انسان سے محبت

پیر 15 جون 2020

Qasim Mughal

قاسم مغل

ہماری زندگی میں بہت سے انسانوں سے ہمارا تعلق ہوتا ہے سب سے پہلے تو ہمارے والدین بہن بھائی رشتہ دار اور پھر دوست اور وہ لوگ جن  سے ہمارا مختلف کاموں کی وجہ سے واسطہ پڑتا ہے مثلا ہم اگر سفر میں ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھا ہمارا ہمسفر، سبزی والا ،کپڑے سلائی کرنے والا جوتے بنانے والا یہ سب لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہیں اب جو بات سمجھنے والی ہے وہ یہ کہ ہم سب ان کے ساتھ اپنا رویہ مثبت کیسے رکھے  کسی سے تو ہم نفرت کرتے ہیں اور کسی سے تو محبت یہ فطرت بھی ہے اور ہمارے نظرئیے کا فرق بھی مگر ہم سب سے اچھا سلوک کرنا چاہتے ہیں بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو یہ سوچتے ہیں کہ جن سے وہ نفرت کرتے ہیں ان سے کیسے محبت کریں تو یہ بلکل آسان ہیں اور وہ ایسے کہ یہ سب اللہ کی مخلوق ہیں اور اللہ نے یہ نہیں کہا کہ وہ مسلمان سے پیار کرتا ہے اس نے کہا ہے کہ وہ اپنے بندے سے ستر ماوں سے زیادہ پیار کرتا ہے اور اگر اس نے کلمہ طیبہ بھی پڑھا ہے تو آپ یہ سوچے کہ یہ  حضور اکرم کا امتی  بھی ہے اپنی امت سے حضور اکرم   نے کتنی محبت کی ہے اتنی کہ جتنی کوئی  بھی نہیں کر سکتا تو اگر آپ  اس سے پیار کرے گے تو حضور راضی ہو جاے گے اور اللہ بھی راضی ہو جائے  گا ۔

(جاری ہے)

اور کرنا صرف یہ ہے کہ بس محبت، تھوڑی سی مسکراہٹ اور سب آسان ہو جائے گا۔ کیونکہ سب ایک ہی اللہ کے بندے ہے ۔ یہاں مجھے حضرت ابراہیم علیہ السلام  کا واقع یاد آ رہا ہے آپ کبھی بھی بغیر مہمان کے کھانا نہیں  کھاتے  تھے ایک دن ایسا ہوا کھانا تیار ہو گیا اور آپ مہمان کو ڈھونڈنے  کی غرض سے باہر نکلے اور ایک شخص آپ کو ملا آپ نے اسے کھانے کی دعوت دی اور اپنے  ساتھ گھر لے آئے  اور جب کھانا شروع کرنے لگے تو حضرت  ابراہیم علیہ السلام  نے مہمان سے کہا شروع کرو اللہ  کے نام سے تو اس شخص  نے کہا میں تو اللہ کو نہیں مانتا میں تو بتوں کی پوچا کرتا ہوں اگر تم ایسے ہی کھانا کھلاتے  ہو تو ٹھیک ورنہ  میں جا رہا ہوں تو آپ نے کہا میں تو اللہ  کے نام پر کھلا رہا ہوں اگر تم اللہ کو نہیں مانتے تو یہ کھانا تمھیں نہیں کھلا سکتا تو وہ مہمان آٹھ کر چلا گیا جیسے  ہی وہ گیا اللہ کی طرف  سے حضرت ابراہیم علیہ السلام  کو پیغام موصول  ہوا اور اللہ پاک نے فرمایا ابراہیم  تم نے آج میرے بندے کو ناراض کیا ہے اسے کھانا نہیں کھلایا تو آپ نے کہا اے میرے اللہ  وہ تو بتوں کو پوچتا  ہے تو اللہ پاک نے فرمایا۔

ہے تو وہ میرا بندہ ہی ۔ میں اسے  اتنے برس سے کھانا کھلا رہا ہوں اور تم نے اسے ناراض کر دیا پھر ابراہیم علیہ السلام نے اسے ڈھونڈا اور کھانا کھلایا۔ کیونکہ  چاہے  وہ اللہ کو نہیں مانتا مگر ہے تو وہ اللہ کا بندہ تو ہر انسان سے محبت  سے پیش  آنے کیلئے  ضروری ہے  کہ  ہم اپنے ذہن  میں اس بات کو ضرور رکھے کہ  یہ اللہ کا بندہ ہے تو پھر آسانی  ہو جائے  گی اور نفرتیں محبتوں میں بدل جائے  گی

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :