرح زندگی بسر کرنا پڑے گی،پانی،بسکٹ کے ایک ڈبے،دودھ اور مٹھی بھرخشک چنوں کے لئے اپنی عزت اور نفس کا جنازہ نکالنا ہوگا۔واہ رے مسلمان۔ تیرے تے سب قربان۔․
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
منور علی شاہد کے کالمز
-
نظریہ ضرورت کا طوق پھر گلے پڑ گیا
جمعہ 7 اگست 2015
-
ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانا
اتوار 1 فروری 2015
-
شہید طالب علم کی ماں کا نوحہ
پیر 22 دسمبر 2014
-
پاکستان میں سیلابوں کی تباہ کاریاں اور ہماری قومی بے حسی
جمعرات 2 اکتوبر 2014
-
نیا پاکستان ۔۔کیسا ہوگا
منگل 2 ستمبر 2014
-
سوچنے کی بات ہے
جمعہ 29 اگست 2014
-
انصاف کا ایک اور خون
اتوار 11 مئی 2014
-
غیر جانبدار جمہوری حکومت،آج کی ضرورت
ہفتہ 29 مارچ 2014
منور علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.