پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وزیراعظم شوکت عزیز،کشیر کونسل کے فنڈز مہاجرین کی بحالی و آباد کاری پر خرچ کئے جائیں گے، زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کررہے ہیں، آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک حکومت ساتھ دے گی،مسئلہ کشمیر کا ایسا حل چاہتے ہیں جس میں کشمیریوں،بھارت اور پاکستان کی مرضی شامل ہو، کشمیریوں کی خواہشات کو مقدم رکھا جائے گا،ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو
اتوار 4 مارچ 2007 15:04
(جاری ہے)
وفد میں ممبر اسمبلی سلیم بٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم،وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی، شمیم صدیقی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر طاہر کھوکھر نے وزیراعظم کو پاکستان سے مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ پچاس سالوں میں مہاجرین کے نام پر ووٹ لیکر اسمبلیوں میں جانے والوں نے مہاجرین کے لئے کچھ نہیں کیا خاص کرکے سندھ اور بلوچستان میں مہاجرین جموں شدید مشکلا سے دوچار ہیں جن لوگوں کو زمین الاٹ کی گئی تھی ان کو ابھی تک قبضہ نہیں دیا گیا اسی طرح صحت اور تعلیم کے حوالے سے بھی مہاجرین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شوکت عزیز نے ایم کیو ایم کے وفد کو مہاجرین جموں کشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت پاکستان مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے فنڈ ز مہاجرین کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جس طرح آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں کشمیریوں کی مدد کی ہے اسی طرح مہاجرین کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کررہی ہے آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک حکومت متاثرین کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے ایرا نے ایک جامع پروگرام مرتب کررکھا ہے بالاکوٹ،مظفر آباد اور باغ کو جدید شہر بنائیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا کوئی ایسا حل قبول نہیں کرے گا جس میں کشمیریوں کی رائے اور مرضی شامل نہ ہو پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہو جس میں پاکستان،بھارت اور کشمیریوں کی رائے شامل ہو تاکہ اس خطے میں امن قائم ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.