
دھماکوں کی سرزمین
منگل 2 جون 2015

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
دھماکے توطالبان نامی دہشت گردوں نے بھی بہت کیے لیکن اب خوداُن کادھماکہ ہوچکا ، ایک سیاسی جماعت کے ”بھائی“کے آڈیو، ویڈیودھماکے بھی دَم توڑچکے لیکن اِس کایہ مطلب ہرگزنہیں کہ دھماکے ختم ہوگئے یاہوجائیں گے کیونکہ ”ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں“۔
جون کی چلچلاتی دھوپ میں مُرشد ایک دفعہ پھراپنے مریدین کاصبرآزمانے آ رہے ہیں۔ شنیدہے کہ مُرشدکے ”کنٹینر“کے ایئرکنڈیشنرکی سروس کی جارہی ہے اوردروغ بَرگردنِ راوی ایئرکنڈیشنر کی صفائی ستھرائی سابق گورنرپنجاب چودھری سروراپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں۔ نہیں معلوم کہ چودھری صاحب یہ کام کپتان صاحب کی اجازت سے کروارہے ہیں یا مفادِعامہ کے تحت۔ ویسے ہمیں یقین ہے کہ وہ مفادِعامہ کے تحت ہی کررہے ہوں گے کیونکہ سارے جہاں کا درد اُن کے نہ صرف جگربلکہ پھیپھڑوں میں بھی سماچکا ہے۔ویسے کچھ لوگ ”اندرکی بات“بتلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ چودھری صاحب کوتحریکِ انصاف نے ”چیف آرگنائزر“بنانے کاجھانسا دیالیکن یہ عہدہ لے اُڑے شاہ محمودقریشی ۔اِس لیے چودھری صاحب نے احتجاجاََ ”کنیڈوی کنٹینر“کی صفائی ستھرائی کاکام سنبھال لیا۔ ہمارے لندن پلٹ چودھری صاحب جب سے پاکستان آئے ہیں، اُن کے ساتھ ”ہَتھ“ہی ہورہا ہے ۔پہلے نوازلیگ نے جھانسادے کرگورنرہاوٴس میں بند کردیا ،وہاں سے رہائی ملی توتحریکِ انصاف نے ”سہانے سپنے“ دکھاکر اپنے ساتھ ملایاجس کاانگلینڈ والوں نے بُرامناتے ہوئے یہ دھماکہ کردیاکہ چودھری صاحب کابیٹا الیکشن میں چاروں شانے چِت ہوگیا اوراب تحرکِ انصاف بھی ”طوطاچشم“ بن گئی ۔فی الحال تووہ تحریکِ انصاف ہی میں ہیں،آگے آگے دیکھیے ہوتاہے کیا۔ اگرہمارے پاس بھی کوئی ”چڑیا“ہوتی توہم بھی بتادیتے کہ چودھری صاحب اب کِس ٹہنی پربیٹھنے والے ہیں۔
ہمیں کپتان صاحب کے جذبہٴ حب الوطنی پرپہلے کبھی شک تھا نہ اب ہے لیکن حقیقت یہی کہ اُن کے دھرنوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایااوراب جبکہ وطنِ عزیزترقی کی شاہراہ پرگامزن ہونے کوہے ،وہ ایک دفعہ پھر ”اَوکھے اَوکھے“ بیان دینے لگے ہیں۔ اُن کاتازہ ترین بیان ہے کہ ”سونامی تواب شروع ہوئی ہے۔سونامی سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ پہلے نوازشریف اورآصف زرداری سونامی کے خوف سے بھائی بھائی بنے اب سیکولراے این پی اورمولانا اکٹھے ہوگئے۔ میں سب کوشکست دوں گا “ایسے دعوے کپتان صاحب نے پہلے بھی بہت کیے لیکن ہواکیا؟،خواب چکناچور ہوئے اورایک بال سے کئی وکٹیں گرانے کادعویٰ کرنے والے خاں صاحب سڑکوں پر۔ اُنہوں نے کہاہے” اب نئے پاکستان سے پہلے نیا خیبرپختونخوا بنے گا“۔ اللہ کرے ایساہی ہولیکن خاں صاحب نے توپہلے90 دنوں میں نیاپاکستان اورپھر 180 دنوں میں نیا خیبرپختونخوابنانے کادعویٰ کیا۔ اب ساڑھے سات سودنوں کے بعدوہ کہہ رہے ہیں کہ ”پہلے نیا خیبرپختونخوا بنے گا“۔ وہ 180 دنوں میں نیا خیبرپختونخوابنانے کادعویٰ کیاہوا؟۔ کیاکپتان کی خدمت میں دست بستہ عرض کیاجا سکتاہے کہ
کہ خوشی سے مَر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.