سگریٹ نوشی کے ذہنی صحت پر اثرات

جمعرات 7 جنوری 2021

Saad Ali

سعد علی

سگریٹ نیو روسائیکلو لوجی صدیوں سے انسان زندگی کے مختلف مراحل میں ایجادات کے تجربات سے گزرتا رہا ہے سگریٹ بھی ایک ایسی ایجاد ہے جوکہ نہ صرف انسان کی معاشی بدحالی کی وجہ سے بھی ہے ساتھ ساتھ اس کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی اثر ڈاال ہے۔ آج ہم اس کے چند منفی پہلوؤں پر بات کریں گے بطور سائیکلولوجی ہم اس کے ذہنی اثرات کو واضح کریں گے ۔

سگریٹ نوشی انسان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور آپ دیکھتے ہوں گے کہ والدین کی ذراسی روک ٹوک بھی آج کل کے بچوں سے برداشت نہیں ہوتی اور وہ ان تمام باتوں سے مایوس ہوکر سگریٹ جیسی موذی چیز کو منہ لگا لیتے ہیں ایسی مایوسی صرف بچوں میں دین سے دوری اور غلط صھبت سے پیدا ہوتی ہے اور بچے تمباکو نوشی سگریٹ میں مبتال ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)


معاشی رویوں اور پریشانیوں کا حل یہی ہے کہ بچوں کے اندر پیار محبت کو فروغ دیں دین سے محبت سے پیدا کریں اورقرآن و سنت کے مطابق ان کی زندگیاں بنائیں تاکہ وہ اس راہ روی کا شکار نہ ہوں اور ان کا ذہن مثبت سوچے اورمثبت معاشرہ جنم لے ہمیں معاشرے کو مثبت بنانے کے لیے اپنی سوچ کو مثبت کرنا ہے۔

تب جاکر معاشرہ مثبت ہوتا ہے۔ آج کل لوگوں میں اور نوجوان نسل میں اس کی سب سے زیادہ عادت پائی جاتی ہے کچھ لوگ اپنے ہر مسئلے کا حل اس کو سمجھتے جب وہ پریشان ہوتے ہیں تو سگریٹ پینا شروع کردیتے ہیں اور آج کل کے لڑکے کسی محفل میں لڑکوں کے کہنے پر پینا شروع کردیتے ہیں پر ان کو شروع میں مزہ آتا ہے لیکن وہ نہیں کہ یہ ان کو صحت پر برا اثر ڈالے گی۔

آج کل کے لڑکے پڑھائی کی پریشانی، پیارمیں تو وہ اس کو اپنا کل سمجھ کے پینا شروع کردیتے ہیں ۔ آہستہ آہستہ اُس کو سگریٹ کی عادت ہوجاتی ہے سگریٹ انسان کی زندگی پر بڑا اثر ڈالتی ہے اور وہ اپنا عادی ہوجاتا ہے کہ بھول جاتا ہے کہ یہ اُس کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔آہستہ آہستہ وہ ذہنی مرض کا شکار ہوجاتا ہے جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان لوگوں کو کرونا وائرس ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس لیے لوگوں کو اس کا استعمال کم کرنا چاہیے کچھ لوگ سگریٹ پیتے ہوئے دھیان نہیں دیتے ہسپتال میں پینا شروع کردیتےہیں۔
اسی لیے ہسپتال میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگاتےہیں تا کہ وہاں کےلوگوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنایا جاسکےاور بچوں کے سامنے بھی سگریٹ پینے سے احتیاط کرنی چاہیے سگریٹ پی کر بچوں کو پیار نہیں دینا چاہیے اور سگریٹ کا دھوں بھی خطرناک ہوتا ہے اُس سے آپ کے آس پاس کے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کا استعمال ذہنی مرض زیادہ کرتے ہیں دوسروں کی نسبت سگریٹ نوشی سے الکھوں لوگوں کی موت ہوتی ہے۔ جولوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کو سانس کی بیماری دل کی بیماریشوگر کی بیماری اور پھیپھڑے کو بہت سی بیماریاں لگ جاتی ہیں جو لوگ سگریٹ کا زیادہ استعمال کردیتے ہیں اُس سے وہ اور بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور نفسیاتی بیماریاں اور خود کشی کے خیاالت میں مبتال ہوجاتے ہیں ہونٹوں کا کینسر، دانتوں کے مسئلے،سگریٹ چھوڑنے والے آدمی کو چاہیے کہ وہ مکمل طور پر سگریٹ کو چھوڑے۔


