
آ گئے ، تے چھا گئے
جمعرات 15 مئی 2014

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
ہمارے ”الطاف بھائی“ نے جب پاکستان آنے کی ٹھانی تو اُن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ۔اُنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ کے لیے”سَچی مُچی کی “ درخواست دے ڈالی لیکن وزارتِ داخلہ وہ درخواست ”ڈکار “ گئی اور اب ”مَیڈم وزارتِ داخلہ“ کہتی ہے کہ الطاف بھائی نے تو سرے سے کوئی درخواست ہی نہیں دی ۔ہم وزارتِ داخلہ کو خبر دار کرتے ہیں کہ ڈَر اُس وقت سے جب الطاف بھائی کی ”بڑھکوں“ سے کپتان صاحب کی سونامی سے بھی بڑی سونامی آ جائے گی ۔ابھی تو ایم کیو ایم نے صرف اتنا کہا ہے کہ اگر الطاف بھائی کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہ دیا گیا تو کراچی کو ایک سال کے لیے بند کر دیا جائے گا لیکن اگر الطاف بھائی نے حکم صادر فرما دیا تو ایم کیو ایم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاکستان کو بھی بند کر سکتی ہے ۔اِس لیے وزارتِ داخلہ باقی سب کام ادھورے چھوڑ کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا بندوبست کرے وگرنہ ہم بھی یہ کہنے پر مجبور ہونگے کہ ”گَنڈاسا اُٹھاوٴ الطاف بھائی ، ہم تمہارے ساتھ ہیں“ ۔
ہمارے” عظیم رہنما“ عمران خاں نے بالآخر اسلام آباد کے ڈی چوک کو ” التحریر سکوائر“ میں بدل ہی دیا ۔ہمیں تو یہ انسانوں کا سمندر لگتا تھا لیکن تجزیہ نگاروں کو صرف ستائیس ، اٹھائیس ہزار ۔بہرحال مجمع جتنا بھی تھا ، سونامیے بھی خوش تھے اوراپنے شیخ رشید احمد بھی ۔شیخ صاحب نے تو کپتان صاحب کو یقین دلانے کے لیے ”خُدا کی قسم“ اُٹھا کرصرف دَس منٹ میں اسمبلی الٹنے کا دعویٰ بھی کر دیا لیکن خان صاحب آڑے آ گئے اور اسمبلی اُلٹنے سے بال بال بچ گئی ۔ویسے ”آدھا کام“ تو 11 مئی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہو ہی گیا ، باقی آدھا 23 مئی کو فیصل آباد میں ہو جائے گا اوراسمبلی بھی خود بخود اُلٹ جائے گی اور یہ صرف اور صرف حکمرانوں کی ہَٹ دھرمی کی وجہ سے ہو گا کیونکہ کپتان صاحب تو بار بار یہ کہتے رہے کہ الیکشن میں کی جانے والی دھاندلیوں کا کوئی حل تلاش کر لیں لیکن جب حکمرانوں کے کانوں پرجُوں تک نہ رینگی تو” تنگ آمد ، بجنگ آمد“ کے مصداق ہم ”سونامیوں“نے بھی طے کر لیا کہ
دامن کو اُس کے آج حریفانہ کھینچئے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.