
ینان ثقافت و قدرتی حیات کا مسکن
پیر 11 اکتوبر 2021

زبیر بشیر
چین اس وقت دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔ ترقی کے زیر اثر وسائل اور ماحولیات پر دباؤ کے پیش نظر، چین بین الاقوامی امور میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
چین میں جنگلات کے حیاتیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی کو فروغ ملا ہے۔ فارسٹ کاربن اسٹوریج کا اٹھہتر فیصد قدرتی جنگلات سے ہے ۔جنگلات کے رقبے اور ریزروز میں مسلسل تیس سال سے اضافہ جاری ہے۔دو ہزار بیس کے اواخر تک چین میں جنگلات کا کل رقبہ بائیس کروڑ ہیکٹر ہو چکا ہے جب کہ فارسٹ ریزروز سترہ ارب پچاس کروڑ کیوبک میٹرز رہے ہیں۔علاوہ ازیں اس وقت چین میں قومی سطح کے 899 ویٹ لینڈ پارکس موجود ہیں جہاں حیاتیاتی نظام کا موثر تحفظ موجود ہے۔
حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے ارکان کی کانفرنس کا پندرہواں اجلاس (سی او پی 15) چین کے جنوب مغربی سرحدی صوبہ یوننان کے صدر مقام کھون منگ میں 11 سے 15 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ، کنونشن سیکریٹریٹ کی ایگزیکٹو سکریٹری محترمہ الزبتھ موریما نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چین کی کامیابیوں کی تعریف کی ، اور کانفرنس کی تیاری میں چین کی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
الزبتھ موریما نے کہا کہ چین حیاتیاتی تنوع کے کنونشن میں شامل ہونے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا اور چین کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی کے کام نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ الزبتھ موریما نے چینی حکومت کا اجلاس کے پہلے مرحلے کو آن لائن اور آف لائن کی شکل میں منعقد کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ چین کے صوبے یوننان جہاں یہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، اس کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ یونان کی حیاتیاتی تنوع اور نسلی ثقافت بہت زرخیز اور متنوع ہے ، اور یہ سیکھنے کے قابل ہے۔
چین میں دریائی تحفظ پر بہت زیادہ کام ہوا ہے جس کی ایک مثال دریائے زرد ہے۔ اس دریا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چینی تہذیب نے اس دریا کی گود میں جنم لیا ہے۔ دریائَے زرد چین کا دوسرا سب سے طویل دریا ہے ، جس کی لمبائی 5464 کلومیٹر ہے اور یہ نو صوبوں سے گزرتا ہے ، جن میں چھنگ ہائی ، سیچھوان ، گانسو ، ننگ شیا ، اننر منگولیا ، شانشی ، شاآنشی ، ہینان اور شان ڈونگ شامل ہیں۔ دریائے زرد کا طاس ایک اہم ماحولیاتی آڑ ہے ، اور چین کی قومی ترقی اور جدت سازی کے لیے اس کی ایک سٹریٹیجک اہمیت ہے۔ اس منصوبہ بندی کا دائرہ کار متعلقہ کاؤنٹی سطح کے ان انتظامی علاقوں پر محیط ہے جہاں دریائےزرد کی اہم معاون ندیاں بہتی ہیں۔ اس علاقے کا زمینی رقبہ تقریبا ایک اعشاریہ تین ملین مربع کلومیٹر ہے اور ۲۰۱۹ کے اواخر تک کے اعدادو شمار کے مطابق اس کی آبادی تقریبا 160 ملین ہے۔ 2012 میں چین نے ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز کی حیثیت سے ”ماحولیاتی تہذیب“ مہم کو فروغ دینا شروع کیا۔ 2012 کے بعد سے، چین نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے متعلق 50 سے زیادہ ماحولیاتی قوانین اور قواعد و ضوابط کا نفاذ اور ترامیم کی ہیں۔اجنبی سپیشیز کے حملے کے بارے میں، وائلڈ لائف پروٹیکشن قانون واضح طور پر اجنبی سپیشیز کو متعارف کرانے کے لئے شرطیں طے کرتا ہے۔ سمندری ماحولیات سے متعلق تحفظ قانون، جنگلات کا قانون، فرنٹیئر ہیلتھ اور قرنطینہ کا قانون اور جانوروں اور پودوں کے قرنطینہ کا قانون سب اجنبی نسلوں کو کنٹرول کرنے کے لئے قرنطینہ کے تقاضے طے کرتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.