
چین سوشلسٹ جدت کاری کے حصول کی راہ پر
جمعہ 30 اکتوبر 2020

زبیر بشیر
(جاری ہے)
اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مرکزی اہمیت دینے اور اصلاحات اور جدت کاری کو بنیادی قوت متحرک بنانے پر زور دیا گیا۔اندرونی گردش کی بنیاد پر اندرون و بیرون گردش کے اشتراک پر مبنی نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کو تیز بنایا جائے گا،قومی حکمرانی کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنایا جائے گا۔اجلاس میں چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی معاشی و معاشرتی ترقی کے اہم اہداف پیش کیے گئے ہیں جن میں نمایاں بہتر کوالٹی اور استعدادکار کی بنیاد پر پائیدار اور صحتمندانہ اقتصادی ترقی اور جدید اقتصادی نظام کی تعمیر کو اہم پیش رفت حاصل ہوگی،اعلیٰ معیار ات کی حامل مارکیٹ کے نظام کی بنیادی تکمیل،مزید بہتر معیار کے کھلے اقتصادی نظام کی بنیادی تشکیل،حیاتیاتی تمدن میں نئی پیش رفت اور شہری فلاح و بہبود کی نئی بلندی تک پہنچنا وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ورک رپورٹ پیش کی۔ جس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 2021 تا 2025 کے دوران قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے پنج سالہ منصوبے اور 2035 کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی تجاویز کی منظوری دی گٗئی۔ شی جن پھنگ نے اجلاس میں مجوزہ مسودہ تجاویز پر روشنی۔
اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ چین کی جدید خطوط پر تعمیر کے سلسلے میں انوویشن کو کلیدی حیثیت پر برقرار رکھنا چاہئے ، سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کو قومی ترقی کے لئے اسٹریٹجک قوت سمجھا جانا چاہئے ، اور سائنسی اور تکنیکی طاقت کی تعمیر کو تیز کیا جانا چاہئے۔ اجلاس میں قومی انوویشن کے نظام کو بہتر بنانے ، قومی اسٹریٹجک سائنسی اور تکنیکی طاقت کو مضبوط بنانے ، کاروباری اداروں کی تکنیکی جدت سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے ، با صلاحیت افراد کی انوویشن کی حوصلہ افزائی ، اور سائنسی اور تکنیکی انوویشن کے نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ معاشی ترقی کے لئے حقیقی معیشت پر توجہ دی جائے گی ، مینوفیکچرنگ کے طریقے سے ترقی کی راہ پر گامزن رہا جائے گا ، اور ایک ڈیجیٹل چین کی تعمیر اور اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کو ترقی دی جائے گی۔
اجلاس میں جاری کردہ اعلامیے میں اشارہ دیا گیا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ، چین کی کمیونسٹ پارٹی چین میں جامع اصلاحات جاری رکھنے اور اعلی ٰسطح پر سوشلسٹ مارکیٹ کی معیشت کے نظام کی تشکیل کے لئے چین کی قیادت کرے گی۔ چین بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام میں بہتری لائے گا ، وسائل کی تقسیم میں مارکیٹ کے فیصلہ کن کردار کو بھرپور انداز میں پیش کرے گا ، حکومت کے کردار کو بہتر انداز میں ادا کرے گا ، جس سے موثر منڈیوں اور موثر حکمرانی کے بہتر امتزاج کو فروغ ملے گا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین میکرو معیشت کی حکمرانی کو بہتر بنائے گا ، ٹیکسوں کے نفاذ کے لئے ایک جدید مالیاتی نظام متعارف کر وائے گا، اعلیٰ معیاری مارکیٹ کے نظام کی تعمیر کرے گا ، اور حکومت کے سرکاری کاموں میں تبدیلی کو تیز کرے گا۔
اجلاس میں جاری کیا جانے والا اعلامیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ چین کو ایک نیا اعلیٰ سطح کا کھلا معاشی نظام تشکیل دینا چاہئے ، بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کو جامع طور پر بہتر بنایا جا نا چاہیئے ، تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لئے کھلے پن کو مزید وسعت دینی چاہیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے تجارتی انوویشن اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا ، اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دیا جائےگا۔ اس کے علاوہ چین عالمی معاشی گورننس کے نظام کی اصلاحات میں بھی مثبت طور پر حصہ لے گا۔
اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ آئندہ پانچ سالوں میں ، چین لوگوں کی زندگی کے معیار کو مزید بہتربنائے گا، سوشل گورننس کے نظام کو بہتر بنائے گا ، مشترکہ خوشحالی کو مزید فروغ دے گا ، روزگار کی ترجیحی پالیسیاں مضبوط بنائے گا ، ایک اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام کی تعمیر کرے گا ، اور ایک کثیرسطحی سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنائے گا۔ آبادی کی عمر بڑھنے سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی پر عمل درآمد کرے گا۔
اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ چین ترقی اور سلامتی میں ہم آہنگی پیدا کرے گا ، اور تمام شعبوں کی محفوظ ترقی کو یقینی بنائے گا اور اس کو قومی ترقی کے پورے عمل میں اہم حیثیت دے گا، جدت کاری کے عمل کو متاثر کرنے والے مختلف خطرات کو روکا جائے گا، قومی سلامتی کے نظام اورصلاحیت کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے گا ، قومی معاشی سلامتی ، لوگوں کی زندگی کی سلامتی اور معاشرتی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائےیا جائے گا۔ اجلاس میں قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدت کاری کو تیز بنانے اور قومی خودمختاری ، قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لئے اسٹریٹجک قابلیت کو بہتر بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.