شب قدر کی فضیلت
منگل 4 مئی 2021

رابعہ فاطمہ
رمضان کا مہینہ آتے ہی ہم پر ان گنت نعمتوں کی برسات ہوتی ہے، ان گنت رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ اللہ کریم نے اس کی ہر ہر ساعت میں ہمارے لیے برکت رکھی ہے اور آخری عشرے میں ایک ایسی رات رکھی ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے جس میں عبادت کا ثواب ہزار گنا ملتا ہے جس میں رحمتیں تیز موسلا دھار بارش کی
شب قدر کی فضیلت قرآن کی روشنی میں
ترجمہ: ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا، تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ایک ہزار راتوں سے بہتر ہے، اس دن فرشتے اور روح امین﴿جبرئیل علیہ السلام﴾اپنے رب کی اجازت سے ہر حکیمانہ حکم لے کر نازل ہوتے ہیں، یہ سلامتی والی ﴿رات﴾ فجر کے طلوع ہونے تک رہتی ہے۔ ﴿سورة القدر﴾
بلاشبہ ہم نے اس (کتاب حکیم) کو ایک بڑی ہی بابرکت رات ﴿شب قدر﴾ میں ہی اتارا ہے کہ ہمیں بہرحال خبردار کرنا ہے،جس میں فیصلہ کیا جاتا ہے ہر حکمت والے کام کا.
﴿سورہ الدخان:3,4﴾
•قدر کے نام سے تعبیر کرنے کی وجہ:
•حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات کو تمام فیصلے فرما لیتا ہے اور چونکہ اس رات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سال کی تقدیر و فیصلے کا قلمدان فرشتوں کو سونپا جاتا ہے ‘اس وجہ سے یہ ’’لیلۃ القدر‘‘ کہلاتی ہے۔
•امام زہری فرماتے ہیں کہ قدر کے معنی مرتبہ کے ہیں ‘چونکہ یہ رات باقی راتوں کے مقابلے میں شرف و مرتبہ کے لحاظ سے بلند ہے‘ اس لئے اسے ’’لیلۃ القدر‘‘ کہا جاتا ہے۔
•اس رات کو قدر کے نام سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے:اس رات میں اللہ تعالی نے اپنی قابل قدر کتاب‘ قابل قدر امت کے لئے صاحبِ قدر رسول کی معرفت نازل فرمائی‘ یہی وجہ ہے کہ اس سورۃ میں لفظ قدر تین دفعہ آیا ہے۔
قدر کے معنی تنگی کے بھی ہیں۔ اس معنی کے لحاظ سے اس رات آسمان سے فرش زمین پر اتنی کثرت کے ساتھ فرشتوں کا نزول ہوتا ہے کہ زمین تنگ ہو جاتی ہے۔ (تفسیر الخازن،تفسیر کبیر ، تفسیر القرطبی)
شب قدر عطا ہونے کی وجہ:
• موطا امام مالک میں ہے کہ:جب رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سابقہ امتوں میں لوگوں کی طویل عمروں کے بارے آگاہ فرمایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کے مقابلے میں اپنی امت کے لوگوں کی عمر کو کم دیکھتے ہوئے یہ خیال فرمایا کہ میری امت کے لوگ اتنی کم عمر میں سابقہ امتوں کے برابر عمل کیسے کر سکیں گے؟(پس) آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بارگاہ اقدس میں اپنی امت کیلئے آرزو کرتے ہوئے جب یہ دعا فرمائی کہ اے میرے رب میری امت کے لوگوں کی عمریں کم ہونے کی وجہ سے نیک اعمال بھی کم رہ جائیں گے تو اس پر اللہ تعالیٰ نے شب قدر عنایت فرمائی۔(تفسیر الخازن)
•رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد پاک ہے:یہ مقدس رات اللہ تعالی نے فقط میری امت کو عطا فرمائی ہے سابقہ امتوں میں سے یہ شرف کسی کو بھی نہیں ملا۔(الدر المنثور)
شب قدر کی فضیلت احادیث کریمہ کی روشنی میں:
•(رواه البخاري ومسلم).
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ایمان اور طلب ثواب کے ارادہ سے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔
•سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر ایک مرتبہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:یہ جو ماہ تم پر آیا ہے‘ اس میں ایک ایسی رات ہے‘ جو ہزار ماہ سے افضل ہے‘ جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا‘ گویا وہ خیر سے محروم رہا اور اس رات کی بھلائی سے وہی شخص محروم رہ سکتا ہے جو واقعتا محروم ِخیر وبرکت ہو۔(سنن ابن ماجہ)
•حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لیلۃ القدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا:شب قدر کو جبرائیل امین فرشتوں کے جھرمٹ میں زمین پر اتر آتے ہیں اور ہر شخص کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں جو کھڑے‘ بیٹھے کسی بھی حال میں اللہ کو یاد کر رہا ہو۔(شعب الایمان)
تَحرُّوا ليلةَ القَدْر في العَشْر الأواخِر:
• حضرت عائشہ صدیقہرضی اللہ تعالی عنھا سے مروی ہے کہ رسالتمآبﷺنے فرمایا:لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔(متفق علیہ)
• ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کو ﴿شب قدر ﴾ کی تلاش کرنی ہو آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔(صحیح بخاری)
•عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے، اور کہتے تھے کہ شب قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ (صحیح بخاری)
• ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے وہ رات دکھائی گئی تھی مگرپھر بھلا دیا گیا، لہذا اب تم اسے رمضان کی آخری طاق راتوں میں تلاش کرو۔(صحیح بخاری)
شب قدر کی دعا:
•حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسالت مآبﷺ سے عرض کیا کہ شب قدر کا کیا وظیفہ ہونا چاہئے تو آپﷺنے ان الفاظ کی تلقین فرمائی:اے اللہ تو معاف کر دینے والا اور معافی کو پسند فرمانے والا ہے پس مجھے بھی معاف کر دے۔(ترمذی)

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.