مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 20 زخمی

ہفتہ 23 دسمبر 2006 11:54

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23دسمبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ‘ ایک شخص ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے حضرت بل سے ہارون آباد جانے والی مسافر بس دھنہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور چھت پر بھی لوگ سوار تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