افغانستان طالبان نے کابل میں وزارت داخلہ کے باہر کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی 20افسران کی ہلاکت کا دعویٰ طالبان کے ترجمانوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ہفتہ 30 ستمبر 2006 15:59

کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006 ) طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے باہر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں وزارت داخلہ کے 20افسران ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں طالبان کے ترجمان برائے شما ل و مشرقی علاقہ جات ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا کہ وزارت داخلہ کو کار بم کے دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ دھماکے خود کش حملہ نہیں تھے اور کہاکہ طالبان کے مجاہدوں نے بم کار میں پہلے نصب کررکھا تھا جو عین مقررہ وقت پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ترجمان نے وضاحت کی کہ حیات اللہ نامی کوئی بھی شخص طالبان کا ترجمان نہیں بلکہ طالبان کے صرف 3 ترجمان ہیں انہوں نے کہا کہ عبد الحئی طالبان کے مرکزی ترجمان ہیں جبکہ قاری محمد یوسف مغربی و جنوبی علاقہ جات اور ڈاکٹر حنیف برائے شمال و مشرقی علاقہ جات طالبان کے ترجمان ہیں ۔