
حکومتی دعوے اور فلاحی اداروں کی خدمات
منگل 21 اپریل 2020

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
اور جب کبھی ملک و قوم پر کٹھن وقت آیا ، الخدمت فاؤنڈیشن نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی، اور یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر ذات پات، رنگ و نسل ، فرقہ سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے عالمی میڈیا نے ہمیشہ الخدمت فاؤنڈیشن کی پرامن فلاحی سرگرمیوں کو سراہا ہے ۔ آج بھی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے الخدمت کے رضاکاربلاکسی خوف و خطر قوم کی خدمت کررہے ہیں، اور فیلڈ ورکرز میں خواتین بھی شامل ہیں جوکہ امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا طریقہ کار بہت اچھا ہے پہلے ایک ٹیم آتی ہے جو گھروں کا سروے کرتی ہے ، افراد خانہ کی تعداد اور مالی حالات بارے آگاہی حاصل کرلیتی ہے ، اس کے بعد ایک دوسری ٹیم خاموشی سے مستحق گھروں میں امداد تقسیم کر کے چلی جاتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں انہوں نے مستحق لوگوں کے گھروں تک رات کی تاریکی میں ایک ماہ کا راشن پیکیج پہنچایا تاکہ ان کی عزت نفس محفوظ رہے ۔ کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے کے قلیوں، غریب دیہاڑی دار مزدوروں، رکشہ ڈرائیوروں اور خواجہ سراؤں کا بھی خیال رکھا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے نا صرف کرونا وائرس کے خاتمہ کے لیے مساجد میں سپرے کیا بلکہ اس فلاحی تنظیم کے رضاکار مندروں، گوردواروں اور چرچوں وغیرہ میں بھی سپرے کرتے نظر آئے ۔ان کا مقصد یہ تھا کہ چاہے کسی کا کوئی بھی مذہب ہو، اس وائرس سے انسانیت کو بچانے کے لیے سب کی خدمت کرنی ہے ۔
اس دوران کرونا وائرس کا شکار مریضوں کے علاج میں مصروف الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) سندھ کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کرونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے ، جو کہ کرونا کے مریضوں کے علاج میں مصروف تھے۔ مگر الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ خدمت خلق کا سفر جاری رکھا ۔ مجھے ترجمان جماعت اسلامی کنور محمد صدیق نے جماعت اسلامی کی اب تک کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کرونا متاثرین پر ابتک ایک ارب روپے سے زائد خرچ کر چکی ہے۔ ملک بھر میں آگاہی مہم برائے کرونا وائرس کے سلسلے میں بینر لگا ئے گئے ،لاکھوں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے ، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز تک حفاظتی لباس پہنچایا گیا ۔لاک ڈاؤن سے متاثر لوگوں میں کروڑوں روپے کا پکا پکایا کھانا اور راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ 10الخدمت ہسپتالوں میں3،3 وینٹی لیٹرز اور10 پیشنٹ مانیٹرز کے ساتھ باقاعدہ آئی سی یو فعال کیے گئے۔ اور یہ سب مخیر حضرات کے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد کا مظہر ہے، جو کہ جانتے ہیں کہ صرف جماعت اسلامی کا الخدمت فاؤنڈیشن ہی وہ واحد ادارہ ہے جو ان کے عطیات کو مکمل دیانت داری کے ساتھ حقیقی مستحق لوگوں پر خرچ کرے گا ۔ جبکہ دوسری طرف وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ریلیف پیکج کے ثمرات کہیں دیکھنے میں نہیں آرہے، بلکہ لمبی لمبی قطاروں اور تنگ جگہوں پر ہزاروں خواتین کو کھڑا کرکے کرونا وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ مول لیا جارہا ہے۔اس موقع پر حکومت اگر جماعت اسلامی کی تنظیمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے اور سبق سیکھے تو اس کی امدادی سرگرمیوں میں ایک تحریک پیدا ہو سکتی ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.