
آخر انقلاب ہی کیوں ضروری ہے
منگل 19 اگست 2014

شہزاد چوہدری
(جاری ہے)
ہم آزاد تو پر امن اور خوشحال زندگی گذارنے کے لئے ہوئے تھے ۔وہ امن اور خوشحالی کہاں ہے ؟ اپنے حقوق کی بات کرنے والے لوگوں کو پولیس قتل کر رہی ہے ۔
کہ بچپن اداس اور دکھی ہیں جوانیاں
اب سوال یہ ہے کہ ملک کہ ان تمام مسائل کا حل کیا ہے ؟ کیا کوئی چھوٹی موٹی تبدیلی ان تمام مسائل کو حل کر سکتی ہے ؟ میرے خیال میں یہ اب ممکن نہیں رہا ۔ اب بہت دیر ہو چکی ہے ۔ ملک کی حالت اس مریض جیسی ہے جس کو اک میجر سرجری کی ضرورت ہو۔ ا ب ایسے مریض کو پینا ڈول سے زندہ نہیں رکھا جا سکتا ۔ لہذاملک میں امن و امان کے قیام،ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل،معاشی ناہمواریوں کے خاتمے ،اور عوام کے مسائل حل کرکے انکے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لئے ایک ہمہ گیر اور ہمہ جہت انقلاب لازم ہو چکا ۔اس کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا مشعل راہ ہے ۔ اس کو مزید ہمہ جہت بنا عوامی ترقی کی منازل کی طرف تیزی سے بڑھا جا سکتا ہے ۔اور اگر امامان سیاست نے اس کا ادراک نہ کیا اور موجودہ حالات بدستور رہے تو ہم ایک ایسی بند گلی میں داخل ہو جائیں گے جس کی دوسرے جانب کوئی رستہ ہی نہیں !
آج جب ملک عزیز کا ۶۷ واں یوم آزادی منایا جا چکا تو تبدیلی اور انقلاب چاہنے والے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اسلام آباد میں جا گزیں ہیں لاکھوں کی تعداد میں موجود ان افراد کی بات کو سنا جائے ۔ ہمیں اس مسئلے کا جلد از جلد اور مستقل حل نکالنا ہو گا۔سب کو مل کر سوچنا ہو گا۔
اب ہمارے پاس شائد وقت بہت کم ہے دیر کی صورت میں اندھیر کے سوا کچھ نہیں ۔اور اگر خلوصِ نیت سے اہلِ سیاست اور قوم کمر بستہ ہو جائے تو ہم امن و امان اور خوشحالی کی منزل کو یقینا پا لیں گے ورنہ
دیوانوں کو منزل کی پہچان نہیں ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شہزاد چوہدری کے کالمز
-
شہادتِ امام حسین۔سیاسی اور معاشرتی مشعلِ راہ
منگل 4 نومبر 2014
-
آخر انقلاب ہی کیوں ضروری ہے
منگل 19 اگست 2014
-
تمہیں خاموش رہنے کی یہ عادت مار ڈالے گی!
اتوار 11 مئی 2014
-
وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم اور ورچوئل یونیورسٹی سے امتیازی سلوک
اتوار 13 اپریل 2014
-
انقلاب کب اور کون لائے گا
جمعہ 21 فروری 2014
-
کھینچ کے عدل کی زنجیریں ہم ہاتھ لہو کر بیٹھے ہیں
بدھ 20 فروری 2013
-
طبقاتی نظام تعلیم ۔ اک سازش
جمعہ 8 فروری 2013
-
مقصد میلاد مصطفی ﷺ پیغام انقلاب ہے
پیر 21 جنوری 2013
شہزاد چوہدری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.