
پانامہ کیس۔۔تبدیلی کانقطہ آغاز
پیر 24 اپریل 2017

عمر خان جوزوی
(جاری ہے)
۔ معذرت کے ساتھ۔۔عزت سے دھل چکے ہیں ۔۔ صادق اور امین کی صفت سے محرومی کے بعد شریف اب شریف بھی نہیں رہے ۔
۔ ایسے میں تشکر ریلیاں نکال کر مٹھائیاں تقسیم کرکے یہ کہنا ۔۔ کہ شکر ہے کرسی بچ گئی ۔۔ وہی میراثی والا مائنڈ نہیں تواورکیاہے ۔۔؟ مانا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے وزیراعظم نواز شریف نااہل نہیں ہوئے لیکن اس فیصلے نے نوازشریف اور ن لیگ کا جو کام تمام کر دیا ہے وہ وزیراعظم کے نااہل ہونے سے بھی نہیں ہو سکتا تھا ۔۔ بظاہر تو کچھ نہیں لگ رہا لیکن حقیقت میں تاریخی فیصلے سے وزیراعظم اب پوری دنیا کے سامنے تماشا بن چکے ہیں۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اگر نواز شریف نااہل ہو جاتے تو بات اور کہانی ختم ہو جاتی لیکن اب تو تلاشی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔۔ جو نااہلی سے بھی زیادہ اذیت ناک اور تکلیف دہ ہے ۔۔ کسی سرکاری محکمے کاایک افسر جو بذات خود حکومت اور وزیراعظم کا ملازم ہو ۔۔ جب وہی ملازم اپنے باس کی تلاشی لے گا ۔۔ تو پھر نواز شریف اور دیکھو دیکھو کون آیا ۔۔ کے نعرے لگانے والوں کے منہ پرکالک کے سوا کیا بچے گا ۔۔؟ عمران خان اور تحریک انصاف والے پانامہ کے فیصلے پر جشن منائیں یا سوگ ۔۔ ان پر کوئی اعتراض نہیں ۔۔ اس کیس کیلئے عمران خان نے کافی محنت اور سونامیوں نے بے مثال دعائیں مانگیں ۔۔ اب اس پر وہ خوشی کے آنسو بہائے یا غم کے آنسو گرائے ۔۔ یہ ان کا حق ہے ۔۔ لیکن اس فیصلے پر لیگیوں کا بے قابو ہو کر دائرے سے باہر نکلنا سمجھ سے بالاتر اور مناسب نہیں ۔۔ غیرت و حمیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے پھر سامنے پڑی کسی نعش کے سرہانے ڈھول باجے بجانا یہ تو شریفوں کا شیوہ ہی نہیں ۔۔ کیا پانامہ کے فیصلے پر ن لیگ والے اس لئے خوشیاں منا رہے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کے دو سینئر ججز نے ان کے قائد کو صداقت اور امانت سے کورا قرار دیا ۔۔ ؟ کیا لیگی گروہ پانامہ فیصلے پر کراچی سے گلگت اور پشاور سے کشمیر تک اس لئے دھمال ڈالے جارہی ہے کہ اب ان کے پارٹی سربراہ کی تلاشی شروع ہو گی ۔۔ ؟ کمیشن بنے ۔۔ یا نہ ۔۔؟ وزیراعظم پانامہ کیس کے سلسلے میں اب کسی کے سامنے پیش ہوں یا نہ ۔۔ ؟جے آئی ٹی کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئے ۔۔ یا نہ ۔۔؟ لیکن پانامہ کے حالیہ فیصلے میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار کے اختلافی نوٹ سے عمران خان پانامہ کیس جیت چکے ۔۔ دیگر ممالک میں صدر اور وزیراعظم کے خلاف اس طرح کے کیس چلتے ہوں گے ۔۔ باہر کی دنیا میں صدر اور وزیراعظم عدالتوں میں بھی پیش ہوتے ہوں گے ۔۔ وہاں کی اعلیٰ عدالتوں اور ایوانوں میں صدر و وزیراعظم کو چور اور ڈاکو بھی کہا جاتا ہو گا ۔۔ لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے وزیراعظم کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر نہ صرف اسے چور اور جھوٹا کہا۔۔ بلکہ کئی مہینے تک اسے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں بھی گھسیٹا ۔۔ لاکھ اختلاف کے باوجود میں آج بھی عمران خان کو اس قوم کیلئے صرف اس لئے نجات دہندہ سمجھتا ہوں ۔۔ کہ وہ مک مکا کی بیماری اور جراثیم سے مکمل پاک ہیں ۔۔ خان کی جگہ کوئی اور ہوتا ۔۔۔ توآدھا تیرا ۔۔آدھا میرا ۔۔والا فارمولا اپنا کر نواز شریف سے مک مکا کر لیتا ۔۔ لیکن ویلڈن عمران خان ۔۔ کہ جس نے قدم بقدم کانٹوں ۔۔ رکاوٹوں ۔۔ سازشوں ۔۔ دھمکیوں اور نامساعد حالات کے باوجود وقت کے سب سے بااثر وزیراعظم کے خلاف آخری حد تک جا کر قوم کے حقیقی قائد اور رہنماء ہونے کا ثبوت دیا ۔۔ عمران خان کے تاریخی اقدام اور جدوجہد سے وزیراعظم نواز شریف کرسی اور سیاست سے جائے یا نہ ۔۔؟ لیکن ایک بات طے ہے کہ آئندہ اب کوئی بھی مائی کا لعل وزارت عظمیٰ کے بلندوبالا عہدے پر فائز ہو کر ملک و قوم کو لوٹنے سے پہلے ایک دویا ہزار نہیں بلکہ لاکھ بار ضرور سوچے گا ۔۔ عمران خان نے ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔۔ لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے یا نہ آئے ۔۔ لیکن پانامہ کیس سے ایک بات سو نہیں تو اسی فیصد ضرور یقینی ہو گئی ہے کہ اب اندر سے کوئی پیسہ باہرآسانی ہرگز نہیں جائے گا ۔۔ اب کوئی وزیراعظم آکسفورڈ میں پڑھنے والے اپنے کسی حسن اور حسین کوماہوارخرچ بھیجنے سے پہلے ہزارباراس کے قانونی نقطے چیک کرے گا۔۔اب کوئی وزیراعظم اپنی مریم کوکفالت میں رکھنے یاانہیں کوئی قیمتی تحفہ دینے سے قبل بھی ہزارنہیں دوہزاربارقانون کی کتاب کوگلے لگانے پرمجبورہوگا۔۔ایسے میں ن لیگ والے جشن منائیں یامٹھائیاں کھائیں یہ ان کی مرضی ۔۔پر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان پانامہ کیس جیت چکے۔۔پانامہ کیس میں شائدکہ وزیراعظم نوازشریف کوگھربھیجناعمران خان کی خواہش اورآخری منزل ہو۔۔لیکن موجودہ حالات اورملکی نظام میں عمران خان ملک کے سب سے بااثرشخص کیخلاف جہاں تک پہنچے ہیں وہ بھی کوئی چھوٹی اورمعمولی بات نہیں ۔۔اس لئے عمران خان کویہ جیت مبارک ہو۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمر خان جوزوی کے کالمز
-
دینی مدارس کاموسم بہار
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اصل ایوارڈ توعوام دیں گے
منگل 15 فروری 2022
-
5فروری۔۔یوم یکجہتی کشمیر؟
ہفتہ 5 فروری 2022
-
تبدیلی۔۔ہمیشہ یادرہے گی
جمعرات 3 فروری 2022
-
عوام کے اصل مجرم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
ایک کالم بہنوں کے نام
جمعرات 20 جنوری 2022
-
مری میں انسانیت کاقتل
منگل 11 جنوری 2022
-
منی بجٹ۔۔عوام کامزیدامتحان نہ لیں
بدھ 5 جنوری 2022
عمر خان جوزوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.