غزہ پراسرائیلی جارحیت ، عرب حکومتوں سے کوئی امید نہیں ،تحریک جہاد اسلامی فلسطین

پیر 29 دسمبر 2008 19:42

مقبوضہ بیت المقدس (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29دسمبر2008 ) تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کورکوانے کیلئے ہم عرب حکومتوں اور ان کے سرکاری اداروں سے کوئی امیدنہیں رکھتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اسرائیل کی درندگی کے مقابل غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے دفاع کے بارے میں ایرانی قیادت کے پیغام کو سراہا ۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی دشمن نے لبنان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے غزہ پر حملہ کیا ہے لیکن فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی استقامت و پائیداری سے صیہونیوں کو یقینا اسی طرح شکست ہوگی جس طرح انہیں لبنان میں شکست ہوئی تھی۔تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے علاقے کے بعض ممالک کی جانب سے غزہ کی صورتحال تبدیل کرنے کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے منصوبے بعض عرب اور مغربی ممالک نے بنائے ہیں اور ان کے پورا کرنے کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت کوسونپی گئی ہے تاکہ اسرائیل غزہ کو تباہ وبرباد کرکے اور غزہ کے عوام کا قتل عام کرکے ان منصوبوں کی تکمیل کرکے ۔

(جاری ہے)

رمضان عبداللہ شلح نے عرب ممالک کی خاموشی اور عرب لیگ کے اجلاس میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرب حکومتوں اور ان کے سرکاری اداروں سے کوئی امیدنہیں رکھتے ہیں کیونکہ ان کی سرگرمیاں رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :