
یومِ شُہداء اور مِلّی یکجہتی
پیر 5 مئی 2014

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
موبائل کمپنیاں توہمیں دِل خوش کُن SMS بھیجتی ہی رہتی ہیں لیکن یہ لطیفہ باز ”ایویں خوامخواہ“ ہمیں ہنسانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ہم تو اتنے ”قنوطی“ ہیں کہ خوشی کی خبر میں بھی غم تلاش کرنے بیٹھ جاتے ہیں اور بادِ بہاری میں بھی چلّا اُٹھتے ہیں کہ
تُجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ، ہم بیزار بیٹھے ہیں
شُہداء پر عقیدتوں کے پھول نچھاور کرنا ہمارا دینی ومِلّی فریضہ تو ہے ہی لیکن یہ بھی مدّ ِ نظر رہے کہ ربّ ِ ذوالجلال کے ہاں شُہداء کا رُتبہ اتنا عظیم ہے کہ میرے آقا ﷺنے فرمایا ”ربّ ِ کعبہ کی قسم میری یہ خواہش ہے کہ میں شہید ہو جاوٴں ، پھر زندہ کیا جاوٴں ، پھر شہید ہو جاوٴں ، پھر زندہ کیا جاوٴں ، پھر شہید ہو جاوٴں ۔۔۔ (مفہوم)“۔عالمِ اسلام کے عظیم سپہ سالار خالد بِن ولید کی آنکھوں سے دَمِ واپسیں آنسو رواں ہو گئے ۔امیر المومنین حضرت عمر ابنِ خطاب سرہانے کھڑے تھے ۔اُنہوں نے فرمایا ”خالد! کیا موت سے ڈر لگتا ہے؟“۔حضرت خالد بِن ولید نے کہا ”نہیں امیر المومنین ! موت سے کیا ڈرنا ۔میں تو اِس لیے رو رہا ہوں کہ طبعی موت مَر رہا ہوں، شہادت نصیب نہیں ہوئی حالانکہ میں جذبہٴ شوقِ شہادت میں دشمن کی صفیں چیرتا ہوا نکل جاتا تھا“۔یہ ہمارے ایمان کا حصّہ ہے کہ شہید صرف ہماری نظروں سے اوجھل ہوتا ہے اور اُسے ہر گز موت نہیں آتی کیونکہ میرے رَبّ نے حکمت کی کتاب میں یہ درج کر دیا ہے کہ شہید زندہ ہے اور اپنے رَبّ کے ہاں سے خوراک حاصل کر رہا ہے ۔یہ بجا کہ شُہداء کے لواحقین عارضی جدائی کا دُکھ سہہ رہے ہیں لیکن اُنہیں یہ سوچ کر اطمینانِ قلب نصیب ہو جانا چاہیے کہ رَبّ ِ کعبہ نے اُن کے پیاروں کو جس عظیم منصب کے لیے چُنا ہے اُس کی خواہش تو ہر مومن مسلمان کے دِل میں پَلتی ہے لیکن یہ ہر کسی کے نصیب میں کہاں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.