امریکہ نے تیل کی خاطر عراق پر حملہ کیا ، اسامہ پاکستان کی بجائے یمن یا صومالیہ میں ہوسکتے ہیں ، مشیر اعلی امریکی قومی سلامتی مشیر

جمعہ 14 ستمبر 2007 19:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2007ء) امریکی قومی سلامتی کے مشیر اعلی رچرڈ کلارک نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں نہیں تاہم وہ یمن یا صومالیہ میں ہوسکتے ہیں ، رچرڈ کلارک نے ایک انٹرویو میں کیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملے کے بعد انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے ساتھ ڈیل کرلینی چاہئے، تاہم نائب وزیر دفاع پول وولفو بیڈ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک چھوٹے آدمی کے بارے میں نہیں بلکہ عراق کی دہشت گردی کے بارے میں گفتگو کرنی چاہئے ، رچرڈ کلارک نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد تیل سے مالا مال ایک ایسے عرب ملک پر حملہ کیا گیا جو ایسا کوئی کام نہیں کررہا تھا جس سے امریکا کو کوئی خطرہ لاحق ہو ، اسامہ بن لادن کے بارے میں رچرڈ کلارک نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسامہ پاکستان میں نہیں ہے تاہم وہ یمن یا صومالیہ میں ہوسکتا ہے ۔