سگریٹ نوش آدمی کے لیے مکمل طور پر سگریٹ چھوڑنا بہت مشکل ہے جن دنوں آپ سگریٹ چھوڑ دیئے ہوں اس دوران آپ ایسے بہت سے طریقے سوچ سکتے ہیں جو آپ کو سگریٹ چھوڑنے میں مکمل طور پر مدد گار ہوسکتے ہیں۔سگریٹ چھوڑتے ہوئے آپ کو شروع میں مشکل ہوگی لیکن آہستہ آپ کا ڈپریشن کم ہوجائے گا تاکہ وہ ہم سے دور نہ ہوں اور نہ کہ زندگی سے دور ہللا نے تمام انسان کو اپنے آپ سے محبت کرنے کی تلقین کی ہے اور ہم سے اپنی نفی کرتے ہیں پھر خود سے پیدا اپنی اوالد کی اورتمام منفی سوچوں سے منفی معاشرہ جنم لیتا ہے۔

یہ سوچ کر چھوڑیں کہ اسالم میں نشہ حرام ہے جب ہم اُس کو نشے کی طرح پیتے رہے تو گناہ ملتا ہے۔اس لیے اپنے رب کے لیے چھوڑ نے کی کوشش کردیں ۔ایسے شروع میں تھوڑی مشکل ہوگئی لیکن آپ کی یہ عادت ختم ہوجائے گی۔ اور جو لوگ 35 سال سے پہلے چھوڑ دیتے ہیں ان کی عمران ہی لوگوں کے برابرہوگی جو کبھی سگریٹ نہیں ہیتے اور اگر کوئی بڑی عمر کا آدمی سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کرے تو 50 سال سے پہلے چھوڑنے کی کوشش کرے توان لوگوں کے بیمار ہونےکے امکانات ان لوگون کی نسبت ادھے رہے جاتے ہیں جو سگریٹ نہیں چھوڑتے۔


نکو ٹین ریلسمنٹ بھی استعمال کی جاتی ہے جب سگریٹ کی عادت ختم کرنے کےلیے جب نکو ٹن آپ کے جسم میں داخل کی جاتی ہے اس کی تین قسمیں ہیں ۔ جن کے سکن پیچ، چیونگم اورتجربے سے پتا چال ہے کہ ان دونون چیزوں کا اکھٹا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے مثالً سکن پیچ اور چیونگم /ازدیگرز۔جو لوگ سگریٹ زیادہ پیتے ہیں اگر سگریٹ چھوڑنے کوکوشش کرتے ہیں پھر بھی کامیابی نہیں ملتی تو آپ ڈاکٹر سے رابطہ کریں جو لوگ سگریٹ چھوڑ کر ادویات لیتے ہیں ان کو ادویات کی مقدار کو زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔

اور جب آپ کا سگریٹ پینے کا دل کرے تو خودکو مصروف کریں لیکن یاد رکھیں سگریٹ چھوڑ کر کچھ عرصے بعد سگریٹ پینا بہ ت نقصان دہ ہے لوگوں کو اس سے احتیاط کرنی چاہیے اس سے آپ کو زیادہ بیماریوں کا خطرہ ہوتا ہے۔سگریٹ چھوڑنے کے فائدے اچھی خوراک لینا شروع کردیں۔ورزش کرنے کی عادت ڈالیں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :