
وقت کی حقیقت
بدھ 17 جون 2020

قاسم مغل
(جاری ہے)
مگر یہاں ہر کوئی سوچتا ہے کہ خدمت کرنے کے لیے بہت سے روپے ہونے چاہیے تا کہ ہم مخلوق کی خدمت کر سکے۔ان کو کھانا کھلا سکے کپڑے پہنا سکے اور مختلف قسم کے درخت لگا سکے اور پرندوں کو دانہ ڈال سکے۔ہاں یہ بھی ضروری ہے مگر یہ کب حاصل ہو گا جب ہم وقت کی خدمت میں لگ جائے گے۔
اگر ہم وقت کی پابندی کرے جو کہ اللہ تعالیٰ کی ہی مخلوق ہے اور اس کو احسن طریقے سے استعمال کرے تو ہم اللہ کی مخلوق کی ہر وقت خدمت کر رہے ہے۔ مگر ہم ایسا نہیں کرتے۔ وقت کو ترجیح نہیں دیتے ۔اپنے ہر کام کو دیر سے کرتے ہے اور لا پرواہی سے کرتے ہیں۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ وقت کی خدمت کیسے کی جائے تو میں آپ کو بتاتا ہوں یہ بہت آسان ہے۔مثال کے طور پر آپ نے کہی جانا ہے اور آپ کا کوئی انتظار بھی کر رہا ہے تو آپ وقت پر پہنچے اور اپنے فرائض کو پورا کرے تو آپ نے اپنے وقت کی اور دوسرے شخص کے وقت کی بھی خدمت کیں۔ اور اس کے علاؤہ اگر آپ کو کوئی کام نہیں ہے تو آپ اللہ کا ذکر شروع کر لے اس سے دو کام ہو جائے گے ایک تو اللہ کی عبادت اور دوسرا اس کے دیے ہوئے وقت کی خدمت تو یہ ہمیشہ ساتھ چلتا ہے اور چلتا رہے گا۔ اسی لیے ہمیں نماز کی پابندی کے حکم کی ایک وجہ یہ بھی ہے تا کہ اس سے ہم وقت کے پابند ہو جائے *(اور بے شک نماز دین کا ستون بھی ہے)*(مفہوم حدیث) ۔
اپنے ہر کام کو وقت پر کریں حتی کہ اگر گھر کا کوئی معمولی سا بھی کام ہے جیسے بازار سے سبزی لانا یا چھوٹے بھائی کو سبق پڑھانا ہو تو یہ سب وقت پر کرے بظاہر یہ چھوٹے چھوٹے کام ہیں مگر اس سے ہم اللہ کی مخلوق کی خدمت کر رہے ہے اور اللہ راضی ہو جاے گا اور ہمارے وقت میں برکت آ جائے گی ۔ تو پھر آخر کار ایک دن وقت کی خدمت کا انعام بھی حاصل ہو گا۔ وہ ایسے کہ اللہ ہمیں ایک ہی وقت میں بہت سے انسانوں، چرند ،پرند اور ہر چیز جو اس کی مخلوق ہے ان کی خدمت کرنے کی توفیق بھی عطا فرما دے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.