
عوام کے خوابوں کو تعبیر دینے والی قیادت
جمعہ 16 اپریل 2021

زبیر بشیر
(جاری ہے)
شی جن پھنگ 2012 کے اواخر میں چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔اُن کے دور کی ایک خاص بات جہاں چین کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تمام شعبہ جات میں عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام پر فائز کرنا رہی ، وہاں انہوں نے ملکی سطح پر دیہی تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کے لیے "دیہی حیات کاری" کا ایک نیا ماڈل پیش کیا۔گزشتہ نو برسوں کے دوران شی جن پھنگ نے ملک کے مختلف علاقوں کے 80 سے زائد دورے کیے جن میں دیہی علاقوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ حال ہی میں شی جن پھنگ نے کم ترقی یافتہ صوبہ گیوئی جو کا دورہ کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ ترقی کے سفر میں گیوئی جو کو دیگر ترقی یافتہ صوبوں کے ہم پلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ پوری چینی کمیونسٹ پارٹی اور نسلی گروہوں کے تمام لوگوں کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعہ ، چین نے غربت کے خلاف کے جنگ میں مکمل فتح حاصل کرلی ہے۔موجودہ معیارات کے مطابق ، 98.99 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے ۔ تمام 832 غریب کاؤنٹیوں ، اور تمام ایک لاکھ اٹھائیس سو غریب دیہات کو غریب علاقوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے اور پورے ملک میں انتہائی غربت کے خاتمے کا ہدف مکمل کرلیا گیا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے جولائی دو ہزار بیس میں صوبہ جی لین کے دورے کے موقع پر یہ خیال ظاہر کیا کہ " ہم دو صد سالہ اہداف کی تکمیل کے لیے جاری جدوجہد کے تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔ ہم چین کے مستقبل کے حوالے سے پر اعتماد ہیں: چین یقینی طور پر بہتر سے بہترین کی راہ پر گامزن ہوگا ، اور لوگوں کی زندگیاں زیادہ سے زیادہ خوشحال ہوں گی۔ "
اگر ہم موجودہ عہد کی بات کریں تو رواں سال چین کے " چودہویں پانچ سالہ منصوبے " کے آغاز کا سال ہے ۔ چین نئی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بذات خود " چودہویں پانچ سالہ منصوبے " کے ترقیاتی اہداف طے کرتے ہوئے ایک جامع سوشلسٹ جدید چین کے قیام کا ایک نیا بلیو پرنٹ تشکیل دیا۔ اس سے نیا ترقیاتی ڈھانچہ ، سمت اور طریقہ کار وضع ہوا ہے ۔ صدر شی جن پھنگ نے تیرہ اپریل دو ہزار بیس کو " چودہویں پانچ سالہ منصوبے " کی تیاری کے حوالے سے ایک اجلاس میں کہا کہ "چودہویں پانچ سالہ منصوبے" کا عرصہ چین میں جامع خوشحال معاشرے کے قیام کے بعد دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کے لیے جدوجہد کے پہلے پانچ سال ہیں، یہ چین کی ترقی کے لیے غیر معمولی موقع سے فائدہ اٹھانے ، مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی کی صلاحیت کو وسعت دینے کا اہم کلیدی عرصہ بھی ہے ۔
اس پانچ سالہ منصوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، لوگوں کے معاش اور روزمرہ زندگی سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔جیساکہ پانچ تاریخ کو منعقدہ تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے اپنی حکومتی ورک رپورٹ میں کہا کہ "14 ویں پانچ سالہ منصوبے" کی مدت کے دوران ، چین مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ایک ایکشن پلان مرتب کرے گا ، جس کے تحت روز گار کے مواقع میں اضافہ ہو گا ، شہریوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی جی ڈی پی کے ساتھ ہم آہنگ ہوگی ، دیہی حیات کاری کی حکمت عملی پر بھرپورعمل درآمد کیاجائے گا ، زراعت کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا ۔ غربت سے نجات حاصل کرنے والے علاقوں کی ترقی جاری رکھی جائے گی ۔حکومتی ورک رپورٹ ایسے ترقیاتی اہداف اور مضبوط عزائم سے بھری پڑی ہے ۔ ان تمام باتوں سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ابتدائی مقصد اور مشن کا اظہار کیا گیا ہے کہ چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے جدوجہد کی جائے ۔ ترقی عوام کے لئے ہے ، اور ترقی کے ثمرات بھی عوام میں ہی تقسیم ہوں گے جس سے چینی عوام کو مزید مفادات ، خوشحالی اور سلامتی میسر آ سکے گی ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.