آزاد کشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘ وزیراعظم‘ تمام وزراء ‘مشیروں کو کمپیوٹرز کی فراہمی سمیت ایک ارب اڑھائی کروڑ کے منصوبے منظور

اتوار 15 اکتوبر 2006 15:16

مظفرآباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔15اکتوبر2006ء) آزاد کشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ایک ارب دو کروڑ 51 لاکھ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیاتی آزاد کشمیر کیپٹن(ر) محمد یوسف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایک ارب چودہ کروڑ چوبیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے منصوبے زیر بحث لائے گئے اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و سیاحت آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب سیکرٹری صدارتی امور و انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری خورشید احمد‘ سیکرٹری جنگلات سردار الیاس عباسی‘ وزارت امور کشمیر کے سید ممتاز حسین‘ چیف مالیات آزاد کشمیر عبدالحمید کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ ‘ تعلیم‘ منصوبہ بندی و ترقیات و دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیاتی آزاد کشمیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد یوسف نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں آزاد کشمیر کے آٹھوں اضلاع میں 66 ہائی سکولوں کے لیے حصول اراضی اور تعمیرات عامہ کے 27 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار روپے لاگت کے حامل آٹھ مجومة ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے آٹھ اضلاع میں 67 کروڑ 66 لاکھ 42 ہزار روپے لاگت سے 28 انٹرمیڈیٹ کالجوں کی تعمیر عمارت حصول اراضی و فراہمی ضروری سازو سامان کے منصوبوں پر عملد رآمد کیا جائے گا آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ چاروں اضلاع میں محکمہ تعلیم حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے مطلوبہ اراضی برائے تعلیمی ادارہ جات عمل میں لائی جاءْ گی جبکہ تعمیراتی کام ایراپروگرام کے مطابق ہو گا جبکہ غیر متاثرہ اضلاع علاقہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت حصول اراضی کے ساتھ ساتھ تعمیر عمارات سکول و کالج عمل میں لائی جائے گی اور ضروری سازو سامان فرنیچر وغیرہ کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے آزاد کشمیر چونکہ فالٹ لائن پر واقعہ علاقہ ہے ا س لیے جملہ عمارات کی تعمیر میں ایرا کے مجوزہ ڈیزائن اور میٹریل کے مطابق ہی تعمیرات کی جائیں گی محکمہ تعلیم کی منظور کردہ جملہ منصوبے تین برس میں مکمل کئے جائیں گے آزاد کشمیر کے تمام علاقوں کا ارتھ کوئیک فیکٹر چونکہ مشتہر کیا جا چکا ہے اس لیے جی فیکٹر کو مد نظر رکھتے ہوئے عمارات تعمیر کی جائیں گی اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چھ کروڑ 37 لاکھ 71 ہزار روپے مالیت کے حامل دو منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں سے ایک کے تحت دو کروڑ 63 لاکھ 89 ہزار روپے مالیت سے آزاد کشمیر کے پندرہ ہائر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی جبکہ تین کروڑ 73 لاکھ 82 ہزار روپے کی لاگت سے وزیراعظم آزاد کشمیر سیکرٹریٹ میں ویب سائٹ کا قیام اور کمپیوٹروں سمیت دیگر متعلقہ سازو سامان کی فراہمی کے علاوہ تمام وزراء کرام مشیران اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دفاتر میں بھی کمپیوٹر و دیگر ضروری متعلقہ سامان کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی ترقیاتی بنکنگ پارٹی کے اجلاس میں محکمہ سیاحت آزاد جموں و کشمیر کے آزاد کشمیر کے پانچ مجوزہ سیاحتی مقامات پر کیبل کار کیبل لفٹ لگانے کے منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی اور سروے کے لیے مبلغ پچاس لاکھ روپے کے منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات آزاد کشمیر نے بریفنگ کے موقع پر بتایا کہ حکومت آزاد کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی خصوصی ہدایات پر آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ے اور اس ضمن میں موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے آزاد کشمیر میں پرائیویٹ پبلک شرات کو یقینی بنایا جا رہا ہے آزاد کشمیر میں چیئر لفٹ اور کیبل کار کے مجوزہ منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے بعد نجی شعبہ ان منصوبوں پر عملدرآمدکرائے گا اوران کو قابل رفتار بھی بنائے گا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجاس میں محکمہ فشریز وائلڈ لائف کا مبلغ ایک کروڑ 85 لاکھ آٹھ ہزار روپے لاگت کا منصوبہ زیر غور لایا گیا ہے جس کے تحت منگلا جھیل میں ماہی پروری کے علاوہ آبی حیات کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ کی دھیر کوٹ تا نیلہ بٹ 8.2 کلو میٹر لمبی سڑک اور حسین روڈ تا وزیراعظم ہاؤس غازی آباد ایک کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر نو کروڑ 87 لاکھ 99 ہزار روپے مالیت کے مجوزہ منصوبے بھی زیر غور لائے گئے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ محمد یوسف نے بریفنگ کے موقع پر بتایا کہ آزاد کشمیر میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی موجودہ حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے-

متعلقہ عنوان :