مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کی کشمیری مجاہدین کو مذاکرات کی دعوت

منگل 17 اکتوبر 2006 11:58

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کشمیری مجاہدین کو مذاکرات کی دعوت دیدی بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دعوت انہوں نے گزشتہ روز تانگ مرگ کے علاقے میں ایک پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ضروری ہے کہ تشدد کو ترک کرکے مذاکرات اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی عشروں سے جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کے باعث ہزاروں لوگ لقمہ اجل جبکہ انفراسٹرکچر تباہ ہوا جب تک اس مسئلے کا حل نہیں نکلتا اس وقت تک جموں وکشمیر میں ترقی کا عمل ادھورا رہے گا انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اور جو بھی مسئلہ کشمیر حل کرنے کا خواہاں ہو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالے اور مذاکرات کی طرف آئے تو ان کے مطالبات کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم من موہن سنگھ نے گول میز کانفرنس کی شکل میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اس کے بعد جو بھی اپنے آپ کو فریق ہونے کا دعویٰ رکھتا ہو وہ اس پلیٹ فارم پر اپنے مطالبات کو اٹھا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں ترقی چاہتی ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ حالات ساز گار ہوں۔

متعلقہ عنوان :