
کرپشن کے نئے در
جمعرات 11 نومبر 2021

عمر خان جوزوی
(جاری ہے)
پیرصاحب کوتشویش ہوئی توپتہ کرنے پرکسی سے معلوم ہواکہ چھوٹوتوراستے میں کسی کے ساتھ بنٹے کھیلنے لگ گیاہے۔
پیرصاحب نے بڑے بھتیجے کوچھوٹوکے پیچھے بھیج دیالیکن وہ بڑابھی ایساغائب ہواکہ جیسے وہ چھوٹونودوگیارہ ہوگیاتھا۔وہ بعدمیں ہمیں پتہ چلاکہ وہ موٹویعنی بڑابھی چھوٹے کے ساتھ ملکرراستے میں بنٹے کھیلنے لگ گیاتھا۔شائداسی لئے لوگ کہتے ہیں کہ خربوزہ خربوزے کودیکھ کررنگ پکڑتاہے۔اب آپ کہیں گے کہ اس واقعے کاتحریک انصاف کی حکومت،لوٹ ماراورکرپشن سے کیاتعلق۔؟ہم بتاتے ہیں کہ اس واقعے کاکیاتعلق ہے۔؟تحریک انصاف کے ان بھتیجیوں کوبھی کپتان نے ملک سے لوٹ ماراورکرپشن ختم کرنے کے لئے بھیجاتھالیکن یہ بھی پیرصاحب کے اس بھتیجے کی طرح راستے میں دوسروں کے ساتھ ایسے بنٹے کھیلنے لگ گئے کہ انہیں کرپشن شرپشن والی کوئی بات ہی یادنہیں رہی۔ اسی لئے توسروے رپوٹوں کواب چیخناپڑرہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کی رفتارکم نہیں بلکہ مزیدتیز ہوئی ہے۔کپتان کی نیت اورایمانداری پرہمیں آج بھی شک نہیں لیکن ہم اس حقیقت کوبھی نہ جھٹلاسکتے ہیں اورنہ ہی اس سے نظریں چراسکتے ہیں کہ اسی ایماندار کپتان کی ایمانداری میں ہی اس ملک کے اندربے ایمانی کے ایک دونہیں کئی نئے باب کھلے ہیں ۔کپتان کے کھلاڑی اورتحریک انصاف کے ہمنواچاہے کچھ بھی کہیں حق اورسچ یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ڈھائی تین سالوں میں لوٹ ماراورکرپشن کے پرانے دروازے بندکرنے کی بجائے ملک میں آئندہ لوٹ ماراورکرپشن کے لئے نئے ایسے ایسے دروازے کھول دیئے ہیں کہ کرپشن وکمیشن کی کوکھ سے جنم لینے والے چور،ڈاکواورلٹیرے اب آگے کئی سالوں تک جھولیاں پھیلاپھیلاکرانہیں دعائیں دیتے رہیں گے۔آپ کواگریقین نہیں توآپ اس مقصدکے لئے صرف دوچیزوں کوہی دیکھ لیں۔نمبرایک پناہ گاہیں ولنگرخانے اوردوئم صحت کارڈ۔حکومت کی جانب سے ان دونوں چیزوں یاپراجیکٹس کوغریب عوام کے ساتھ جوڑاگیاہے مگرافسوس یہی دوپراجیکٹس،منصوبے یاپروگرام آئندہ اس ملک میں خاندانی چوروں اورلٹیروں کے لئے کمائی کاایک ایساذریعہ بنیں گے کہ جس کودیکھ کرپھرکپتان کے یہ نادان کھلاڑی بھی کانوں کوہاتھ لگائے بغیرنہیں رہ سکیں گے۔جس ملک میں احساس پروگرام کے بارہ ہزارروپے پربھی پانچ سوسے ہزارروپے ایزی لوڈمانگاجاتاہووہاں کیاگارنٹی ۔؟کہ صحت کارڈاورلنگرخانوں کی دیگوں میں اپنے لئے چمچانہیں ماراجائے گا۔73سال سے جولوگ اس ملک کودونوں ہاتھوں سے ابھی تک لوٹتے چلے آرہے ہیں ان کے ہاتھ لمبے بہت لمبے ہیں۔ان لنگرخانوں کوگنگال خانوں اورصحت کارڈکوتوغریبوں کے لئے موت کے کارڈبناناان کے بائیں ہاتھ کاکھیل ہے۔جن لوگوں سے غریبوں کی جیبیں محفوظ نہیں ان سے کھلی فضاؤں اورہواؤں میں قائم غریبوں کی پناہ گاہیں اورلنگرخانے کیسے محفوظ ہوں گی۔؟صحت کارڈپرتوہولڈہی ان چوروں،ڈاکوؤں اورلٹیروں کاہوگا۔جوچور،ڈاکواورلٹیرے پہلے ہی پرائیوٹ وسرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے نام پرغریب عوام کی چمڑی ادھیڑنے میں ذرہ بھی کوئی بخل سے کام نہیں لے رہے وہ صحت کارڈکے معاملے میں اپنے ہاتھ کیسے ہولارکھیں گے۔۔؟ شائدکہ اس حکومت کے اوربھی ایسے بہت سے منصوبے،پروگرام اوراقدامات ہوں جس کے راستے سیدھاکرپشن کے دریااورسمندرتک جاتے ہوں ۔باالفرض اورکوئی منصوبہ اورپروگرام ایسانہ بھی ہوتوپھربھی یہی دوپروگرام اورمنصوبے ایسے ہیں کہ جن کے ذریعے چوراورلٹیرے ہمیشہ خوشحال حدسے زیادہ خوشحال رہیں گے۔لنگرخانوں،پناہ گاہوں اورصحت کارڈسے پتہ نہیں غریبوں کوکچھ زیادہ فائدہ ملتاہے یانہیں لیکن ایک بات سوفیصدکنفرم ہے کہ لنگرخانوں میں مرغیوں کے گلے پر اورسرکاری وپرائیوٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈکے مریضوں کی گردنوں پرچھریاں پھیرنے سے خاندانی وروایتی چوروڈاکوؤں کوبہت فائدہ ہوگا۔