تحریک تکمیل پاکستان اور نظریہ الحاق پاکستان کا سفر جاری رہے گا. سردار عتیق..کشمیر کی آزادی کی تحریک میں منزل قریب ہے‘ کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب..کشمیر حل طلب مسئلہ ہے‘ اب پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی . پروفیسر عبدالغنی بھٹ

ہفتہ 24 مارچ 2007 14:50

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک تکمیل پاکستان اور نظریہ الحاق پاکستان کا سفر جاری رہے گا‘ تحریک آزادی کشمیر میں کامیابی قریب ہے‘ نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے صدر پروفیسر عبدالغنی بھٹ‘ مسلم یوتھ کے کوآرڈینیٹر سردار عثمان علی خان راجہ افتخار خان سردار اعظم اظہر راجہ سجاد خان راجہ ثاقب مجید نے بھی خطاب کیا وزیراعظم نے کہا کہ تحریک تکمیل پاکستان اور نظریہ الحاق پاکستان کا سفر جاری رہے گا۔

تحریک آزادی کشمیر میں کامیابی قریب ہے۔

(جاری ہے)

ہم مظفر آباد میں اس سے بھی بڑا جلسہ منعقد کروا سکتے تھے نوجوانوں کا سفر بامقصد ہے اب جلد ہی آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا وفد مقبوضہ کشمیر جائے گا انہوں نے کہا کہ سردار عثمان علی خان اور ان کی ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ جنہوں نے شدید بارش کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے اس موقع پر پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ایشو ہے اور الحاق پاکستان کے حامیوں کی جو جھلک یہاں دیکھی جارہی ہے وہی پار بھی دیکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ بعض مسخ حقائق کو بھی تسلیم کرنا پڑیگ ااور اب پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت وزیراعظم سردار عتیق احمد کی تجاویز کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :