مسئلہ کشمیر کا حل بامقصد مزاکرات میں مضمر ہے،وزیر سیاحت

ہفتہ 23 ستمبر 2006 13:16

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 ) آزادحکومت کے وزیر سیاحت وماحولیات چوہدری اکبر ابراہیم نے پاک بھارت مزاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کی کوششوں سے دونوں ممالک کے مابین مزاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے اورمسئلہ کشمیرکو متنازعہ تسلیم کیا گیا مسئلہ کشمیر کا حل بامقصد مزاکرات میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی کشمیر پالیسی کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو اب سنجیدہ طرز عمل اپناتے ہوئے کشمیر سمیت حل طلب معاملات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوب مشرقی اشیاء میں قیام امن ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر قربانیاں دینے والے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ مزاکرات کے عمل کی بحالی سے قیام امن اورمسلہ کے حل میں مدد ملے گی ۔