زلزلہ متاثرین کی بحالی و تعمیر نو میں ترکی کا کردار ناقابل فراموش ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق

منگل 10 اکتوبر 2006 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ زلزلہ کے دوران ریسکیو بحالی اور تعمیر نو میں برادر ملک ترکی کا کردار آزاد کشمیر میں سب سے نمایاں ہے ہماری مدد کے لئے سب سے پہلے ترکی کی سماجی تنظیمیں ہی پہنچی تھیں ترکی کی حکومت اور عوام کے متاثرہ علاقے میں بے مثال کردار پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اطہا انہوں نے گزشتہ روز یہاں احمد فاروق انسل ممبر ترکی پارلیمنٹ کی قیادت میں بارہ رکنی وفد سے ملاقات کی وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں آئی ایچ ایچ ترکی کے نائب صدر حسین عروج انسان فاؤنڈیشن کے مہمت گنے ملی گوش اسلامی جرمنی کے عبدالجلیل مساعد انٹرنیشنل انڈسٹریل اینڈ بزنس ایسوسی ایشن یک ابراہیم سیلان آسکان اناطولیہ کے یعقوب یکار حکمت فاؤنڈیشن کے ندیم کارموبی رباط فاؤنڈیشن کے سمیع سارگان چنار سکول اینڈ کالج کے اویس سکاریہ انسانی ریلیف کے اسماعیل یماز اور خبیب فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ندیم احمد خان گونل کو ساجی ٹرسٹ کے کمال فیمس شامل تھے کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ میں آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان بھی شریک ہوئے وفد ترکی کے چیمبر آف کامرس ایجوکیشنل رضا کار تنظیموں بزنس گروپ اور متاثرہ علاقوں میں فعال کردار ادا کرنے والے نمائندوں پر مشتمل تھا قبل ازیں ممبر پارلیمنٹ احمد فاروق انسل نے کہا کہ ترکی متاثرہ علاقوں میں یتیم بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے تک اپنی امداد جاری رکھے گا اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں ریسکیو اور بحالی کی طرح اپنا فعال کردا ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کشمیری ایک قوم ہیں ایک جسم و جان ہیں اور ہم کشمیریوں کے ساتھ اس نازک وقت میں اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترکی کی حکومت عوام اور رضا کار تنظیموں کا متاثرہ علاقوں میں فعال اور بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ برادر ترک عوام حکومت اور رفاعی ادارے پہلے کی طرح تعمیر نو میں بھی اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