
نوازلیگ میں انتشار
ہفتہ 19 مئی 2018

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
ہمارے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا ”پریشانیہ“ تو قابلِ دید ۔
اُنہوں نے قومی اسمبلی میں یہ کہتے ہوئے کھڑاک کر دیا کہ جس کے پیٹ میں درد ہے، وہ بولے اور جتنا جی چاہے بولے۔ وزیرِاعظم کے اِس بیان پر اپوزیشن روٹھ گئی اور ایسی روٹھی کہ اجلاس سے ”واک آوٴٹ“ ہی کر گئی۔ ویسے ہمیں یقین ہے کہ اگر وزیرِاعظم کو پتہ ہوتا کہ اُن کے اِس جملے پر اپوزیشن واک آوٴٹ کر جائے گی تو وہ کہتے ”جس کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں، وہ جتنا جی چاہے بولے“۔ آخر اپوزیشن کو سمجھ کیوں نہیں آرہی کہ نوازلیگ میں خواجہ آصف سیالکوٹی کی کمی کسی نہ کسی نے تو پوری کرنی ہی تھی سو وزیرِاعظم نے کر دی۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ ہماری پارلیمانی سیاست میں غیرپارلیمانی الفاظ کا ”دِل خوش کُن“ اضافہ محترم عمران نیازی کی کرشمہ سازی ہے جو سپریم کورٹ سے بھی یہ ”سند“لے آئے کہ لفظ ”شرمناک“ گالی نہیں ہوتا۔میاں نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کرکے جہاں ایک طرف زورآوروں کو یہ پیغام پہنچا دیا کہ وہ اپنے بیانیے پر قائم ہیں اور ”ڈرتے ورتے“ کسی سے نہیں، وہیں اپنی جماعت کو بھی اندرونی انتشار کا شکارکر گئے۔ ہو سکتا ہے کہ کل کلاں محترمہ مریم نواز کا ٹویٹ بھی سامنے آجائے کہ #
میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
جلاطنی کا دُکھ جھیلنے والے میاں نوازشریف جب جلاوطنی کاٹ کر وطن پہنچے تو ایک دِن اُنہوں نے اَزراہِ تفنن کہا ”لوگ کہتے تھے ،قدم بڑھاوٴ نوازشریف، ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن جب میں نے قدم بڑھایا تو کوئی بھی ساتھ نہ تھا“۔ کچھ ایسی ہی صورتِ حال آج بھی ہے۔ قوم کی آواز تو یہی ہے کہ قدم بڑھاوٴ نوازشریف ،ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن میاں صاحب نے جِن سنگلاخ راہوں کا انتخاب کر لیا ہے، اُنہیں دیکھ کر تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ #
تھک تھک کر اِس راہ میں آخر اِک اِک ساتھی چھوٹ گیا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.