لنگرخانوں میں غرباء،مساکین ،یتیموں اورغریبوں کیلئے پکنے والی مرغیوں کی بوٹیاں اورپناہ گاہوں میں بستروں کی تعدادآخرکس نے گننی ہیں۔۔؟لنگرخانوں میں پکنے والی دس مرغیوں کابل اگررجسٹرڈمیں 20ہزاردرج ہواورپناہ گاہوں کیلئے خریدے گئے چندبستروں کے اگرخزانے سے ہزاروں نہیں لاکھوں اڑائے گئے ہوں تواس میں مشکل ،ناممکن،حیرت اورپریشانی کیا۔۔؟اس ملک میں ایماندارلوگ یہی توکرتے ہیں۔دس عمرے اورپانچ حج کرنے والے حاجی صاحب اگردودھ میں پانی ڈالنے اورملاوٹ کرنے کاطریقہ نہیں بھولے ہیں تولنگرخانوں،پناہ گاہوں اورصحت کارڈوالے اپنی عادتیں کیسے بھول پائیں گے۔۔؟صحت مراکزیہ چاہے سرکاری ہوں یاپرائیوٹ یہاں ہمیشہ غریبوں کوکندچھری سے ذبح کیاگیاہے اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔اس شعبے سے وابستہ اکثرلوگوں کاانسانیت سے کچھ زیادہ لینادینانہیں ہوتا۔ان قصاب خانوں میں مرض یاچہرہ دیکھ کرعلاج نہیں کیاجاتابلکہ یہاں پیسے دیکھ کرمجبوروں کولوٹاجاتاہے۔مرض کی شدت بے شک سخت،مریض کی حالت چاہے حالت غیرہی کیوں نہ ہوپھربھی جب تک ڈاکٹرکے ہاتھ میں فیس کے پیسے تھمائے نہیں جاتے اس وقت تک ڈاکٹرمریض کوقریب لگنے نہیں دیتے۔اب آپ خوداندازہ لگائیں جہاں پیسے کے بغیرکوئی بات نہ ہوبلکہ جہاں اٹھنے بیٹھنے والوں کاکام ہی پیسے اینٹناہووہاں پھر صحت کارڈپرکسی غریب کاکیاعلاج ہوسکے گا۔۔؟صحت کارڈپرغریبوں کے علاج معالجہ کے اخراجات کی جمع تفریق ،حساب وکتاب کوسرکاری وپرائیوٹ ہسپتالوں کے مگرمچھوں کے ہاتھوں میں دیناایساہی ہے جیسے کسی بلے یابلی کودودھ کی رکھوالی پرمامورکیاجائے۔جن کاکام ہی صحت اورعلاج معالجے کے نام پرغریبوں،مجبوروں اوربے زبانوں کولوٹناہے اب وہ ہاتھ میں آئے صحت کارڈپرلو ٹ مارسے کیسے کسی سے پیچھے رہیں گے۔مستقبل قریب یابعیدمیں لنگرخانوں،پناہ گاہوں اورصحت سہولت کارڈکے نام پراس ملک میں کرپشن اورلوٹ مارکی جوتاریخ رقم ہوگی آپ یقین کریں لوگ پھریہ میگاسکینڈل ومیگاکرپشن کی یہ کہانیاں بھی بھول جائیں گے۔کرپشن کے خاتمے کے لئے اقتدارمیں آنے والے حکمرانوں نے کرپشن کاقصہ تمام کرنے کی بجائے ملک میں کرپشن ولوٹ مارکی نئی نئی فیکٹریاں کھول کرقومی خزانے کامستقبل خطرے میں ڈال دیاہے لیکن افسوس ملک کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے آنے والے ایمانداروں کوذرہ بھی اس کااحساس نہیں۔اقتدارکے نشے میں مدہوشی کی وجہ سے اب توان کی آنکھیں بندہیں لیکن جس دن مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں وعہدیداروں کی طرح ان کے پیچھے بھی نیب اورانٹی کرپشن والے دوڑیں گے اس دن ان کی یہ بند آنکھیں پھر کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ن لیگ اورپی پی کے توکچھ بے ایمان اندرگئے تھے ان کے تویہ سارے کے سارے ایمانداراندرجائیں گے۔ اب صرف حکومت ختم ہونے کاانتظارہے۔جس دن اقتدارکایہ سورج غروب ہوگیاپھردیکھناکرپشن کے یہ نئے باب کس طرح کھلتے ہیں۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمر خان جوزوی کے کالمز
-
دینی مدارس کاموسم بہار
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اصل ایوارڈ توعوام دیں گے
منگل 15 فروری 2022
-
5فروری۔۔یوم یکجہتی کشمیر؟
ہفتہ 5 فروری 2022
-
تبدیلی۔۔ہمیشہ یادرہے گی
جمعرات 3 فروری 2022
-
عوام کے اصل مجرم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
ایک کالم بہنوں کے نام
جمعرات 20 جنوری 2022
-
مری میں انسانیت کاقتل
منگل 11 جنوری 2022
-
منی بجٹ۔۔عوام کامزیدامتحان نہ لیں
بدھ 5 جنوری 2022
عمر خان جوزوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.